لاہور: انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت لاہور کی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں ہوئی، جس میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں، جس کی وجہ سے ڈاکٹرز نے انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔ عدالت رانا ثنا اللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔
The post منشیات برآمدگی کیس؛ رانا ثنا کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EfQacpx
No comments:
Post a Comment