Urdu news

Tuesday, 1 January 2019

پی ٹی آئی خواب دیکھنے سے پہلے اپنی عددی اکثریت دیکھے، وزیر اعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی اسمبلی میں عددی اکثریت کیا ہے جو حکومت کی تبدیلی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت ملک کی معیشت ٹھیک کرنے اور محصولات کی مد میں وصولیوں کو بہتر کرنے کے بجائے دوسرے کاموں میں لگی ہوئی ہے، مجھے علم نہیں کہ وفاقی کابینہ ای سی ایل سے ان کا نام نکالنے کا کیا کرتی ہے۔

سندھ حکومت کی تبدیلی کے حوالے سے مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنے ارکان کو سنبھالے، میں سمجھ رہا تھا کہ یہ لوگ سُدھر جائیں گے لیکن کُتے کی دُم والی بات ہے، یہ کبھی سیدھے نہیں ہوں گے۔ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کی عددی اکثریت کیا ہے جو یہ خواب دیکھ رہے ہیں، تحریک انصاف کے ارکان وفاداریاں تبدیل کرنے کی بات اس لیے کرتے ہیں کیونکہ انہوں نے اس حوالے سے قانون پڑھا ہی نہیں۔

The post پی ٹی آئی خواب دیکھنے سے پہلے اپنی عددی اکثریت دیکھے، وزیر اعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان http://bit.ly/2GM6bGr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...