Urdu news

Wednesday, 30 November 2022

پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان

 اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغان طلبا کیلیے4500 اسکالرشپس کا اعلان کیا گیا ہے۔

افغان طلبا کیلیے پاکستان کی جانب سے اسکالر شپس مختلف کلاسز کیلیے دی جارہی ہیں، جن میں کثیر تعداد مختلف جامعات میں گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طلبا کیلیے ہیں۔

پاکستان افغان طلبا کو ان اسکالر شپس سے پہلے بھی ہزاروں کی تعداد میں سرکاری خرچے پر بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

دوسری جانب بھارت نے افغان طلبا پر اپنے دروازے بند کردیے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں افغان طلبا کا مستقبل غیریقینی صورتحال کا شکار ہے۔

روس جیسے ترقی یافتہ ملک نے بھی صرف 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے،پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود افغانستان کو ہر شعبے میں مدد فراہم کر رہا ہے، تاہم پاک، افغان تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے بھارتی لابی سرگرم ہوگئی ہے۔

The post پاکستان کا افغان طلبا کیلیے 4500 اسکالر شپس کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/saDoJH7

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے شیوا میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ سے اہلکار شہید ہوگیا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا، ہلاک دہشت گرد سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کیا، ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی 35 سالہ حوالدار پاروش نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا جبکہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن تاحال جاری ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے فوجی جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UOayxFC

Tuesday, 29 November 2022

پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ؛ لیگی اراکین کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت

 لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر اپنے اراکین اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی ہے۔

مزید پڑھیں: ن لیگ کا پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل روکنے کیلیے آخری حد تک جانے کا اعلان

پارٹی ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کے معاملے پر ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کی اتحادی جماعتیں صوبائی اسمبلی کی تحلیل روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہیں۔ اسی سلسلے میں ن لیگ نے اپنے تمام اراکین پنجاب اسمبلی کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت کردی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیےمتحرک ہوگئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی اراکین کو پارٹی سے مکمل رابطے میں رہنے کی ہدایت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ تمام اراکین پنجاب اسمبلی تاحکم ثانی صوبائی دارالحکومت ہی میں قیام کریں۔پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے دیگر عہدے داروں کو اتحادی جماعتوں کے اراکین سے بھی رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرنے سے متعلق اعلان آئندہ ہفتے کریں گے

پارٹی قیادت نے متحدہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے آزاد اراکین پنجاب اسمبلی کو بھی لاہور پہنچنے کی درخواست کر دی۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑی تو تمام اراکین کو کسی ایک ہوٹل میں اکٹھا رہنے کی ہدایت بھی کی جا سکتی ہے۔

The post پنجاب اسمبلی تحلیل معاملہ؛ لیگی اراکین کو فوری طور پر لاہور پہنچنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0i7Wbtk

’’کے الیکٹرک‘‘ گھریلوصارفین کیلیے بجلی3.21 روپے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ’’کے الیکٹرک‘‘ کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3.21 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا۔

وفاقی حکومت نے زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کے نرخوں میں 3.60 روپے فی یونٹ سبسڈی دینے کی منظوری دے دی، تاہم اس کے ساتھ ہی ’’کے الیکٹرک‘‘ کے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں 3.21 روپے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے

یہ فیصلے گزشتہ روز کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیے گئے، جس کی صدارت وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کی۔ ای سی سی نے انسانی ساختہ (مین میڈ)کپڑے پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ عام انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 15ارب روپے دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

مجموعی طور پر اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 139ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دی، جس میں گردشی قرضوں میں کمی کی خاطر حکومتی ملکیت کے پاور پلانٹس کو واجبات کی ادائیگی کی مد میں دیئے جانے والے 93.4 ارب روپے بھی شامل ہیں۔

زرعی ٹیوب ویلوں کے لیے بجلی کے نرخ میں 3.60 پیسے کی کمی کے بعد اب انہیں13 روپے فی یونٹ کی بیس پرائس ادا کرنی ہوگی، اس رعایت کا اطلاق یکم نومبر2022ء سے ہوگا، جس کا مقصد سیلاب سے کاشتکاروں کو ہونے والے نقصان کی جزوی تلافی کرنا ہے تاہم بجلی کی قیمت میں سیلزٹیکس اور ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ شامل کیے جانے کے بعد کسانوں کو اب بھی بجلی کی کم سے کم قیمت 23.40 روپے فی یونٹ ادا کرنی پڑے گی۔

100یونٹ تک استعمال کرنے والے کے الیکٹرک صارفین کے لیے قیمت میں 1.48 روپے فی یونٹ جبکہ 200یونٹ سے زائد بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے نرخ میں 3.21 روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ صنعتی صارفین کے لیے قیمت 4.45 روپے فی یونٹ بڑھائی گئی ہے۔

وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے تمباکو کی فصل 2023ء کے لیے کم سے کم انڈیکیٹو پرائس مقرر کرنے اور اس کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے سمری بھیجی تھی، ای سی سی نے تمباکو کی فصل 2023 کے لیے مختلف علاقوں کی تمباکو کی متنوع اقسام کے لیے کم سے کم انڈیکیٹو پرائس کی منظوری دیدی، جس کے مطابق میدانی علاقوں کے لیے فلو کروڈ ورجینیا کا نرخ 310 روپے فی کلوگرام اور پہاڑی علاقوں کے لیے 351 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ نسوار کا نرخ 146روپے فی کلوگرام مقرر ہوا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے میڈیا کمپین کے لیے وزارت اطلاعات کو 2 ارب روپے کی سبسڈی دینے کی بھی منظوری دے دی جبکہ وزارت کی جانب سے اس ضمن میں 5 ارب روپے مانگے گئے تھے۔

الیکشن کمیشن کو رواں مالی سال کے دوران 15ارب روپے دیئے جائیں گے، جن میں سے پانچ ارب روپے فوری طور پر جاری کردیئے جائیں گے جبکہ بقیہ رقم اقساط کی صورت میں دی جائے گی۔

The post ’’کے الیکٹرک‘‘ گھریلوصارفین کیلیے بجلی3.21 روپے فی یونٹ مہنگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ay1oNmZ

ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلیے حکومت نے کمیٹی قائم کر دی

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کمیٹی قائم کر دی جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست پر بنائی گئی، حکومت کی جانب سے کمیٹی کی سربراہی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کریں گے۔

کمیٹی میں وزیر صحت عبدالقادر پٹیل، سردار ایاز صادق اور دیگر اعلیٰ حکومتی عہدیدار شامل ہوں گے، کمیٹی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے مطالبات کا جائزہ لے کر فیصلہ کرے گی اور اعلیٰ سطحی کمیٹی ڈرگ پرائسنگ پالیسی 2018 کا بھی ازسرنو جائزہ لے گی۔

مقامی فارماسوٹیکل انڈسٹری کی نمائندگی فاروق بخاری، زاہد سعید، قاضی منصور دلاور، توقیر الحق اور دیگر کریں گے جبکہ ملٹی نیشنل فارماسوٹیکل کمپنیوں کی نمائندگی ارم شاکر رحیم اور عائشہ ٹیمی حق کریں گی۔

واضح رہے کہ پاکستانی فارماسوٹیکل انڈسٹری تمام ادویات کی قیمتوں میں 40 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رہی ہے۔

The post ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیلیے حکومت نے کمیٹی قائم کر دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/r3STzLt

کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 24 زخمی

 کوئٹہ: بلیلی کسٹم کے علاقے میں کچلاک بائی پاس پر بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب خودکش دھماکے میں بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جب کہ 20 پولیس اہل کاروں سمیت 24 افراد زخمی ہو گئے۔

 

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکا کچلاک بائی پاس پر پولیس کے ٹرک قریب ہوا، جس میں متعدد اہل کار زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ناکا بندی کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق دھماکا خودکش تھا اور اس میں بلوچستان کانسٹیبلری کے ٹرک کو نشانہ بنایا گیا۔

ٹرک میں سوار پولیس اہل کار پولیو مہم کے لیے ڈیوٹی پر جا رہے تھے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس جائے وقوع کی جانب روانہ کردی گئیں جب کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث قریب سے گزرنے والی گاڑی بھی زد میں آگئی  اور اس میں سوار ایک خاتون بھی زخمی  ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی کا جنگ بندی ختم کرنے اور ملک بھرمیں دہشت گردانہ حملوں کا اعلان

ابتدائی طور پر بتایا گیا تھا کہ دھماکے میں 10 پولیس اہلکاروں سمیت 15افراد زخمی ہوئے  تاہم بعد میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق 20 پولیس اہل کاروں سمیت 24 افراد زخمی  ہیں جب کہ ایک بچے اور پولیس اہل کار کے  جاں بحق ہونے کی اطلاع بھی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

دریں اثنا ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ اظفر مہیسر واقعے کے بعد جائے وقوع پہنچے، جہاں انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں تقریباً 20 پولیس اہلکار اور 4 شہری زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکہ خودکش تھا جس میں20سے 25 کلو گرام بارودی مواد استعمال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار پولیو مہم کے دوران سکیورٹی کے لیے جا رہے تھے۔  

ڈی آئی جی پولیس کے مطابق واقعے کے بعد شہر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ دھماکے 2 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک پولیس اہلکار اور راہگیر شامل ہے۔

وزیراعلیٰ نے بلو چستان کانسٹیبلری کے ٹرک کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی ایک بزدلانہ کارروائی قرار دیا اور قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے بلیلی چیک پوسٹ بلوچستان میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور بچے کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے  زخمی پولیس اہل کاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دھماکا بظاہرخودکش لگتا ہے، بلوچستان حکومت سے واقعے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دہشت گردی کا ٹارگٹ پولیس پارٹی تھی۔ پولیس شہدا کوخراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ قوم کو ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

The post کوئٹہ؛ پولیس ٹرک پر خودکش حملہ، 2 افراد جاں بحق، اہلکاروں سمیت 24 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ny1DJx2

جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

 کراچی: انٹر بورڈ کے دفتر کے اطراف میں ہونے والی غیر سماجی سرگرمیوں اور اسٹریٹ کرائم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے باعث چیئرمین انٹر بورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام تعلیمی دستاویز اور سرٹیفکیٹس کے حصول کے لیے اب طلبہ کو انٹر بورڈ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی قریبی ٹی سی ایس آؤٹ لیٹ جاکر اپنی مارک شیٹ،سرٹیفکیٹس ، تصدیق ، مائیگریشن سمیت تمام چیزوں کے لیے وہیں سے اپلائی کرکے اپنے دستاویز گھر بیٹھے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

انٹر بورڈ کے نا پسندیدہ عناصر کا قبضہ اور بروکر مافیا کا قبضہ تھا جو انٹر بورڈ آنے والے طالب علموں کو ہراس کرتے تھے، اس حوالے سے معمار کے رہائشی جامعہ کراچی کے طالب علم طوبیٰ نے ایکسپریس کو بتایا کہ انٹر کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے 2 گھنٹے کا سفر طے کرنا پڑا، اس کے علاوہ دستاویزات کی تصدیق کے لیے بھی انٹر بورڈ کے دفتر جانا پڑتا تھا اب سہولت ہوگی، قریبی ٹی سی ایس کے آؤٹ لیٹ جا کر فارم جمع کرا سکیں گے۔

اسکیم 33 علاقے کی رہائشی فاریہ نے کہا کہ بڑھتے ہوئے لوٹ مار کے واقعات کے بعد انٹر بورڈ کے دفتر جانے سے خوف آتا تھا ، عملے کا رویہ بھی مایوس کن ہے، انٹر بورڈ کی جانب سے یہ مثبت فیصلہ ہے اس سے وقت کی بچت ہوگی اور سفر بھی طے کرنا نہیں پڑے گا۔

چیئرمین انٹربورڈ ڈاکٹر سعید الدین نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو انٹر بورڈ آنے کی ضرورت نہیں بلکہ کسی بھی قریبی ٹی سی ایس کے آؤٹ لیٹ سے طلبہ سرٹیفکیٹ کے لیے اپلائی کرسکتے ہیں ، چیئرمین انٹربورڈ نے کہا کہ انٹر بورڈ کے 33 فیصد پاسنگ مارکس ہیں۔

ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت جامعات میں داخلے کیلیے کم از کم 45 فیصد پاسنگ مارکس ہیں جس سے ہزاروں طلبہ گریجویشن سے محروم ہوجاتے ہیں ، انٹر بورڈ 45 فیصد پاسنگ مارکس کرنے پر غور کررہا ہے، زیادہ سے زیادہ ملک میں گریجویٹ طلبہ ہوں اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہو، تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلیے طلبہ پر بار بار امتحانات نہ دینے پر پابندی ہٹا دی ہے اگر طالب علم ناکام بھی ہوجائے تو وہ امتحان بار بار دے سکتا ہے۔

ایجوکیشن سیکٹر کو روٹ لرننگ سے تنقیدی سوچ کی طرف جانا چاہیے، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی نئی کتابوں پر ماڈل پیپر اسٹوڈنٹ لیول آؤٹ کم بیسڈ بنایا ہے ،ہم ایسے منصوبے پر کام کریں گے، طالب علم جو کسی بھی گروپ کا ہو مگر وہ پری میڈیکل میں داخلہ لینے کا اہل ہو جائے۔

طلبہ کے ساتھ اساتذہ کو بھی تعلیمی معیار پر خاصی توجہ دینی چاہیے اس پر بھی غور و فکر کررہے ہیں کہ پکا سرٹیفکیٹ جلد سے جلد طلبا کو فراہم کیا جاسکے۔

The post جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jzMDN5n

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔

آخری اطلاع آنے تک زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شدت یا مقام کے تعین کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔

The post اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D4SZ01b

بلوچستان مالی بحران، وزیراعلیٰ کا سیاسی قائدین کے ساتھ وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ

کوئٹہ: وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر  سیاسی قیادت کے ہمراہ وزیرعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت اور سست روی پر بھی بات کریں گے۔

عبدالقدوس بزنجو نے امید ظاہر کیا کہ ’وزیراعظم ہماری گزارشات کو ہمدردی اور توجہ کے ساتھ سُن کر مسائل حل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کریں گے۔

وزیراعلی نے زیر قیادت وفد میں صوبائی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کومالیاتی صورتحال سے متعلق جامع بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔

 

The post بلوچستان مالی بحران، وزیراعلیٰ کا سیاسی قائدین کے ساتھ وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s24YACK

پنجاب میں 10ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

 لاہور: سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 10ماہ کے دوران خواتین سے زیادتی کے 3088 اوربچوں سے زیادتی کے 4503 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ایس ایس ڈی او رپورٹ کے مطابق رواں سال یکم جنوی 2022 سے اکتوبر کی 31 تاریخ تک صوبہ پنجاب میں خواتین اور بچوں سے زیادتی کے واقعات  سے متعلق ڈیٹا پنجاب پولیس سے حاصل کیا گیا۔

خواتین اور بچوں کے خلاف تشدد کے سب سے ذیادہ واقعات میں لاہور اور فیصل آباد سرفہرست رہے،زیادتی کے کیسز میں سرگودھا، ملتان اور شیخوپورہ میں زیادہ کیسز سامنے آئے۔

شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی بچوں سے زیادتی کے کیسز میں آگے رہے، بچوں کے ساتھ زیادتی کے 27 فیصد واقعات صرف لاہور میں پیش آئے۔

رپورٹ کے مطابق جہلم، چکوال، میانوالی، نارووال اور خوشاب جیسے اضلاع خواتین اور بچوں کے خلاف سب سے کم تشدد کے واقعات میں شامل ہیں۔

سسٹین ایبل سوشل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کی رپورٹ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی میں لانچ کی گئی۔

The post پنجاب میں 10ماہ کے دوران خواتین اور بچوں سے زیادتی کے 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/B3fG9eY

ٹرانسجینڈر ایکٹ شادی شدہ پر لاگو نہیں ہوتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے ہوگا؟ شرعی عدالت

 اسلام آباد: وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ 2018کے خلاف مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سید محمد انور نے ریمارکس دیئے ہیں کہ اگر اس قانون کااطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے؟۔

دوران سماعت پیپلزپارٹی کے رہنما فرحت اللہ بابر نے دلائل مکمل کرلئے ہیں، آئندہ سماعت پر این جی اورٹرانسجینڈرریسرچ کے وکیل دلائل دینگے۔

قائم مقام چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس سید محمد انور اور جسٹس خادم حسین ایم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے خواجہ سراوٴں کے حقوق سے متعلق ایکٹ 2018کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کی ۔

فرحت اللہ بابر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ قانون کے چار حصے ہیں ، پہلے حصے میں ٹرانسجینڈر کی” تعریف ”وضع کی گئی ہے دوسرے حصے میں اسلام کے مطابق ٹرانسجینڈر کے حقوق بیان کئے گئے ہیں جبکہ تیسرے حصے میں نادرا کے ساتھ ان کی رجسٹریشن کے قانون کو بیان کیا گیا ہے جبکہ چوتھے اور آخری حصے میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی کی بہتری کے لئے حکومت کون سے اقدام اٹھائے گی۔

سب دماغ کا کھیل ہے وہ جیسے سوچے گا جنس بھی وہی تصور ہوگی، فرحت بابر

فرحت اللہ بابر نے کہاکہ اس قانون میں سب سے بڑا اعتراض ٹرانسجینڈر کی تعریف پر اٹھایا گیا ہے ۔

انھوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ ٹرانسجینڈرز میں تین قسمیں پائی جاتی ہیں جن کو اس قانون کے تحت ایک ہی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے ، تاکہ ان تینوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اس قانون پر دوسرا اعتراض یہ اٹھایا جاتا ہے کہ جنس کو شخصی بنیاد پر نہیں پرکھا جا سکتا لیکن سائنس یہ کہتی ہے کہ یہ سب دماغ کا کھیل ہے دماغ جس طرح سوچتا ہے جنس بھی اسی طرح تصور کی جاتی ہے۔

ٹرانسجینڈر قانون کو ختم کیا تو عالمی دباؤ آئے گا، فرحت بابر

چیف جسٹس سید محمدانور نے سوال کیا کہ کیا کسی کو 70سال کی عمر میں بھی یہ خیال آسکتا ہے کہ میری جنس تبدیل ہو گئی ہے جس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جی ہاں۔اگر 70سال کی عمر میں اس دماغ ایسا سوچ رہا ہے تو ایسا ممکن ہے جس کے بعد چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ کوئی شادی شدہ مرد یا عورت بھی ایسا محسوس کرتا ہے یا کرتی ہے تو اس کی بھی اس قانون کے تحت جنس تبدیل کی جا سکے گی؟

جس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایسا نہیں کیا جاسکتا تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اگراس قانون کااطلاق جنس تبدیل کرنے کے خواہش مند شادی شدہ جوڑوں پر نہیں ہو سکتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے لاگو ہو سکتا ہے ؟

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ دوسری معذوریوں کی طرح ایک معذوری ہے جس کو ثابت کرنے کی ضرورت اس وقت تک نہیں ہے جب تک معذور ،معذوری کے کوٹے کا طلبگار نہ ہو۔

چیف جسٹس نے فرحت اللہ بابر سے سوال کیا کہ جو لوگ شخصی محسوسات کی وجہ سے نادرا میں جنس کی تبدیلی کیلئے رجوع کریں گے ان کی رجسٹریشن کا طریقہ کار کیا ہوگا؟ جس پر فرحت اللہ بابر نے نادرا ایکٹ رول 3کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی درخواست گزار اپنا نام جنس کی تبدیلی کی درخواست دیتا ہے تو نادرا اس بات کا پابندہوگا کہ اس کو نیا نام اور نئی جنس کے تحت ایکٹ کیٹیگری میں شناختی کارڈ جاری کریں ۔

چیف جسٹس نے کہا کہ نادرا کے پاس ایسا کیا طریقہ کار ہے کہ وہ شخصی محسوسات کو چیک کریں ۔ اس پر نادرا کے نمائندے نے بتایا کہ ہمارے پاس ایسا کوئی طریقہ کار موجود نہیں۔

فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ قانون اسلام کی تعلیمات کے خلاف بالکل بھی نہیں ہے یہ بات بھی بالکل ٹھیک ہے کہ ٹرانسجینڈر کے بارے میں قرآن میں کوئی براہ راست آیت موجود نہیں ہے قرآن میں پر اشارتا اسی کمیونٹی پر بات کی گئی ہے ۔

اس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا اللہ نے کہیں قرآن میں کہا ہے کہ جیسا آپ کو محسوس ہو رہا ہو آپ اپنی جنس تصور کر لیں فرحت اللہ بابر کا مزید کہنا تھا کہ یہ اعتراض اٹھایا جاتا ہے کہ ہم جنس پرستی کو فروغ دے گا حالانکہ ہم جنس پرستی پاکستانی قانون کے مطابق جرم ہے چاہے وہ مردوں میں ہو عورتوں میں ہو چاہے پھر اس ٹرانسجینڈر کمیونٹی میں ہو، مگر ایسا کیوں سوچا رہا ہے کہ ٹرانسجینڈر کمیونٹی ہی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گی ؟

فرحت اللہ بابر کے مطابق اس قانون پر ایک اعتراض یہ بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ ایک ٹرانسجینڈر جو کہ حیاتیاتی طور پر تو ایک مرد ہے لیکن وہ اپنے آپ کو عورت محسوس کرتا ہے تو اپنی محسوساتی جنس کے ساتھ وہ عورتوں کے واش روم کیسے استعمال کرے گا؟ تو اس پر انھوں نے کہا کہ اس طرح کے تمام مسائل اس ایکٹ میں پہلے ہی حل کر دیئے گئے ہیں اس ایکٹ کے تحت ایکس جینڈر کیلئے علیحدہ لائن،واش روم ،ٹریننگ اور باقی تمام انتظامات علیحدہ ہونگے

چیف جسٹس نے کہا کہ ایکس جینڈر کا لڑکیوں کے کالج یا ہاسٹل میں داخلہ روکا جا سکتا ہے کیا اگر ایسا قانون ہے تو ہمیں بتائیں اس پر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ یہ ایکٹ اداروں کو اس طرح کی پالیسیز بنانے کااختیار دیتا ہے
فرحت اللہ بابر نے یہ کہا کہ ہمارے اوپر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ ہم نے قانون کی تیاری کے دوران اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت نہیں کی حالانکہ ایسا نہیں ہے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کو یہ مسودہ دکھایا گیا جس پر انھوں نے کوئی اعتراض نہیں کیا اسے من وعن تسلیم کیا لیکن اب وہ اس قانون کے خلاف ہیں اگر انھوں نے اپنی رائے تبدیل کرنی تھی تو انھیں چاہیے تھا وہ پارلیمان سے لازمی رجوع کرتے جو کہ انھوں نے نہیں کیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس پر وہ اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں لہذااس مسئلے پر دوبارہ بات نہ کریں ۔

فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ ہم پر بہت سے بین الاقوامی قانون بھی لاگو ہوتے ہیں لہذا اگر ہم نے اس قانون کو ختم کیا تو ہمارے اوپر بین الاقوامی پریشر بھی بڑھے گا جو ہماری معیشت کیلئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے ۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کیا آپ کے پاس کوئی ایسی کوئی بین الاقوامی دستاویز موجود ہے جس میں ٹرانسجینڈر کی تعریف وضع کی گئی ہو اس پر فرحت اللہ بابر کوئی جواب نہ دے سکے۔

عدالت نے ٹرانسجینڈر پروٹیکشن یونٹ کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اگلی سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں کہ ان کے پاس آنے والے مقدمات میں کتنے میل ٹرانسجینڈر ،فی میل ٹرانسجینڈرکے مقدمات ہیں اور باقی اقسام کے ٹرانسجینڈرز کے کتنے مقدمات ہیں اور ان پر ہونے والے تشدد کی رپورٹ اگلی سماعت پر پیش کریں۔

وزارت انسانی حقوق نے سابقہ سماعت میں پیش کی گئی رپورٹ میں معلومات کی درستگی کیلئے عدالت سے مزید وقت طلب کیا توعدالت نے ان کی استدعامنظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 7دسمبر 2022تک ملتوی کر دی۔

The post ٹرانسجینڈر ایکٹ شادی شدہ پر لاگو نہیں ہوتا تو غیر شادی شدہ پر کیسے ہوگا؟ شرعی عدالت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zOu6Soe

فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو ٹیلی فون کیا اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی کے سپہ سالار کا منصب سنبھالنا بڑا اعزاز ہے، پاک آرمی کو آپ جیسا پیشہ ورانہ قابلیت کا حامل سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفاع وطن کی قوت میں مزید اضافہ ہوگا، مادر وطن کے تحفظ و سلامتی، دہشت گردی کے خاتمے سمیت سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے میں اللہ تعالی آپ کی مدد اور رہنمائی فراہم فرمائے، وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور تحفظ کے لیے ہمارا بھرپور تعاون آپ کو میسر رہے گا۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے نیک تمناﺅں کے اظہار اور مبارک پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

The post فوج کو آپ جیسا سربراہ ملنا اللہ تعالی کا خاص فضل ہے، وزیراعظم کا آرمی چیف کو فون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1MQxLhG

کمان کی تبدیلی کی تقریب میں راحیل شریف توجہ کا مرکز

 اسلام آباد: پاک فوج میں کمان تبدیلی کی تقریب میں سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف شرکاء کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔

دوران تقریب حاضر سروس، سبکدوش افسران اور خواتین سمیت دیگر شرکاء نے جنرل (ر) راحیل شریف کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ اشفاق پرویز کیانی کی بھی باوقار انداز سے تقریب میں شرکت کی۔ جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی جناح کیپ اور روایتی شیروانی میں ملبوس تھے۔

The post کمان کی تبدیلی کی تقریب میں راحیل شریف توجہ کا مرکز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4NuJkXH

Monday, 28 November 2022

رواں سال 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی

 کراچی: شہر میں رواں سال کے دوران 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔

کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 41 افراد ٹرک کی ٹکر سے زندگی کی بازی ہار گئے اور 10 افراد زخمی بھی ہوئے، ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ 141 حادثات موٹر سائیکلوں کے پیش آئے جس میں 110 جان لیوا حادثات میں 130 افراد زندگی سے محروم ہوگئے جبکہ 84 افراد زخمی ہوگئے۔

ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری 2022 سے 27 نومبر تک شہر کے مختلف علاقوں میں مجموعی طور پر 215 ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 184 افراد جاں بحق جبکہ 152 افراد زخمی ہوگئے۔ رونما ہونے والے 215 ٹریفک حادثات میں 162 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 91 ٹریفک حادثات ٹریفک زون ویسٹ میں پیش آئے جس میں 60 جان لیوا حادثات میں 69 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 77 زخمی ہوگئے۔

دوسرے نمبر ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ملیر جس میں مجموعی طور پر 36 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 34 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 41 افراد جاں بحق جبکہ مجموعی طور پر 29 افراد زخمی ہوئے۔

اعداد و شمار کے مطابق ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ایسٹ میں مجموعی طور پر 26 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 20 جان لیوا ٹریفک حادثات میں 21 افراد جاں بحق جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل ٹریفک زون مجموعی طور پر 19 ٹریفک حادثات ہوئے جس میں 16 جان لیوا حادثات میں 18 افراد زندگی سے محروم اور 9 افراد زخمی ہوگئے۔

ٹریفک زون ڈسٹرکٹ کورنگی میں مجموعی طور پر 17 ٹریفک حادثات رونما ہوئے جس میں 13 جاون لیوا حادثات میں 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 9 شہری زخمی ہوگئے۔

ٹریفک زون ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں مجموعی طور 20 ٹریفک حادثات میں 14 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 16 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ سٹی ٹریفک زون میں 6 ٹریفک حادثات میں 5 جان لیوا ثابت ہوئے اور 3 افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 35 ٹریفک حادثات ٹرک کی ٹکر سے پیش آئے جس میں مجموعی طور پر 41 افراد زندگی سے محروم جبکہ 10 افراد زخمی بھی ہوئے۔

اسی طرح سے 23 ٹریفک حادثات ٹریلر کی ٹکر سے پیش آئے جس میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 15 شہری زخمی ہوئے، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے مجموعی طور پر 21 حادثات پیش آئے جس میں 14 افراد زندگی سے محروم اور 16 شہری زخمی ہوگئے۔

ڈمپر کی ٹکر سے 17 حادثات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوئے اسی طرح سے آئل ٹینکر کی ٹکر سے بھی 17 حادثات پیش آئے اور اس میں بھی 15 شہری زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 19 افراد زخمی بھی ہوئے ، بس کی ٹکر سے مجموعی طور پر 14 ٹریفک حادثات پیش آئے جس میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 4 زخمی ہوگئے ، منی بس کی ٹکر سے 16 حادثات میں 12 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوئے۔

کوچ کی ٹکر سے 8 ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 10 شہری  زخمی بھی ہوئے ، اعداد و شمار کے مطابق کار و جیپ کی ٹکر سے 23 ٹریفک حادثات میں 19 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم گاڑیوں کی ٹکر سے مجموعی طور پر 20 ٹریفک حادثات میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ، موٹر سائیکل کی ٹکر سے 10 حادثات پیش آئے جس میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی بھی ہوئے۔

سوزوکی پک اپ کی ٹکر سے 10 ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوئے ، ٹریفک حادثات کا سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار نشانہ بننے۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران 141 موٹر سائیکل ٹریفک حادثات میں 110 ٹریفک حادثات جان لیوا ثابت ہوئے جس میں مجموعی طور پر 130 شہری زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 84 افراد زخمی بھی ہوگئے۔

ٹریفک پولیس کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 27 نومبر تک پیدل چلنے والے راہگیروں کو پیش آنے والے 47 ٹریفک حادثات میں 36 جان لیوا ثابت ہوئے جس میں 36 افراد جاں بحق جبکہ 15 راہ گیر زخمی بھی ہوئے۔

The post رواں سال 215 ٹریفک حادثات میں 184 افراد جاں بحق،152 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/b0jBPgr

تشدد سے نو عمر بچے کے قتل کیس میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم

 کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے بہادر آباد کے علاقے میں تشدد سے نو عمر بچے کی ہلاکت کے مقدمے میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو بہادر آباد کے علاقے میں تشدد سے نو عمر بچے کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر مقدمے کا چالان پیش کرنے میں ناکام رہا۔

تفتیشی افسر نے چالان جمع کرنے کے لیئے مہلت مانگ لی۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ مجھے مقدمہ ابھی ملا ہے۔ چالان جمع کرنے کی مہلت دی جائے۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 29 نومبر تک چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں خاتون نوعمر لڑکے کی لاش چھوڑ کر فرار

پولیس کے مطابق بچے پر بیلن سے تشدد کیا گیا تھا۔ مقتول 6 ماہ قبل پنجاب سے کراچی آیا تھا۔ ملزمان کیخلاف بہادر آباد تھانے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔ گرفتار ملزمان میں بلڈر فرحان، اس کی ماں و دیگر شامل ہیں۔ مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 10 نومبر بچے کی تشدد زدہ لاش خاتون کی جانب سے اسپتال چھوڑ کر جانے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

مقتول بچے آفتاب پر فرحان جاوید نامی مقامی بلڈر نے تشدد کیا۔ بچے کی لاش کو اسپتال چھوڑنے فرحان کی ماں آئی تھی۔

پولیس نے فرحان اور والدہ دونوں کو گرفتار کر لیا ہے، بچے کی لاش جس گاڑی میں لائی گئی وہ بھی برآمد کرلی گئی ہے۔

The post تشدد سے نو عمر بچے کے قتل کیس میں تفتیشی افسر کو چالان پیش کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UFGmE1z

سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تماشائی رہے گی، اسد عمر

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی رہے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا واضح فیصلہ ہے کہ ایک الزام کے لیے ایک سے زائد ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتیں۔ کس قانون کے تحت اعظم سواتی کے خلاف ایک درجن سے زائد ایف آئی آر کٹ چکی ہیں؟۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل نے اپنے ٹوئٹ میں سوال کیا کہ  سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی دھجیاں اڑتے دیکھ کر خاموش تماشائی رہے گی؟۔

سابق وزیر خزانہ کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ تاریخ سب کچھ بتا دیتی ہے۔ نہ تاریخ کو دھمکایا جا سکتا ہے، نہ تاریخ کی نشریات بند کی جا سکتی ہیں اور نہ ہی تاریخ کو جیل میں ڈالا جا سکتا ہے۔ اب تاریخ سب بتائے گی کہ کس نے کیا کیا، کیوں کیا، کس کے لیے کیا۔ سب سامنے آئے گا۔

The post سپریم کورٹ کب تک انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تماشائی رہے گی، اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Bo2stam

Sunday, 27 November 2022

’’ چاول کا بحران‘‘ برآمدات میں 40 فیصد کمی کا خدشہ

کراچی: موسمی اثرات، مہنگی بجلی، ناموافق پالیسیوں اور ریسرچ کے فقدان کی وجہ سے پاکستان کی 2.5 ارب ڈالر مالیتی چاول کی صنعت بحران کا شکار ہوگئی جب کہ ایکسپورٹ میں کمی کے ساتھ مقامی سطح پر بھی چاول کی پیداوار میں کمی ہوجانے سے فوڈ سیکوریٹی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا۔

سندھ میں سیلاب سے چاول کی فصل کو پہنچنے والے شدید نقصان کے باعث رواں سال چاول کی ایکسپورٹ 40 فیصد تک کم رہنے کا خدشہ ہے جس سے ملک 500 ملین ڈالر سے زائد زرمبادلہ سے محروم ہوسکتا ہے۔

چاول کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اس دوسرے بڑے ایکسپورٹ سیکٹر کو نظرانداز کیے جانے سے آنے والے عرصہ میں برآمدات کے علاوہ پاکستان کی فوڈ سیکورٹی بھی متاثر ہوگی۔

گزشتہ سال پاکستان میں چاول کی 8 ملین ٹن پیداوار ریکارڈ کی گئی جس میں سے 4.8 ملین ٹن کی ایکسپورٹ کے ذریعے 2.5 ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔ رواں سیزن کے دوران سندھ میں چاول کی فصل ضایع ہونے، توانائی کے بحران، بلند پیداواری لاگت اور شرح مبادلہ کے بارے میں بے یقینی سے چاول کی برآمدات 2 ارب ڈالر سے بھی کم رہنے کا خدشہ ہے۔

سندھ کا ’’اری‘‘ چاول زیادہ تر ایکسپورٹ کیا جاتا ہے اور مقامی فیڈ ملوں کے استعمال میں لایا جاتا ہے جبکہ پنجاب میں کاشت ہونے والا زیادہ تر باسمتی چاول مقامی سطح پر استعمال کیا جاتا ہے جس کی لوکل کھپت میں ہر سال اضافہ ہورہا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین کیولانی رام چیلا کے مطابق پاکستان کی چاول کی صنعت اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہی ہے۔ ایک جانب موسمی تبدیلی کے اثرات، بارشوں اور سیلاب نے پیداوار کو بری طرح متاثر کیا ہے جس سے سندھ میں کاشت ہونے والا 40 فیصد سے زائد چاول ضایع ہوگیا، چاول کی کاشت کے اہم علاقے میہڑ، لاڑکانہ اور دادو اب بھی زیرآب ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے دعوے کے مطابق ڈالر کی قیمت 200 روپے پر آنے کے امکانات نے ایکسپورٹرز کو مقامی سطح پر مہنگے داموں چاول کی خریداری اور ایکسپورٹ آرڈرز بک کرنے سے روکا ہوا ہے۔توانائی کا بحران بھی رائس انڈسٹری کو بری طرح متاثر کررہا ہے۔

رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن وفاقی حکومت کو اپنے خدشات اور چاول کی ایکسپورٹ سمیت مقامی سطح پر فوڈ سیکیورٹی کے ممکنہ مسائل کے بارے میں آگاہ کرچکی ہے، تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے تاحال اس مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے تجویز دی کہ کپاس، گندم، چاول، مکئی سمیت اہم اجناس کی پیداوار بڑھانے کے لیے ماہرین اور ان شعبوں کے تجربہ کار افراد پر مشتمل مشاورتی بورڈ تشکیل دیئے جائیں تاکہ خوراک کی تیزی سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی طلب سے فوائد اٹھانے کے لیے جامع حکمت عملی مرتب کی جاسکے۔

سندھ کی 1200کے لگ بھگ چھوٹی اور بڑی رائس ملیں جو ایکسپورٹرز کو چاول مہیا کرتی ہیں، ان میں سے پچاس فیصد کے قریب بند ہوچکی ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید ملیں بھی بند ہوجانے کا خدشہ ہے جس سے بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ چاول کی صنعت پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بجلی استعمال نہ کرنے کے باوجود منظور شدہ لوڈ کا 50فیصد فکسڈ ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہے جس سے یہ شعبہ سرمائے کی قلت کا شکار ہورہا ہے۔

The post ’’ چاول کا بحران‘‘ برآمدات میں 40 فیصد کمی کا خدشہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6hsp9ZE

فوج نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، آرمی چیف

 دبئی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا۔

خلیجی اخبار کودیے گئےانٹرویو میں چیف آف آرمی اسٹاف کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان نےبذریعہ عسکری سفارت کاری عالمی سیاست پرتوازن قائم رکھا۔

سپہ سالار نے کہا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے کو کچھ افراد نے ہدف تنقید بنایا۔ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے جمہوری اقدار پروان چڑھے گی۔انہوں نے کہا کہ فوج پروپیگنڈے اور جھوٹے بیانیے کے باوجود غیر سیاسی رہنے کے فیصلے پر ثابت قدم رہےگی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا انٹرویو میں مزید کہنا تھا کہ فوج کے غیر سیاسی ہونے سے پاکستان میں سیاسی استحکام کوفروغ ملے گا۔غیر سیاسی رہنے سے فوج کے عوام سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔ غیرسیاسی ہونے سے ریاستی ادارے   اپنے امور سرانجام دینے میں  مؤثر ثابت  ہوں گے   ۔ سیاسی معاملات میں مداخلت  سے عوامی حمایت اور افواج  کے درمیان وابستگی ختم ہو جاتی ہے۔

انٹرویو میں سپہ سالار نے  مزید کہا کہ پاک فوج نے پاکستانی قوم کا بے مثال احترام اور اعتماد حاصل کیا۔ قومی سلامتی اور ترقی میں فوج کے تعمیری کردار کو ہمیشہ غیر متزلزل عوامی حمایت حاصل رہی  ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے خلیجی  اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کے ساتھ برادرانہ تعلقات ہیں۔ عرب ریاستوں کے ساتھ ہمارے بے لوث تعلقات ہیں۔ مشکل وقت میں عرب ممالک کی  فراخدلانہ اور غیر مشروط حمایت  کے مشکور ہیں۔ پاکستان نے ہمیشہ  مشرق وسطیٰ  ممالک کے مفادات  کے تحفظ کی  حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتا رہے گا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفسادکا مقصد دہشت گردوں اور انتہا پسند گروپوں کا خاتمہ کرنا تھا۔ ہم نےدہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں  کے خلاف  کامیابیاں حاصل کیں۔ مشکل ترین وقت میں دنیا کی بہترین فوجی قوتوں میں سے ایک کی خدمت اور قیادت  اعزاز ہے۔ 4 دہائیوں میں پاک  فوج کو ایک مسلسل ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر دیکھا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم نےمحدود وسائل کا بہترین استعمال کرتے ہوئے خود کو جدید تقاضوں کے ساتھ ہم آہنگ کیا۔ مستقبل میں پاک  فوج کو  مربوط اور ایک جدید فورس کے طور پر دیکھتا ہوں۔ کوئی بھی قوم صرف  دفاعی قوت کی وجہ سے محفوظ نہیں ہوتی ۔ ہم  نوجوانوں کے بغیر کامیاب نہیں ہو سکتے، ہماری نوجوان نسل  کل آبادی کا  60 فیصد ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ مسلح افواج مادر وطن کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کی طرف سے اپنی طاقت اور حمایت حاصل کرتی ہیں۔ نوجوان نسل   اپنا وقت اور توانائی تعلیم اور ہنر کے لیے وقف کریں۔ ایماندارای اور بے لوث محنت ترقی پسند معاشرے کی بنیاد ہے۔ نوجوان  خود کو تفرقہ انگیز پروپیگنڈے سے محفوظ رکھیں۔

The post فوج نے اندرونی خلفشار پر قابو پانے میں ہمیشہ کردار ادا کیا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hnjLWtG

پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت خارجہ کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والی تمام ائرلائنز و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں جاری کی گئیں، مراسلہ ایئرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنز، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

The post پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dr4XlUn

دوبارہ متنازع ٹوئٹس پر اعظم سواتی پھر گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور

اسلام آباد: ایف آئی اے راولپنڈی نے پی ٹی آئی رہنما سینٹر اعظم سواتی کو مزید متنازع ٹوئٹس کرنے پر ایک بار پھر گرفتار کرلیا اور عدالت سے دو روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد کی ٹیم نے ان کے فارم ہاؤس پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔ اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹویٹ پر ایف آئی اے سائبر کرائم میں مقدمہ درج ہے۔

سینیٹر اعظم سواتی نے گرفتاری کے دوران ایف آئی اے ٹیم سے مکالمے میں کہا کہ ایف آئی اے کے افسر ایاز میرے مجرم ہیں میں انھیں یہاں دیکھنا نہیں چاہتا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ مجسڑیٹ نے وارنٹ دیا میں تقریر ختم کی سیدھا گھر آیا ہوں بھاگنے والا نہیں، کے پی کے نہیں گیا، ظلم کے خلاف رول آف لا کے حق میں نکلے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلے مجھے بے لباس کیا گیا، وہ ملوث ہیں، میرے خاندان کے ساتھ جو کیا میں وکلا سے کہتا ہوں، سینیٹرز سے کہتا ہوں بلکہ دنیا سے کہتا ہوں نکلیں۔ انہوں نے کہا کہ رول آف لا یہ ہے، یہ وارنٹ لے کر آئے میں خود تھانے جانے کے لیے تیار ہوں، لیکن یہ کوئی طریقہ نہیں ہے اس کے بعد تشدد کریں بے لباس کریں۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ میں ملک بھر کی خواتین سے کہتا ہوں آپ کی جنگ لڑ رہا ہوں تاکہ پھر کسی سینیٹر کو 74 سالہ شہری کو اس طرح بے لباس نہ کیا جائے، اس طرح اس کی فیملی کوخوار نہ کیا جائے اس لیے یہ جنگ برقرار ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا، اس کا طریقہ یہ مجھے گرفتار کرکے مجسڑیٹ کے سامنے پیش کریں اپنی تفتیش کریں ہر طرح سامنا کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ یہ کوئی طریقہ نہیں کہ سیکٹر کمانڈر کے بدمعاشوں کو لے کر آئیں، اس کے حکم پر چلیں، قطاً ایسا نہی ہوگا۔ اعظم سواتی اپنا موقف ریکارڈ کرانے کے بعد ایف آئی اے ٹیم کے ساتھ چلے گئے۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی حالیہ گرفتاری ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں درج نئے مقدمے کے اندراج کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ ایف آئی اے ٹیکنیکل اسسٹنٹ انیس الرحمان کی مدعیت میں پیکا ایکٹ کی سکیشن 20، سمیت اداروں  کے خلاف اکسانے کی دفعات 500/505 131/501 پی پی سی وغیرہ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں اعانت جرم کی دفعہ 109 پی پی سی بھی شامل جبکہ مقدمے میں اعظم سواتی کے متازعہ ٹویٹس اور  اعظم سواتی کے خلاف سابقہ ایف آئی آر کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اسلام آباد نے متازعہ ٹویٹس پر مقدمہ باقائدہ انکوائری کے بعد 26 نومبر کو درج کیا۔

اعظم سواتی کا دو رروزہ جسمانی ریمانڈ منظور

دریں اثنا ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو اسلام آباد کی مقامی عدالت میں پیش کر کے دوروزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا۔

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم خان سواتی کو جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کے سامنے پیش کیا جہاں تفتیشی افسر نے بتایا کہ اعظم سواتی کو متنازع ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹس سے انکار نہیں کیا اور دوسری مرتبہ جرم کا ارتکاب کیا۔

اعظم سواتی کے وکیل بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی کا 164 کا بیان نہیں لیا گیا، پہلے بھی بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا جسے ابھی تک ریکور نہیں کرسکے۔

سماعت کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں بابر اعوان اور عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک میں قانون کی حکمرانی پر سوالات اٹھائے۔

عدالت نے وکلاء کے اصرار پر اعظم سواتی کو گرفتار کر کے لانے والے ایف آئی اے اہل کاروں کے نام آرڈر شیٹ میں نوٹ کروا دیئے اور جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو بعد میں سناتے ہوئے اعظم سواتی کو دوروزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

جسمانی ریمانڈ منظوری کا تحریری حکم نامہ جاری

بعدازاں ڈیوٹی مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ نے اعظم سواتی کے جسمانی منظوری کا تحریری حکم جاری کردیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اے ڈی لیگل ایف آئی اے کا موقف ہے کہ اعظم سواتی پر گھناؤنے الزامات ہیں، ایف آئی اے کو ڈیجیٹل ڈیوائسز موبائل فون اور لیپ ٹاپ ریکور کرنا ہے، ایف آئی اے نے 8 روزہ فزیکل ریمانڈ کی استدعا کی ہے لیکن دو روزہ ریمانڈ منظور کیا جاتا ہے۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے درخواست کی ہے کہ حراست کے دوران تشدد کا خدشہ ہے، عدالت نے ہدایت کی ہے کہ تفتیشی افسر دوران ریمانڈ قانون کے مطابق تفتیش کرے جب کہ مجاز ہسپتال سے اعظم سواتی کا طبی معائنہ کرائیں۔

The post دوبارہ متنازع ٹوئٹس پر اعظم سواتی پھر گرفتار، جسمانی ریمانڈ منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7s5NFIU

تیل معاہدے پر بات چیت کیلیے وفد کل روس روانہ ہوگا،اسحاق ڈار

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک کی قیادت میں وفد تیل کے معاہدے پر بات چیت کے لیے کل روس روانہ ہوگا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا امید ہے یہ دورہ کامیاب ہو گا اور حکومت بہتر شرائط پر معاہدہ کرنے میں کامیاب ہو گی، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ہرگز ڈیفالٹ کے قریب نہیں، اپنے ذمے تمام ادائیگیاں مقررہ وقت پر ادا کر دیگا۔

قبل ازیں وفاقی وزیر خزانہ نے ریکوڈک پراجیکٹ پر قائم ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریکوڈک پراجیکٹ کی بحالی کیلئے طے پانے والے اقدامات کی جلد تکمیل پر زور د یتے ہوئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو 15دسمبر کی ڈیڈ لائن پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق وزیر خزانہ نے شوگر ملز مالکان کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے اور دیگر مطالبات پر کل اہم اجلاس طلب کر لیا۔

The post تیل معاہدے پر بات چیت کیلیے وفد کل روس روانہ ہوگا،اسحاق ڈار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zQg7Z1B

Saturday, 26 November 2022

کنٹینرز ٹرین، مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے 23 ہزار کمی

لاہور: ریلوے حکام نے کنٹینرز ٹرین اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے23ہزار روپے تک کمی کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی سے کنٹینرز کے کرایوں میں 10ہزار روپے تک کمی کی گئی ہے جو 1 لاکھ 70ہزار روپے سے کم کر کے 1 لاکھ60 ہزار روپے، بڑی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 10 ہزار روپے کم کیا گیا ہے جو 1لاکھ 95 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 85 ہزار روپے، چھوٹی مال بردار بوگیوں کا کرایہ 1 لاکھ 82 ہزار روپے سے کم کر کے 1لاکھ 70 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔

اسی طرح بڑی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 4 لاکھ32 ہزار420 سے کم کر کے4 لاکھ 9ہزار،70 روپے ، چھوٹی ہائی کاپر ویگن کا کرایہ 2 لاکھ 84 ہزار 815 سے کم کر کے2 لاکھ63ہزار825 روپے کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ڈویژن سے ملتان، پشاور، راولپنڈی اور لاہورسمیت تمام شہروں کے درمیان کنٹینرز اور مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں اطلاق نافذ ہو گیا ہے۔

The post کنٹینرز ٹرین، مال بردار بوگیوں کے کرایوں میں 10 سے 23 ہزار کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Znqymx

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، پولنگ جاری

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں 31سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 31سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں، قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں آزاد کشمیر پولیس کے 4500جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، مظفرآباد ڈویژن میں کل 2716امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31خواتین بھی شامل ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن سے 695049 وزٹرز 595کونسلرز کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتخاب کریں گے، مظفرآباد ضلع مظفرآباد کے 411072، ضلع جہلم ویلی 154832 جبکہ وادی نیلم میں 129145ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات میں 900آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں موجود ہیں۔

سیاسی جماعتوں میں سے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 575امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، پیپلزپارٹی 545کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 465کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314پولنگ اسٹیشن اور 1884پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

The post آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OMrgqit

خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ہوا تو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل کردی جائے گی عمران خان نے جلسے میں اعلان کردیا ہے لیکن ابھی حتمی فیصلے اور اسمبلی کب تحلیل کرنی ہے اس حوالے سے مشاورت ہونا باقی ہے۔

ترجمان صوبائی حکومت بیریسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان کے حکم کہ تعمیل کی جائے گی تاہم ابھی مشاورت کی جائے گی اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی دو اسمبلیاں تحلیل ہونے سے وفاقی حکومت مینڈیٹ کھو دے گی اس لیے وفاق کا کوئی اخلاقی جواز نہیں رہے گا، آج کے مارچ نے ثابت کردیا ہے عوام کی اکثریت عمران خان کے ساتھ ہے اس لیے وفاقی حکومت الیکشن سے راہ فرار اختیار کررہی ہے۔

The post خیبر پختونخوا حکومت نے اسمبلی تحلیل کرنے کا عندیہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uk35LXT

اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمرز کو قرضے دینگے

کراچی: اسٹیٹ بینک سمیت دیگر 5بڑے بینکوں نے ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

اسٹیٹ بینک نے گزشتہ روز بھینس کالونی میں ایک بینک کے تعاون سے ڈیری فارمرز کے لیے ڈیری اور کیٹل فارمنگ سے متعلق آگاہی سیشن کا اہتمام کیا،اس موقع پر رضوان خلیل شمسی،محکمہ لائیو اسٹاک ،پارٹنر بینکوں کے نمائندے اور ڈیری فارمرز بھی موجود تھے۔

ڈیری فارمرز کی قیادت صدر ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن پاکستان شاکر عمر گجر نے کی، اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈیری فارمرز کو اس شعبے کی ترقی کیلیے مرکزی بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور اس ضمن میں دستیاب قرضوں کی اسکیموں سے متعلق آگاہ کیا۔

ڈیری فارمرز کو یہ بھی بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک سمیت دیگر پانچ پارٹنرز بینک ڈیری فارمرز کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کرینگے۔

The post اسٹیٹ بینک سمیت 5 بڑے بینک ڈیری فارمرز کو قرضے دینگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/klxsdeJ

بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں نے بھی شکایات کی ہیں، وزیراعظم

 انقرہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں کو بھی پاکستان میں کچھ مشکلات کا سامنا رہا ہے جنہیں دور کریں گے اور تجارتی حجم کو پانچ ارب ڈالر سے آگے لے جائیں گے۔

تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، تین برس میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے

انقرہ میں ترکیہ پاکستان بزنس کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان، امریکا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت تمام ممالک کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے، چین، ترکیہ، امریکا اور دیگر ممالک سے توانائی کے شعبے میں تعاون جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : روس اور یوکرین سے گندم کی درآمد پرطیب اردوان کا کردار قابل ستائش ہے، وزیر اعظم

انہوں ںے کہا کہ پاکستان میں گیس کی قلت، بجلی کے مسائل ہیں، پاکستان کی خواہش ہے توانائی، زراعت اور دیگر شعبوں میں ترکیہ سے مستفید ہو، طیب ایردوان کی قیادت میں ترکیہ میں ترقی ہوئی، ترقی کے لیے ایمان داری، محنت اور مستقل مزاجی سے کام کرنا ہوگا، محنت کامیابی کی کنجی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام کو ترقی کے لیے محنت کرنی ہوگی، ترکیہ اور پاکستان کے عوام میں بہترین پوٹینشل موجود ہے، پاکستان اور ترکیہ کے درمیا ن تجارت، کاروبار اور دیگر شعبوں میں موثر تعاون ہوگا، ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا اور سرمایہ کاروں کے لیے سازگار ماحول بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شبعوں میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں، ترقی کے لیے پاکستان اور ترکیہ کو مزید آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، سیلاب کے دوران مشکل میں پاکستان کا ساتھ دینے پر ترکیہ کے مشکور ہیں، پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکیہ نے ڈاکٹرز، طبی عملہ،امداد اور بنیادی ضروری اشیا بھیجیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ترکیہ کا درد ایک ہے، دونوں ممالک کےدرمیان برادرانہ تعلقات ہیں، دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، ترکیہ پاکستان کا دوسرا گھر ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ تجارتی حجم میں اضافے کے لیے ترکیہ کے ساتھ معاہدہ طے پاگیا ہے، تین برس میں ترکیہ کے ساتھ تجارتی حجم کو پانچ بلین ڈالرز تک بڑھائیں گے، ماضی میں ترک کمپنیوں کے لیے پاکستان میں کچھ مشکلات رہی ہیں، بیجنگ کی طرح ترکیہ سے بھی کچھ شکایات موصول ہوئیں جن کو فوری دور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ گزشتہ روز صدر طیب ایردوان نے کاروبار کے قوانین کو آسان بنانے کی یقین دہانی کرائی، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات میں نقص کو برداشت نہیں کیا جائے گا،

The post بیجنگ کی طرح ترکیہ کمپنیوں نے بھی شکایات کی ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jO7lrQg

پولیس کا عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا مشورہ

راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی قیادت کو تحریری طور پر اہم سیکورٹی ہدایات سے آگاہ کر دیا۔

ہدایات تحریری طور پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم کو دی گئی ہیں، جن کے مطابق وی آئی پی کی سیکورٹی کے لئے ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

ہدایات کے مطابق جلسے میں بلٹ پروف روسٹرم اور اسٹیج لازمی ہے۔ عمران خان بلٹ پروف جیکٹ بھی لازماً استعمال کریں اور کسی عوامی مقام پر گاڑی سے باہر نہ نکلیں۔

روایت کے برعکس عمران خان کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا جائے۔ مجوزہ گاڑی/پیدل روٹ کے علاوہ راستہ استعمال نہ کیا جائے۔ وہ کسی مقام پر عوام سے ملاقات نہیں کریں گے۔

وی آئی پی سیکورٹی افسر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے رابطہ میں رہ کر نقل و حرکت کریں۔ وی آئی پی کی گاڑی کی پارکنگ الگ اور مخصوص ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ

اسٹیج پر نقل و حرکت محدود رکھی جائے اور شرکاء کی فہرست پہلے سے انتظامیہ کو فراہم کی جائے، جس کے علاوہ کوئی بھی اسٹیج پر نہیں جا سکے گا۔

جلسہ گاہ اور مارچ میں کوئی مسلح پرائیویٹ گارڈ/گن مین نہیں ہو گا۔ تمام شرکاء مجوزہ مقام سے مکمل چیکنگ کے بعد ہی داخل ہو سکیں گے۔ ڈرون کیمرہ کے استعمال/آتش بازی پر مکمل پابندی ہو گی۔

خواتین کے لئے الگ اور مناسب جگہ مختص کی جائے۔ کارکنوں کو کسی عمارت کی چھت پر چڑھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

عمران خان کے اسٹیج کو بنکر میں تبدیل کردیا گیا ہے اور وہ اسٹیج پر بلٹ پروف شیشے کے پیچھے بیٹھیں گے اور بلٹ پروف ڈائس سے خطاب کریں گے۔

عمران خان اور شرکاء میں آدھے کلومیٹر کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ شرکاء عمران خان کو بڑی اسکرینوں پر دیکھ اور سن سکیں گے۔ سیکورٹی کے لیے اسٹیج کے دونوں اطراف اضافی کنٹینرز لگا دئیے گے

راولپنڈی پولیس کے سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری، ایس ایس پی آپریشنز وسیم ریاض خان سیکورٹی انتظامات کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

ایلیٹ کمانڈوز، ڈولفن فورس، ضلعی پولیس، ٹریفک پولیس اور دیگر یونٹس کے 10 ہزار کے قریب افسران و اہلکار سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں،

جلسہ گاہ اور گردونواح میں ایلیٹ کمانڈوز اور ڈولفن فورس کی خصوصی ٹیمیں گشت کر رہی ہیں۔

چھتوں پر 200 سے زائد ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں۔ 100سے زائد مقامات پر خصوصی پکٹس پر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔

The post پولیس کا عمران خان کو بلٹ پروف جیکٹ پہننے کا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NGyxvFC

Friday, 25 November 2022

پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی

 کراچی: سندھ میں پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی۔

وزیر صحت و بہبود آبادی سندھ ڈاکٹرعذرا فضل پیچوہو نے انسداد پولیو مہم کے لیے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے حوالے سے اجلاس ہوا، یہ مہم 28 نومبر سے 4 دسمبر 2022 تک چلائی جائے گی۔

یہ اجلاس ای او سی کراچی میں منعقد ہوا اور اس میں پارلیمانی سیکریٹری صحت قاسم سراج سومرو، ای او سی کوآرڈینیٹر فیاض عباسی، ای پی آئی سندھ کے اراکین اور ہر ضلع کے ڈی سیز اور ڈی ایچ اوز نے آن لائن لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی،رواں سال کے پی کے میں پولیو کے 20 پولیو کیسز کی نشاندہی کی گئی جبکہ دیگر صوبوں سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ اگرچہ سندھ میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا لیکن ہمیں ماحولیاتی نمونے ملے ہیں اور اس کا مطلب ہے کہ ویکسی نیٹرز اور سپروائزرز کی کم کارکردگی کا کوئی مارجن نہیں ہونا چاہیے۔

سندھ میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی نشاندہی 14 جولائی 2020 کو ہوئی تھی لیکن ملک میں وائلڈ پولیو کے تازہ ترین کیس کی شناخت کے پی میں 15 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی، ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ (TAG) نے نئے ‘رسک کیٹیگریزیشن’ کے تحت پولیو کیسز کی حد بندی کی تجویز دی ہے جس میں مقامی رکاوٹین سمیت تعین کیا جائے گا کہ کہا اور کیسے کیسز پھیل رہے ہیں،علاقے میں کہاں پولیو کی ہسٹری موجود ہے جس کے تحت تمام افراد کو معمول کے مطابق حفاظتی ٹیکے لگائے جاتے ہیں.

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے پولیو سے نمٹنے کے لیے کیے جانے والے کام کی تعریف کی اور ٹیموں کی جانب سے کیے جانے والے سخت پروٹوکول کو سراہا تاکہ چھوٹ جانے والے بچوں کی تعداد میں مسلسل کمی کو یقینی بنایا جاسکے، نومبر 2022 میں ہونے والے ذیلی قومی حفاظتی ٹیکوں کے دنوں کے لیے خصوصی تحفظات ہیں۔

The post پولیو ویکسین اور حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم 28 نومبر سے شروع ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/l5Czfpv

سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

مزیدپڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

 

The post سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/dMlN5Vf

ہیلی کاپٹر لینڈنگ؛ جی ایچ کیو نے اجازت دیدی، ڈی سی کون ہوتے ہیں؟ اسد عمر

 راولپنڈی: پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ ہی میں اترے گا۔  اس سلسلے میں جی ایچ کیو نے اجازت دے دی ہے تو ڈی سی کون ہوتے ہیں؟۔

علامہ اقبال پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج جلسہ گاہ کے پاس موجود ہیں۔ یہاں پر خیمہ بستی لگا دی گئی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ کل جتنے لوگ پنڈی کی طرف آرہے ہیں، اس سے  پہلے کبھی نہیں آئے ہوں گے۔قوم سمجھتی ہے کہ یہ ایک اہم موڑ ہے جہاں پر ہم موجود ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے کے لیے ڈی سی اسلام آباد اجازت نہیں دے رہے۔ ڈی سی کو ذمے داری قبول کرنی ہوگی۔ ڈی سی بتائیں کہ ان کو کون ہدایات دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہیلی کاپٹر پریڈ گراؤنڈ میں اترے گا۔ جی ایچ کیو نے اجازت دے دی، ڈی سی کون ہوتے ہیں؟۔

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال پارک میں ٹینٹ سٹی قائم کررہے ہیں۔ کل شام کے لائحہ عمل کا عمران خان اعلان کریں گے۔ عمران خان جو بھی اعلان کریں گے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ کرکٹ میچ کو پی ٹی آئی دھرنے سے کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کچھ ہوا تو وفاقی حکومت ذمے دار ہوگی۔ ڈی سی اسلام آباد براہ راست ذمے دار ہوں گے۔ عمران خان کو مشورہ دیا تھا ابھی آرام کریں، لیکن کپتان نے کہا قوم کے درمیان رہنا چاہتا ہوں۔

The post ہیلی کاپٹر لینڈنگ؛ جی ایچ کیو نے اجازت دیدی، ڈی سی کون ہوتے ہیں؟ اسد عمر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PR4T75h

Thursday, 24 November 2022

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم، سینیٹر شپ سے مستعفی

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رہنما فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم ہوگئی جبکہ انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے بھی استعفیٰ دے دیا۔

سپریم کورٹ میں نااہلی کیس کی سماعت کے دوران فیصل واوڈا نے عدالت سے معافی مانگ لی۔ استعفیٰ دینے کے بعد فیصل واوڈا موجودہ اسمبلی کی مدت تک نااہل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کے خلاف الیکشن کمیشن اور ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی کلعدم قرار دیا اور فیصل واوڈا کو اپنا استعفیٰ فوری چیئرمین سینیٹ کو بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت نے فیصل واوڈا کو آئندہ عام انتخابات اور سینیٹ انتحابات کے لیے بھی اہل قرار دے دیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے فیصل واوڈا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے آپ کو نیچا دکھانے کے لیے سپریم کورٹ میں طلب نہیں کیا، عدالت کی یہ کبھی خواہش نہیں رہی کہ اراکین پارلیمنٹ کو نیچا دکھایا جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ نے بطور رکن قومی اسمبلی کاغذات نامزدگی میں غلط بیانی کی، عدالت کا مقصد کسی کو سزا دینا نہیں بلکہ ریگولیٹ کرنا ہے۔

مزید پڑھیں؛ نااہلی کیس؛ سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو دو آپشن دے دیئے

قبل ازیں، سپریم کورٹ کے باہر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں نہیں ہوں۔ صحافی نے ان سے سوال کیا کہ سپریم کورٹ نے آپ کو 2 آپشنز دیے ہیں، کیا آپ اپنی غلطی تسلیم کریں گے؟ فیصل واوڈا نے جواب دیا کہ عدالت جو حکم کرے گی، میں وہی کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئیں گے، جلسہ کریں گے اور وہاں سے سیاست شروع ہوگی۔ عمران خان کے بارے میں نہ پہلے بات کی، نہ اب تسلیم کروں گا۔

فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خلاف اپیل پر سماعت چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز، سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کو تاحیات نااہلی کیس میں دو آپشن دیے تھے۔ عدالت نے کہا تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کریں اور 63(1) سی کے تحت نااہل ہوجائیں بصورت دیگر عدالت 62(1) ایف کے تحت کیس میں پیش رفت کرے گی۔

The post فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی ختم، سینیٹر شپ سے مستعفی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eWvf6sK

وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر روانہ

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کی دعوت پر ترکیہ روانہ ہوگئے۔

وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پربیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 26 نومبر تک ترک قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف ترک صدر طیب اردوگان کے ساتھ استنبول شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے چار ملجم کارویٹ جہازوں میں سے تیسرے جہاز پی این ایس خیبر کا افتتاح کریں گے۔ دو روزہ سرکاری دورے میں وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کی تاجر برادری کے وفد اور ای سی او ٹریڈ اینڈ ڈویلپمنٹ بینک کے صدر سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ ترکی اور پاکستان کی اسٹریٹیجک پارٹنر شپ نئے عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ ترکی دوسرے گھر کی مانند ہے اور ترک بھائیوں اور بہنوں کی گرمجوشی اور اپنائیت متاثر کن ہے۔

The post وزیراعظم ترکیہ کے دورے پر روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/raKLAYf

جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف

 اسلام آباد: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ نے کہا ہے کہ جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا۔ 

پی سی بی چئیرمین رمیز راجہ کی جانب سے ورلڈ کپ کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ میں کھلاڑیوں کے علاوہ صدر مملکت اور آرمی چیف نے بھی شرکت کی۔ رمیزراجہ نے صدر مملکت اور آرمی چیف سمیت تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے صحافیوں اور قومی کرکٹرز سے ملاقات بھی ملاقات کی اور غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز بہت اچھا کھیلتے ہیں، کھلاڑی اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کیلٸے محنت کریں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا جانا چاہیے، کرکٹ کیساتھ ہاکی اور فٹبال کا کھیل پسند ہے، کھیلوں کی بہتری کیلٸے اپنی سپورٹ جاری رکھو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹی 20کرکٹ فارمیٹ میں شاداب خان بہترین کرکٹر ہے، لیڈر شپ کا کام لڑنا ہوتا ہے، ہار جیت ہوتی رہتی ہے، شاہین آفریدی زخمی نہ ہوتا تو فاٸنل کارزلٹ مختلف ہوتا، ورلڈ کپ میں ہم کلوز مارجن سے ہارے جبکہ بھارت ورلڈ کپ میں 10وکٹوں سے ہارا ہے اور اب ہماری ٹیم اب دوبارہ کھڑی ہوگٸی ہے۔

آرمی چیف نے قومی کرکٹرز کی کارکردگی کوسراہا اور بابر اعظم اور شاہین آفریدی سے بھی گفتگو کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے شاہین آفریدی سے انکی انجری سے متعلق دریافت کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہے، صدر مملکت 

علاوہ ازیں صدر مملکت عارف علوی کا قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ارکان میرے ہیروز ہے، کرکٹرز اپنی کارکردگی سے قوم کو لطف پہنچاتے ہیں، پورا پاکستان کرکٹ ایکسپرٹ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ ہارنے کے باوجود بہترین کرکٹ کھیلی، کرکٹ ٹیم خراب پرفارمنس کے بعد ایک بہترین پرفارمنس دکھاتے ہیں، یہ کھلاڑی قوم میں خوشیاں بکھرتے ہیں۔

 

The post جو لیڈر اپنی غلطی نہیں مان سکتا وہ لیڈر نہیں بن سکتا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Rdkhg0p

اساتذہ اور لیب کی عدم سہولیات، طلبا ٹیوشن سینٹرز میں ہزاروں روپے فیس دینے پر مجبور

 کراچی: کراچی کے کالجوں میں اساتذہ اور لیب نا ہونے کے باعث طلبہ و طالبات ٹیوشن سینٹر میں ہزاروں روپے فیس دینے پر مجبور ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی محکمہ کالج ایجوکیشن کے تحت انٹرمیڈیٹ کی سطح پر بغیرکسی منصوبہ بندی کے عجلت میں شروع کیے گئے کمپیوٹرسائنس پروگرام کے نتائج توقعات کے برعکس آنا شروع ہوگئے ہیں کراچی کے 21 سرکاری کالجوں میں بغیر اساتذہ و کمپیوٹر لیبس کے رواں سال کمپیوٹر سائنس فیکلٹی انٹرمیڈیٹ کی سطح پر شروع کی گئی تھی جس کے سبب یہ تجربہ ناکای سے دوچارہوگیا ہے۔

نمائندہ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جن طلبہ نے اس فیکلٹی میں داخلہ لیا ہے وہ کمپیوٹر سائنس کا مضمون پڑھنے اور لیب کے لیے ٹیوشن سینٹرز کا رخ کررہے ہیں اور ہزاروں روپے فیسوں کی ادائیگی کے بعد کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کررہے ہیں جبکہ محکمہ کالج ایجوکیشن کی جانب سے اب تک متعلقہ سرکاری کالجوں میں کمپیوٹرلیبس کے قیام کے لیے بظاہرکوئی فنڈزمختص کیاگیاہے اورنہ اس سلسلے میں پرنسپلز کوکسی قسم کی ادائیگیاں کی گئی ہیں لہذابیشترکالجوں میں کمپیوٹرلیبس ہی نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سلسلے میں محکمہ کالج ایجوکیشن کے ماتحت ڈائریکٹرجنرل کالج سندھ کی جانب سے 9 ستمبر کو ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں 21 سرکاری کالجوں کے پرنسپلز کو کمپیوٹر سائنس فیکلٹی شروع کرنے کی اجازت دیتے ہوئے انھیں اس امر کا پابند کیا گیا تھا کہ سال 2022/23 کے لیے شروع کی جانے والی اس فیکلٹی میں کسی طرح کی financial implication شامل نہیں ہوگی اور یہ پرنسپل حضرات اس سلسلے میں انٹربورڈ کراچی سے فیکلٹی کے لیے الحاق حاصل کرلیں۔

واضح رہے کہ ان 21 سرکاری کالجوں کے میں جب مرکزی داخلہ کمیٹی کی جانب سے کمپیوٹر سائنس فیکلٹی میں داخلوں کی ”پلیسمنٹ“ کا سلسلہ شروع ہوا تو اس موقع پر بعض پرنسپل حضرات نے زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے کالجوں میں مذکورہ فیکلٹی شروع کرنے اور اس میں داخلے دینے سے ہی معذرت ظاہر کرلی اور محکمہ کالج ایجوکیشن پر واضح کیا کہ مذکورہ مضامین کے اساتذہ اور کمپیوٹر لیبس کی عدم موجودگی میں یہ فیکلٹی شروع نہیں کی جاسکتی کیونکہ یہ طلبہ اوران کے والدین کو دھوکا دینے کے مترادف ہوگا جبکہ طلبہ مجبور ہوں گے کے وہ اس سلسلے میں ٹیوشن سینٹرز کا رخ کریں۔

گورنمنٹ ڈگری بوائز کالج کے پرنسپل پروفیسر رؤف سے جب اس سلسلے میں ”ایکسپریس“ نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ ”مرکزی داخلہ کمیٹی نے ان کے کالج میں کمپیوٹر سائنس کے کچھ داخلے بھیجے تھے تاہم کالج میں تدریسی عمل کے لیے اساتذہ تھے اورنہ ہی پہلے سے کوئی لیب موجود ہے جبکہ انٹربورڈسے ایفیلیشن بھی نہیں تھی جس کے سبب ہم نے کیپ کویہ داخلے واپس کردیے انھوں نے مزید انکشاف کیاکہ کالج میں اساتذہ کی 15مختص اسامیوں پر صرف 4اساتذہ موجود ہیں پری میڈیکل(زولوجی،بوٹنی)،کامرس کے علاوہ لازمی مضامین اردو،انگریزی اوراسلامیات تک کے اساتذہ دستیاب نہیں جس کے سبب ان مضامین کی کلاسز نہیں ہوپاتی۔

واضح رہے کہ دیگرایسے سرکاری کالج جہاں بغیرمنصوبہ بندی کے کمپیوٹرسائنس فیکلٹی شروع کی گئی تھی وہاں بھی اس حوالے سے ابترصورتحال ہے اورکالجوں میں پرنسپلز حضرات وسینئراساتذہ کمپیوٹرسائنس فیکلٹی کے طلبہ کے لیے اس حوالے سے پریشان ہیں کہ وہ انٹرسال اول کے امتحانات کے وقت کیا کریں گے اور یہ صورتحال یقینی طورپر ان کے نتائج پر اثر انداز ہوگی۔
ادھر گورنمنٹ سٹی کالج موسیٰ کالونی فیڈرل بی ایریا پروفیسر خلیل الرحمٰن سے جب ”ایکسپریس“نے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ”ان کے کالج میں کمپیوٹرکے نہ ٹیچرہے نہ لیب ہے ہم نے طلبہ اوران کے بڑوں کوشروع میں ہی بتادیاتھاکہ ہمارے پاس کچھ نہیں ہے جس کے بعدکچھ توداخلوں سے دستبردارہوگئے لیکن کچھ نے داخلہ لے لیا ان طلبہ کی دیگر مضامین کی کلاسز اورلیبس توہوجاتی ہیں جس میں فزکس ودیگرمضامین شامل ہیں لیکن کمپیوٹرکی نہیں ہوپاتی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بعض کمپیوٹر کے اساتذہ نے مجھ سے رابطہ کرکے کالج میں پڑھانے کی خواہش ظاہرکی ہے اگر محکمہ ان کا تبادلہ کردے تو یہ مشکل حل ہوجائے گی۔

کمپیوٹر لیبس کے لیے کسی قسم کا فنڈ دینے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اب تک لیب کے لیے ہمیں کوئی فنڈ نہیں دیا گیا لیکن ہم چونکہ محکمے کی ہدایات کے پابند ہیں لہذا کسی بھی صورت اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے امید ہے کہ جنوری یافروری تک اساتذہ مل جائیں اورلیب بھی بن جائے بصورت دیگر کچھ اساتذہ لیپ ٹاپ پر بھی کمپیوٹرکے پریکٹیکل کرانے کے لیے تیارہیں۔

ایک اور کالج کے پرنسپل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ”ایکسپریس“کو اپنے کالج کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ”محکمے کی جانب سے توانھیں اساتذہ نہیں دیے گئے ہیں لیکن ہم کالج فنڈز سے انتہائی کم اجرت پر جز وقتی اساتذہ کاتقررکرکے کام چلا رہے ہیں کہ طلبہ کا حرج نہ ہو تاہم لیب کے حوالے سے ہمارے پاس بھی اب کوئی راہ حل نہیں ہے۔

دوسری جانب جب کالجوں میں کمپیوٹرسائنس کی پلیسمنٹ کرنے والے مرکزی داخلہ کمیٹی کے ذمے دارراشد کھوسوسے رابطہ کیاگیاتوانھوں نے موقف اختیارکیاکہ لیب کاکوئی مسئلہ نہیں ہے کمپیوٹرلیب سیشن کے آخر میں ہوتی ہے جب تک تومحکمہ کالجوں میں کمپیوٹرلیبس بنوادے گافی الحال توصرف تدریس کامعاملہ ہے کالجوں میں پروموشنز ہوئی ہیں جبکہ انٹرن شپ پر بھی اساتذہ ہائرکیے جارہے ہیں تاکہ ہی مسئلہ حل ہوسکے۔

The post اساتذہ اور لیب کی عدم سہولیات، طلبا ٹیوشن سینٹرز میں ہزاروں روپے فیس دینے پر مجبور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/PISbOf2

خواجہ سرا اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی اندراج کرلیتے ہیں، نادرا

 اسلام آباد: نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کیخلاف کیس میں شرعی عدالت میں جواب جمع کراتے ہوئے بتایا کہ خواجہ سرا اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی اندراج کرلیتے ہیں۔

وفاقی شرعی عدالت میں خواجہ سراؤں کے تحفظ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ جسٹس سید محمد انور کی سربراہی میں میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ خواجہ سراؤں کے تحفظ کیلئے بنائے گئے قانون میں عجلت کا مظاہرہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر کے خواجہ سراؤں نے ٹرانس جینڈر ایکٹ کو مسترد کردیا

خواجہ سرا الماس بوبی نے بھی قانون کے خلاف موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محض کسی کے احساس کی بنیاد پر جنس کا تعین نہیں کیا جاسکتا، آج میرے احساسات مرد والے، کل عورت والے ہونگے تو کیا میں اس بنیاد پر اپنی جنس تبدیل کرتا رہوں، کل اگر میں محسوس کروں ملک کا وزیراعظم ہوں تو کیا مجھے وزیراعظم والا شناختی کارڈ دے دیا جائے گا، این جی اوز کہتی ہیں ہم جنسی پرستی کریں ساتھ ہی ایڈز سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، ہمیں تو سعودی عرب میں حج کرنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

خواجہ سرا جولی خاں نے دلائل دیے کہ ہمیں میڈیکل کرانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، ہمارے حقوق کو ہائی جیک کیا جا رہا ہے، میڈیکل بورڈ کے ذریعے تعین ہونا چاہیے میری جنس کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا سے ٹرانسجینڈر کے شناختی کارڈ کے اجرا کے طریقہ کار کی رپورٹ طلب

نادرا کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا دیا گیا جس کے مطابق جو خواجہ سرا اپنی جنس منتخب کرتا ہے ہم اس کے مطابق اندراج کر لیتے ہیں، سن 2012 سے لیکر آج تک تین ہزار 41 خواجہ سراؤں کا اندراج کیا گیا، خواجہ سراؤں کے تحفظ کے قانون سے قبل نادرا مرد خواجہ سرا یا عورت خواجہ سرا کے نام سے اندراج کرتا رہا، جب قانون بنا تو ایکٹ کے تحت ایکس کا اندراج شروع کیا گیا، نادرا ریکارڈ کے مطابق 1953 مرد خواجہ سرا اور 902 عورت خواجہ سرا کا اندراج کیا گیا۔

چیف جسٹس شریعت کورٹ نے نادرا کے وکیل سے اہم سوال کیا کہ کیا کسی شخص نے خواجہ سرا کی شناخت کو ختم کرنے کیلئے نادرا میں درخواست دی؟۔

وکیل نادرا نے جواب دیا کہ اس حوالے سے ریکارڈ چیک کرکے عدالت کو آگاہ کیا جائے گا۔

وکیل جے یو آئی ف کامران مرتضی نے کہا کہ یہ جانچنا ضروری ہے کہ تاثر میں تبدیلی کیا ذہنی خرابی کے سبب تو پیش نہیں آئی، یہ بھی جانچ ہونی چاہیے تاثر میں تبدیلی کی وجہ بدنیتی تو نہیں۔

The post خواجہ سرا اپنی جو جنس منتخب کرتا ہے ہم وہی اندراج کرلیتے ہیں، نادرا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3TMbCsm

Wednesday, 23 November 2022

لاہور؛ غیرملکی سمیت 2 افراد پر تشدد، اغوا کی کوشش، 3 اہلکار زیر حراست

 لاہور: اسپیشل برانچ اور لاہور پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے غیر ملکی سمیت 2 شہریوں پر تشدد اور غیر قانونی حراست کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

صوبائی دارالحکومت کے مختلف تھانوں میں تعینات اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی شہریوں کو ہراساں کرنے اور لوٹ مار میں مصروف دکھائی دینے لگے۔ اسپیشل برانچ کے اہلکار اپنی اصل ذمہ داری چھوڑ کر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے لگے جبکہ تھانوں کی حدود میں رہائش پذیر جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات قائم کرکے ماہانہ رقم بھی وصول کرنے لگے۔

ڈیفنس بی کے علاقے میں شہری اور غیر ملکی کو تشدد کا نشانہ بنانے اور غیر قانونی حراست میں رکھنے پر اسپیشل برانچ کے اہلکار سمیت تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، رات گئے تینوں اہلکاروں کو تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تمام تھانوں میں اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کو تعینات کیا جاتا ہے جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ اسپیشل برانچ کو بھجواتے ہیں۔ گزشتہ روز اسرار نامی ڈرائیور غیر ملکی ٹرینر کیون کے ہمراہ ڈیفنس کے علاقہ سے گزر رہا تھا کہ دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار افراد نے انہیں روک لیا اور تلاشی شروع کر دی۔

اس دوران ایک ملزم ڈرائیور کو گلی میں لے جا کر اسلحہ کے زور پر دھمکاتا رہا جبکہ دیگر تین نے گاڑی کی تلاشی شروع کر دی، ملزمان نے اس دوران غیر ملکی شہری کیون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور اس پر اسلحہ تان لیا۔

ڈرائیور کے مطابق چار میں سے ایک ملزم پولیس یونیفارم میں ملبوس تھا۔ اس دوارن ملزمان نے غیر ملکی شہری کو اغواء کرنے کی کوشش بھی کی جو کہ ڈرائیور نے ناکام بنا دی۔ بعدازاں چار ملزمان اپنی موٹر سائیکلو ں پر فرار ہوگئے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، تاہم جب واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تو انکشاف ہوا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان میں ایک ملزم جنوبی چھاونی میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل مشتاق ہے جوکہ عرصہ دراز سے اسپیشل برانچ کی طرف سے جنوبی چھاونی تھانہ میں تعینات ہے جبکہ دو ملزمان چوکی کیولری گراونڈ کے اہلکار عمران اور محسن  تھے، جس پر رات گئے ان کو تھانہ میں طلب کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل برانچ کے اہلکاروں کے حوالے سے منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد سے رشوت لینے کی متعدد شکایات موجود ہیں مگر ان کے خلاف کارروائی نہیں ہوتی۔ اسپیشل  برانچ کے اہلکار صوبائی دارالحکومت میں گیسٹ ہاؤسز، منشیات فروشوں، قمار بازوں سمیت دیگر جرائم پیشہ عناصر سے تعلقات بنا کر ان سے لاکھوں روپے ماہانہ وصول کرتے ہیں اور اپنے آفس میں ملی بھگت کرکے کمائی والے تھانے میں پوسٹنگ کروا لیتے ہیں اور پھر تھانہ اہلکاروں کے ساتھ مل کر گینگ بناتے ہیں اور سارا دن اور رات صرف لوٹ مار میں مصروف ہیں اور اسپیشل برانچ کو فرضی ڈائری بنا کر سب اچھا ہے کی رپورٹ جاری کرتے ہیں۔

شہریوں کی طرف سے اسپیشل برانچ کے اہلکار مشتاق سمیت دیگر کالی بھیڑوں کے خلاف سخت محکمانہ ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس حوالے سے ڈیفنس پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں اہلکاروں سے تفتیش جاری ہے سخت محکمانہ ایکشن لیا جا رہا ہے۔

The post لاہور؛ غیرملکی سمیت 2 افراد پر تشدد، اغوا کی کوشش، 3 اہلکار زیر حراست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pdhvDla

صدر کیطرف سے اہم تعیناتیوں کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کا متبادل پلان تیار

 اسلام آباد: حکومت نے پی ٹی آئی چیئرمین کے بیان کے بعد حکومت نے اہم تعیناتیوں کے لیے متبادل آپریشنز پر غور شروع کردیا۔

صدر کی طرف سے وزیراعظم کی ایڈوائس روکنے کی صورت میں حکومت کا پلان بی سامنے آ گیا، جس کے مطابق حکومت سیکرٹری کابینہ سے رولز آف بزنس میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کروائے گی اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف، آرمی چیف کی تقرری کی سفارش کو فہرست سے نکال دے گی۔

ذرائع سیکریٹری کابینہ کے نوٹیفکیشن کے بعد وزیراعظم آفس صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے لے گا، ایوان صدر کو بھیجی گئی سمری واپس لے کر وزیراعظم خود تقرریوں کی منظوری دے دیں گے،حکومت کابینہ اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 کے رول 15- اےمیں ترمیم کی منظوری لے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر صدر مملکت نے تقرری میں رکاوٹ ڈالی تو پلان بی موجود ہے، وزیر خزانہ

ذرائع کے مطابق کابینہ سے منظوری لئے بغیر بھی وزیراعظم رول 57 کے تحت رولز میں از خود نرمی کا اختیار رکھتے ہیں، کابینہ سے رولز میں تبدیلی کی منظوری لی جائے یا وزیراعظم خود رولز میں نرمی کریں، اس کا فیصلہ صبح ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: صدر عارف علوی سمری پر مجھ سے مشورہ کریں گے، عمران خان

وزیراعظم سارا معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں رکھیں گے جس پر بحث کے بعد حکومت کابینہ فیصلہ کرے گی۔

The post صدر کیطرف سے اہم تعیناتیوں کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت کا متبادل پلان تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gZWIz2f

بیرونی سازش پر مسلح افواج کا خاموش بیٹھنا ناممکن اور گناہ کبیرہ ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ مشرقی پاکستان سیاسی ناکامی تھی، بیرونی سازش پر مسلح افواج کا خاموش بیٹھنا ناممکن اور گناہ کبیرہ ہے۔

جی ایچ کیو (جنرل ہیڈ کوارٹرز) راولپنڈی میں منعقدہ یوم دفاع و شہداء کی تقریب جس میں اعلی شخصیات ، سفارتکار، سول و عسکری حکام ، شہدا کے لواحقین اور غازی شریک ہوئے۔

اس موقع پر جنرل باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تقریب کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کے لواحقین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے، فوج کاسب سےپہلا کام اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ وہ فوج اور عوام میں دراڑ ڈال دیں گے وہ بھی ہمیشہ ناکام ہوں گے، فوج نے اپنی اصلاح شروع کردی ہے اب سیاسی جماعتیں بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کریں، ہار جیت سیاست کا حصہ ہے اور ہر سیاسی جماعت کو اپنی شکست اور فتح کو قبول کرنا ہوگا تاکہ آئندہ انتخابات میں الیکٹڈ یا امپورٹڈ حکومت کے بجائے منتخب حکومت ہو‘ْ

جنرل قمر جاوید باجوہ کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت، حوصلہ، برداشت اور رائے عامہ کے احترام کا نام ہے، دن رات خدمت میں مصروف فوج پر بہت زیادہ تنقید کی جاتی ہے جس کی وجہ 70 سال سے سیاست میں فوج کی مداخلت ہے، جو غیرآئینی ہے، تنقید شہریوں اور سیاست دانوں کا حق ہے مگر الفاظ کا چناؤ بہتر ہونا چاہیے۔

The post بیرونی سازش پر مسلح افواج کا خاموش بیٹھنا ناممکن اور گناہ کبیرہ ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Cqb8EAs

اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

 اسلام آباد: اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو تقرری سمیت اہم فیصلوں کا مکمل اختیار سونپ دیا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، جس میں سابق صدر آصف زرداری، مولانا فضل الرحمان، خالد مگسی، کابینہ اراکین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ’شہباز شریف صاحب، آپ وزیر اعظم ہیں اور آئین نے یہ اختیار اور استحقاق آپ کو سونپا ہے‘۔

مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس منصب پر بٹھایا ہے، یہ آپ کا آئینی حق ہے جبکہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما خالد مگسی نے کہا کہ آپ جو فیصلہ کریں، ہم آپ کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: اہم تعیناتیوں کے لیے کل تک نام فائنل ہوجائیں گے، وزیر دفاع

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ میاں صاحب، ہم ہر فیصلے میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آپ پر مکمل اعتماد ہے، آپ کا آئینی حق ہے، آپ نے ہم سے مشاورت کی جس پر ہم آپ کے مشکور ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تمام اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جس پر تمام اتحادیوں کا وزیراعظم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اعلان کیا کہ وزیراعظم جو بھی فیصلہ کریں ہمیں قبول ہوگا۔

اس سے قبل وزیراعظم ہاؤس میں چوہدری شجاعت حسین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات بھی ہوئی جس میں تقرری سمیت ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post اتحادی جماعتوں نے وزیراعظم کو تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ujnxXwf

سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کردی

ویب ڈیسک: سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے زراعت منظوروسان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے صوبے میں گنے کی قیمت 302 روپے مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گنےکی قیمت مقرر کرنےکا نوٹیفکیشن کچھ گھنٹوں میں جاری کیا جائیگا۔

منظوروسان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں شوگر ملیں چل رہی ہیں، کاشتکاروں اور کسانوں کو بیج کے لئے فی ایکڑ 5 ہزار روپے دینے کا طریقہ کار بی جاری کیا گیا ہے اور تپہ سطح پر کمیٹیاں بھی بنائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پنجاب سے زیادہ گنے کی قیمت مقرر کی ہے.

The post سندھ حکومت نے گنے کی فی من قیمت 302 روپے مقرر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4Gh1zUP

Tuesday, 22 November 2022

آرمی چیف کا کوئٹہ چھاؤنی کا الوداعی دورہ، کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح بھی کیا

 کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر باجوہ الوداعی دورے پر کوئٹہ چھاؤنی پہنچے جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور بلوچستان کے دارالحکومت میں  120 بستروں پر مشتمل شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میڈیکل سینٹر کا افتتاح کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ چھاؤنی کا الوداعی دورہ کیا اور افسران اور جوانوں سے بات چیت کی، انہوں نے صوبے میں امن و استحکام ،سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کوئٹہ کور کی کوششوں کو سراہا۔

آرمی چیف نے کوئٹہ گیریژن میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی اور شیخ محمد بن زید النہیان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کوئٹہ میں 120 بستروں کی پہلی کارڈیک سہولت کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر، ڈائریکٹر یو پی اے پی، گورنر بلوچستان اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی موجود تھے، آرمی چیف سے اپنے خطاب میں کہا کہ کارڈیک انسٹی ٹیوٹ بلوچستان کی آبادی کی خدمت کرے گا، دو مزید سہولیات کا منصوبہ بھی ہے۔

جنرل باجوہ نے صدر پاکستان کی جانب سے یو پی اے پی کے ڈائریکٹر عبداللہ خلیفہ سعید الغافیلی کو ستارہ قائداعظم بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اور اسکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کا دورہ بھی کیا اور فیکلٹی اور طلباء کے افسران سے بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

The post آرمی چیف کا کوئٹہ چھاؤنی کا الوداعی دورہ، کارڈیالوجی اسپتال کا افتتاح بھی کیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Sse5Cyn

ورلڈ بینک فنڈز؛ عدالت نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے ورلڈ بینک کے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق درخواست پر حکومت سندھ کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا۔

ہائیکورٹ میں کراچی کے انفراسٹرکچر کے لیے ورلڈ بینک اور حکومت سندھ کی جانب سے 3 ارب روپے سے زائد فنڈز کے استعمال سے متعلق دعوے کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل ضیاء مخدوم نے موقف دیا کہ کراچی کے انفراسٹرکچر کیلیے 3 ارب 60 کروڑ روپے کے منصوبے جاری ہیں، یہ منصوبہ کامپیٹیٹو اینڈ لائیو ایبل سٹی آف کراچی (کلک) کے نام سے جاری ہے۔ قواعد کے مطابق منصوبوں میں شفافیت لازمی ہے لیکن فریقین نے کسی بھی ترقیاتی منصوبے کیلیے اشتہار تک جاری نہیں کیا۔

درخواست گزار کے مطابق فریقین یہ کام ایمرجنسی کی آڑ میں کر رہے ہیں، پراجیکٹ کے ہر منصوبے کے ٹینڈر کیلیے اشتہارات جاری کرنے کی ہدایت کی جائے۔ درخواست گزاروں کو بھی ٹینڈرز میں شریک ہونے کا حق دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ جن منصوبوں کے پہلے ٹھیکے جاری ہو چکے ہیں ان کا بھی جائزہ لیا جاسکتا ہے۔ ہر ٹینڈر کی لاگت اور کام کی نوعیت کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

کے ایم سی کے وکیل نے موقف دیا کہ اتنی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے مناسب وقت دیا جائے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ معاملہ اہم نوعیت کا ہے ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔ عدالت نے حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روکتے ہوئے سماعت 29 نومبر کیلیے ملتوی کر دی۔

The post ورلڈ بینک فنڈز؛ عدالت نے سندھ حکومت کو مزید ٹھیکے دینے سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cy8JIdk

لانگ مارچ؛ سندھ پولیس کو اسلام آباد بھیجنے کیخلاف درخواست مسترد

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے سے متعلق درخواست ناقابل سماعت دیتے ہوئے مسترد کردی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو سندھ پولیس کے 6 ہزار اہلکار لانگ مارچ روکنے کے لئے اسلام آباد بھیجنے کیخلاف اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ بتائیں آئین کی کون سی شق کی خلاف ورزی ہوئی ہے؟ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 اور 16 کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ آئی جی سندھ کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن غیر قانونی ہے۔ آئین ہر شہری کو احتجاج کا حق دیتا ہے۔ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کیلئے نفری بھیجی گئی ہے۔

دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ وفاقی اور سندھ حکومت، آئی جی سندھ کو 6 ہزار اہلکاروں کو واپس بلانے کے احکامات دیئے جائیں۔ سندھ حکومت اور آئی جی سندھ کو کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کا حکم دیا جائے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں پولیس اہلکاروں کی اشد ضرورت ہے۔ گزشتہ کچھ ماہ سے کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں اصافہ ہوا ہے، پولیس کو اسلام آباد بھیجنے کے بجائے کراچی میں تعینات کیا جائے۔

عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کردی۔

The post لانگ مارچ؛ سندھ پولیس کو اسلام آباد بھیجنے کیخلاف درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h7G862t

Monday, 21 November 2022

طبی آلات کی درآمد محال، علاج معالجے کے سنگین بحران کا خطرہ

کراچی: ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ ملک میں میڈیکل اور سرجری کے آلات اور مشینری کی درآمد میں درپیش مسائل کی وجہ سے طبی سہولتوں کی فراہمی میں سنگین بحران کا خدشہ سر پر منڈلا رہا ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے طبی آلات کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا جس کے بعد امپورٹ پالیسی کو ڈریپ کے سرٹیفیکیٹ سے مشروط کر دیا گیا۔

ڈریپ گزشتہ کئی سال کے دوران جمع کرائی جانی والی رجسٹریشن کی بیشتر درخواستوں پر کوئی فیصلہ نہیں کر سکا اور اب تک بمشکل 3 ہزار درخواستیں ہی نمٹائی جا سکی ہیں۔

میڈیکل ڈیوائسز پیتھالوجیکل لیبارٹریز، سرجری اور اسپتالوں میں استعمال ہوتی ہیں اور ان میں سرنج، کینولا، شوگر اور بلڈ پریشر جانچنے والے آلات سے لے کر الٹرا ساؤنڈ، ایکسرے، سی ٹی اسکین اور ایم آر آئی تک کی مشینری شامل ہے، میڈیکل ڈیوائسز کے بغیر کوئی بھی اسپتال صحت کی سہولتیں فراہم نہیں کر سکتا۔

پاکستان کے اسپتالوں میں استعمال ہونے والی 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز درآمد کی جاتی ہیں، لہٰذا امپورٹ رکنے کی وجہ سے اسپتالوں میں صحت کی سہولتوں کی فراہمی کا عمل رکنے کا شدید خطرہ پایا جاتا ہے۔

The post طبی آلات کی درآمد محال، علاج معالجے کے سنگین بحران کا خطرہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39q5Waz

منفی بات کا جواب مثبت سے دیجیے!

 پشاور: عام طور پر انسان کی زندگی اور بالخصوص خواتین کی زندگیوں پر اثر انداز ہونے والی سب سے بڑی چیز باہمی رویے ہیں۔ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ رویوں کو محسوس کرتی ہیں اور اسی بنیاد پر پھر آگے بات کرتی ہیں۔

اچھے رویے جہاں ہمیں کام یابی کے زینے چڑھانے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں، وہیں برے رویے زندہ درگور کرنے کا سبب بھی بنتے ہیں۔ تمام ذہنی بیماریاں اور اخلاقی برائیاں اسی کے نتیجے میں آتی ہے۔ ہر طبقے کے افراد اس سے متاثر ہے۔ آج کل کے دور میں میں ان برے رویوں کی وجہ سے اختلافات اور ذہنی انتشار بے حد بڑھنے لگے ہیں۔

ہمارے معاشرے کا ہر چھوٹا بڑا اپنی جگہ احساس کم تری کا شکار ہے۔ وہ سکون جو دلوں میں ہوا کرتا تھا، آج الجھن کی جگہ لے چکا ہے وہ خوشیاں جو مل جل کر بیٹھنے سے ملتی تھیں آج کینہ، حسد اور بغض وعناد اسکی جگہ لے چکا ہے۔ بہت سی خواتین میں یہ رقابت زیادہ تر پہناوے اور سجنے سنورنے کے مقابلے سے شروع ہوتی ہے اور پھر گھر اور بچوں کی کام یابیوں وغیرہ تک بڑھتی چلی جاتی ہے۔

دراصل ہم اپنوں سے محبت کے بہ جائے مادی چیزوں سے پیار کرنے لگے ہیں۔ اپنے خیر خواہوں سے اعتبار اٹھ کر دوستوں کی طرف منتقل ہو چکا ہے۔ رفیق، حریف اور رقیب کی جگہ پر کھڑا ہے۔ انسانیت خودی اور احساس جیسی خوبیاں نہ ہونے کے برابر ہے۔  جو جتنا ظالم ہے اتنا ہے اس کا راج ہے۔

والدین اور بچوں کے رشتے کو دیکھا جائے تو اعتراضات اور اختلافات کے سوا کچھ نہیں ملتا۔ ازواجی زندگی تو اجیرن بن چکی ہے دوست بھی کچھ خاص اچھے ثابت نہیں ہوئے۔ مختصر یہ کہ ہر رشتہ مفاد پرستی پر قائم ہے، جہاں پر مفاد ختم وہاں پیار محبت احساس اور رشتے  سب کچھ ختم۔

ہمارے ان بدلتے رویوں کے مختلف اسباب ہیں، لیکن سب سے بڑا سبب ’سوشل میڈیا‘ کا منفی استعمال ہے۔ ہمیں ’سوشل میڈیا‘ سے فائدے کے بہ جائے نقصانات زیادہ ملنے لگے ہیں۔ دوسری طرف ہمارے ٹی وی ڈرامے انسانیت کا سبق دینے سے زیادہ جھگڑوں تلخیوں اور اختلافات میں گرے خاندانوں کے قصے سنانے اور دکھانے میں مصروف ہیں۔ کہیں پر حل نہیں دکھایا جا رہا، نہ اس کے سدباب کا کوئی طریقہ بتایا جا رہا ہے۔

نتیجتاً خواتین اور نوعمر لڑکیوں میں بھی  ڈپریشن، ٹینشن، احساس کمتری وغیرہ جیسے مسائل بڑھنے لگے ہیں۔ آج ضرورت اس کی ہے کہ ہم سب کی خوشی میں خوش ہوں، کسی کی منفی بات کو نظرانداز کردیں، نہ کہ اس کا انتقام لینے کے لیے موقع ڈھونڈیں۔ اس سے یقیناً بہت سے منفی ذہن کے لوگ یا تو اپنی اصلاح کرلیں گے، یا پھر تھک کے بیٹھ جائیں گے۔ رشتے اہم ہیں لہذا رشتوں کا احساس کریں ان کا خیال رکھیں۔ یہی آپ کی زندگی کا سرمایہ ہے۔

The post منفی بات کا جواب مثبت سے دیجیے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7HW1zcs

پی ٹی آئی کا دھرنا،اداروں کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز

 اسلام آباد: راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب دھرنا دینا چاہتی ہے۔ راولپنڈی کی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پی ٹی آئی کے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دے دی۔ پی ٹی آئی راولپنڈی کے  قائدین نے جگہ کی تبدیلی پرمشاورت کے لیے مزید وقت مانگ لیا۔

راولپنڈی میں 26 نومبر کو ہونے والے پی ٹی آئی کے دھرنے کے باعث حساس عمارتوں کی سیکورٹی اور پاکستان انگلینڈ کرکٹ سیریز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 26 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان براستہ ہیلی کاپٹر راولپنڈی پہنچیں گے۔ ہیلی کاپٹر سے اسٹیج تک سیکورٹی کے انتظامات پر بھی نظر ثانی جاری ہے۔ راولپنڈی میں  فیض آباد کے قریب انتہائی اہم تنصیبات بھی موجود ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی قائدین کو تمام خدشات سے آگاہ کردیا ہے۔

The post پی ٹی آئی کا دھرنا،اداروں کی جگہ تبدیل کرنے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/IDEj8uP

کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان مؤذن جاں بحق

 کراچی: منگھوپیر میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر مؤذن جاں بحق ہوگیا جبکہ پرانا گولیمار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق اتوار کی شب منگھوپیر کے علاقے خیرآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 28 سالہ حفیظ اللہ ولد کریم اللہ جاں بحق ہوگیا، حفیظ اللہ مقامی مسجد میں مؤذن کے فرائض سر انجام دیتا تھا۔

وقوعہ کے وقت وہ امن چوک کے قریب قائم کلینک میں دوا لینے آیا ہوا تھا کہ اسی دوران موٹر سائیکل سوار دو ملزمان پہنچے اور انھوں نے لوٹ مار شروع کر دی۔

ڈاکٹر سے رقم چھیننے کے بعد ملزمان نے اس سے لوٹ مار کرنا چاہی تو حفیظ نے مزاحمت کر دی جس پر ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے، فائرنگ کے نتیجے میں حفیظ اللہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول علاقے کا ہی رہائشی تھا۔ پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

علاوہ ازیں پرانا گولیمار میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 17 سالہ مذکر ولد ذوالقرنین دائیں ہاتھ پر گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

The post کراچی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے نوجوان مؤذن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8UYmbTJ

Sunday, 20 November 2022

کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد

کراچی / کوئٹہ: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی کراچی اور کوئٹہ میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے اورنگی ٹاؤن کے قریب ایک کارروائی میں ملزم سے 2 کلو 400 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ حکام کے مطابق ملزم کراچی ہی کا رہائشی ہے، جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی مختلف کارروائیوں میں کروڑوں روپے کی منشیات برآمد

دوسری جانب کوئٹہ میں ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے، جس میں منشیات برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے این ایف حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے علاقے کچلاک میں کارروائی کے دوران افغان باشندے سے 94 کلو چرس برآمد ہوئی۔ ملزم قندھار کا رہائشی ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی  گئی ہے۔

The post کراچی و کوئٹہ میں اے این ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NsTzeIt

طورخم بارڈر،کسٹم نے ایک ہفتہ میں 45 ہزار ڈالرز برآمد کیے

خیبر: کسٹم نے ایک ہفتہ میں طورخم بارڈر سے اسمگل ہونیوالے 45 ہزار ڈالرز برآمد کرلیے۔

طورخم سرحدی گزرگاہ کے ذریعے افغانستان امریکی ڈالرز اسمگلنگ کیخلاف کسٹم عملہ کا کریک ڈاؤن، ایک ہفتہ کے دوران 45 ہزار جبکہ اگست میں 26 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کر دیا۔

کلکٹر کسٹم خیبر پختونخوا معین الدین احمد وانی کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کے احکامات کی روشنی میں طورخم سرحدی گزرگاہ پر کسٹم انفورسمنٹ کا اضافی اور تجربہ کار عملہ تعینات کردیا گیا۔

کسٹم کلکٹر معین الدین احمد وانی نے کہا کہ وزارت داخلہ نوٹیفیکیشن کے مطابق طورخم ایمیگریشن سیکشن اور مسافروں کی آمدورفت اور جامہ تلاشی کی اختیارات کسٹم انفورسمنٹ عملہ کو تفویض کردیا گیا اور افغانستان کوڈالرز کی سمگلنگ کیروک تھام کے لیے عملہ دن رات چوکس کردیا۔

انھوں نے کہا کہ طورخم سرحدی گزرگاہ پر ملک سے ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی افغانستان سمگل کرنے کی اطلاعات تھی۔ ڈالرز اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایڈیشنل کلکٹر سید ذاکر محمد کی قیادت میں عملہ نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران مختلف کاروائیوں میں 45 ہزار امریکی ڈالرز سمیت دیگر غیرملکی کرنسی کو افغانستان اسمگلنگ کو ناکام بنا دیا جبکہ ماہ اگست میں 26 ہزار امریکی ڈالرز کو قبضہ میں لیاگیااور ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردیا۔

The post طورخم بارڈر،کسٹم نے ایک ہفتہ میں 45 ہزار ڈالرز برآمد کیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lRITsgj

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...