کراچی: پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری ریکارڈ ہوئی۔
کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 08، کالام میں منفی 06، بابوسر میں منفی 04، استور میں منفی 03، بگروٹ، مالم جبہ اور اسکردو میں منفی 02، گوپس، ہنزہ اور قلات میں منفی 01 جبکہ کوئٹہ میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
The post پنجاب کے بعض میدانی علاقوں میں دھند پڑنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/c9POreV
No comments:
Post a Comment