کوئٹہ: بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک کو بحال کرنے کے بعد ٹرین آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
بلوچستان سے دوسرے صوبے جانے والے ریلوے ٹریک بند ہونے اور ریل سروس نہ چلنے کی وجہ سے پریشانی کا شکار تھے تاہم اب محکمہ ریلوے نے 21 اگست کو بند ہونے والی ٹرین سروس بیس نومبر سے شروع کرنے کا اعلان کردیا۔
ریلوے ذرائع کے مطابق بیس نومبر کو پہلی ٹرین مچھ بلوچستان سے پشاور اور پشاور سے مچھ مسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔
ریلویز نے 20 نومبر سے جعفر ایکسپریس میں سفر کے لئے ٹکٹوں کی بکنگ کا آغاز کردیا ہے۔ واضح رہے کہ مون سون میں ہونے والی تباہ کن بارشوں سے تین ماہ قبل بلوچستان کا دیگر صوبوں سے بذریعہ ریل رابطہ منقطع ہوا تھا۔
The post بلوچستان سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین آپریشن بحال کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zYiCU24
No comments:
Post a Comment