Urdu news

Tuesday, 15 November 2022

پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار

 اسلام آباد: پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار دی گئی۔

پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیے گئے جس کے مطابق پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق بخار، فالج، شوگر، کینسر، دمہ، سانس کی بیماریاں دیگر بڑی وجوہات ہیں، پاکستان میں شہریوں کی اوسط عمر 65.4 سال سے کم ہو کر 65 سال ہوگئی،خواتین کی اوسط عمر 66.5 سے کم ہو کر 65.5 پر آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق مرد حضرات کی اوسط عمر میں اضافہ، 64.3 سے بڑھ کر 64.5 ہو گئی، پاکستان میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

The post پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zXwvx6r

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...