Urdu news

Tuesday, 1 January 2019

پرو ہاکی لیگ کے لئے ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ

 لاہور: پی ایچ ایف نے انٹرنیشنل پروہاکی لیگ کے لئے اولمپئین ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پرو ہاکی لیگ کے لیے قومی ٹیم کا کیمپ آئندہ دو سے تین روز میں لاہور میں شروع کیا جارہا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایونٹ کے لئے اولمپئین ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریحان بٹ اور دانش کلیم کو وقتی طور پر ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ مستقل کوچنگ پینل کا تقرر بعد میں ہوگا۔

ریحان اور دانش ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد مستعفی ہوگئے تھے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ تک ذمہ داری ملی تھی۔ مستقبل میں پی ایچ ایف کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں قومی ٹیم 2 فروری سے اپنی مہم کا آغاز کرے گی۔

The post پرو ہاکی لیگ کے لئے ریحان بٹ اور دانش کلیم کو کوچز برقرار رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QZNKTA

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...