کوئٹہ: وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان کے مالی بحران پر سیاسی قیادت کے ہمراہ وزیرعظم سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں وفاقی منصوبوں پر عملدرآمد کی پیش رفت اور سست روی پر بھی بات کریں گے۔
عبدالقدوس بزنجو نے امید ظاہر کیا کہ ’وزیراعظم ہماری گزارشات کو ہمدردی اور توجہ کے ساتھ سُن کر مسائل حل کرنے کے حوالے سے احکامات جاری کریں گے۔
وزیراعلی نے زیر قیادت وفد میں صوبائی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر، سینیٹر اور اراکین قومی اسمبلی بھی شریک ہوں گے۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور محکمہ خزانہ کومالیاتی صورتحال سے متعلق جامع بریفنگ تیار کرنے کی ہدایت کردی۔
The post بلوچستان مالی بحران، وزیراعلیٰ کا سیاسی قائدین کے ساتھ وزیراعظم کے پاس جانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s24YACK
No comments:
Post a Comment