Urdu news

Friday, 31 August 2018

ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت نے فا روق ستار کو سائڈ لا ئن کردیا

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کی اعلیٰ قیادت نے پارٹی کے مرکزی رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کو سائڈ لائن کردیا۔

ذرائع کے مطابق ایم کیوایم کی مرکزی قیادت نے پارٹی کے سابق کنونیئر فاروق ستار کو نظر اندار کرنے کی پالیسی اپناتے ہوئے انہیں اہمیت دینا چھوڑ دی ہے جس کا عملی نمونہ آج متحدہ قیادت کی وزیراعظم عمران خان سے اسلام آباد میں ملاقات کی صورت میں دیکھنے کو ملا جس میں فاروق ستار کو مدعو نہیں کیاگیا۔

ایم کیوایم کی حالیہ دنوں میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات میں بھی فا روق ستار شامل نہیں تھے۔

پارلیمانی محاز پر ہمیشہ پارٹی کی طرف سے متحرک کردار ادا کرنے والے فاروق ستار کو پارٹی نے پالیمانی سیاست سے بھی الگ کردیا ہے،عام انتخابات میں شکست کے بعد پارٹی نے فاروق ستار کو ضمنی الیکشن نہ لڑانے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں فاروق ستار پر خواتین برس پڑیں، سیاست چمکانے کا الزام

ذرائع نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے نظراندازکیے جانے پرفاروق ستار صوبہ تحریک شروع کر نے پرغور کرر ہے ہیں اور اس ضمن میں  وہ اپنے قریبی رفقا سے مشاورت کررہے ہیں۔

The post ایم کیوایم کی اعلیٰ قیادت نے فا روق ستار کو سائڈ لا ئن کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2MH8D3N

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...