Urdu news

Friday, 11 November 2022

کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک 3 ڈاکوؤں میں سے ایک انتہائی مطلوب نکلا

 کراچی: شہر قائد کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں تین ڈاکوؤں کی ہلاکت کے سلسلے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان میں سے ایک سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں پولیس کی فائرنگ سے 3 ڈاکو ہلاک

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہلاک ملزم درجنوں وارداتوں میں پولیس کو مطلوب غلام یاسین بھیو ہے، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔ ملزم غلام یاسین بھیو پر بھاری انعام زندہ یا مردہ گرفتاری پر تھا۔ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، اسنیچنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں کے مقدمات تھے۔ ملزم پر دہشت گردی، فراڈ، غیرقانونی اسلحہ کے مقدمات بھی تھے۔ اس کے علاوہ ہلاک ملزم کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج تھے، جن میں گلشن اقبال میں 9، شارع فیصل میں 8، عزیزبھٹی میں 8، گلستان جوہر میں 6، سچل میں 4، بہادرآباد میں 3، سکھر اے سیکشن میں 2 اور  سہراب گوٹھ تھانے میں 2 مقدمات درج تھے۔

The post کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک 3 ڈاکوؤں میں سے ایک انتہائی مطلوب نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aQ8Fvlh

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...