اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
اسلام آباد کے علاوہ خیبرپختونخوا کے علاقے ہری پور، ایبٹ آباد اور دیگر پہاڑی علاقوں میں بھی شہریوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے۔
آخری اطلاع آنے تک زلزلے کے نیتجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی تصدیق نہیں ہوئی تھی اور زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے شدت یا مقام کے تعین کے حوالے سے کوئی رپورٹ جاری کی گئی تھی۔
The post اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/D4SZ01b
No comments:
Post a Comment