Urdu news

Saturday, 19 November 2022

توشہ خانہ کیس؛ فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ 

 اسلام آباد: توشہ خانہ تحائف کی فروخت میں فرح گوگی کو اسمگلنگ میں مدد دینے والے تمام ملوث کرداروں کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان نے یو اے ای حکومت سے فرح گوگی کی آمد کا ریکارڈ حاصل کرلیا، ریکارڈ کے مطابق 2018 سے 2022 کے دوران فرح گوگی کئی مرتبہ یو اے ای آئی۔

فرح گوگی کے پاکستان سے باہر جانے کا امیگریشن ریکارڈ موجود نہیں، حکومت نے پاکستان میں فرح گوگی کو امیگریشن میں سہولت دینے والوں کے خلاف تحقیقات شروع کر دیں۔

فرح گوگی کے پاس جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی تھا اور وہ بیرون ملک سفر کے لیے جمہوریہ وینو آ تو کا پاسپورٹ بھی استعمال کرتی رہی۔ دبئی میں قائم کمپنی کے ذریعے فرح گوگی کو یہ پاسپورٹ ملا۔

The post توشہ خانہ کیس؛ فرح گوگی کے تمام سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ikCzdPp

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...