کراچی: پشاور کینٹ اسٹیشن سے کراچی پولیس کے 2 اہل کار غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کے الزام میں گرفتار ہوگئے، جن کے قبضے سے 3 ایس ایم جیز بر آمد ہوئی ہیں ۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق سندھ میں غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل کے معاملے پر خیبر پختونخوا پولیس نے کراچی پولیس کے 2 اہل کاروں کو گرفتار کیا ہے جو کہ غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں مبینہ طور پر ملوث ہیں اور انہیں پشاور کینٹ اسٹیشن سے گرفتار کیا گیا ہے۔
دونوں اہل کار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے جب کہ آرمز ٹریفکنگ مانیٹرنگ سیل کی ٹیم دونوں پولیس اہل کاروں سے تفتیش کے لیے پشاور روانہ ہوگئی ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار اہل کار سکیورٹی زون ٹو اور گزری تھانے میں تعینات بتائے جاتے ہیں ۔
The post غیر قانونی اسلحہ کی ترسیل میں ملوث کراچی پولیس کے اہلکار پشاور میں پکڑے گئے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/wvo71cR
No comments:
Post a Comment