Urdu news

Tuesday, 15 November 2022

وفاق سے مالی وسائل کا حصول، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مرکزسے مالی وسائل کے حصول کیلیے کیس تیار کرلیا تاہم جلد سپریم کورٹ میں 3الگ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلیے محکمہ خزانہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان مشاورت مکمل ہوگئی ہے جس کے تحت ضم اضلاع کے لیے مرکز کی جانب سے 30 ارب روپے کی عدم فراہمی، بجلی منافع کی مد میں 61 ارب اور این ایف سی کی مد میں 28 ارب کی عدم فراہمی پر تین الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔

وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ایڈوکیٹ جنرل سے مشاورت مکمل ہوچکی ،کیس تیار ہے، جلد سپریم کورٹ سے رجوع کرینگے، مرکز جان بوجھ کر صوبہ کو مالی مشکلات سے دوچار کررہا ہے، اپنا حق ہر صورت حاصل کرینگے۔

The post وفاق سے مالی وسائل کا حصول، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5tCHOD1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...