Urdu news

Tuesday, 15 November 2022

کراچی سے کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کا اہم دہشت گرد گرفتار

 کراچی: سی ٹی ڈی نے وفاقی حساس ادارے کی معاونت سے کورنگی مہران ٹاؤن میں چھاپہ مار کر کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی اور وفاقی حساس ادارے نے یہ کارروائی کورنگی لائسنس آفس برانچ کے نزدیک کی جس میں ملزم رستم علی شر ولد محمد عثمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کیا گیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی سے ہے، ملزم انتہائی شاطر، ذہن ساز اور ماسٹر مائنڈ ہے۔

ملزم تنظیم کے سربراہ ذوالفقار خاصخیلی سے جرمنی میں بذریعہ سگنل اور ٹیلی گرام ایپ پر رابطے میں تھا اور ملزم تنظیم کے سربراہ سے ہدایت اور ٹارگٹ لیتا تھا، ملزم سہولت کاری، اسلحہ و بارود کی فراہمی سمیت سہولت کاری میں بھی ملوث ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزم اندرون سندھ میں قتل، اقدام قتل، ریلوے ٹریک پر بم دھماکوں سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث و مطلوب ہے، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

The post کراچی سے کالعدم تنظیم سندھ ریوولوشن آرمی کا اہم دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/39lgRmz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...