Urdu news

Tuesday, 1 January 2019

معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل

 لاہور: عالم دین مولانا طارق جمیل کودل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد انہیں لاہورمیں جوہرٹاؤن کے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

اسپتال ذرائع کے مطابق مولانا طارق جمیل کی حالت خطرے سے باہرہے تاہم ان کی اینجیوگرافی کی جائے گی۔ مولانا طارق جمیل گزشتہ رات ہی کینیڈا سے وطن واپس پہنچے تھے۔

The post معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کو دل کا دورہ، اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2F1RqxM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...