Urdu news

Sunday, 13 November 2022

ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے پیغام

میلبرن: 1992 کے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے ہیرو اور سابق کپتان عمران خان نے امید ظاہر کی ہے کہ پاکستان ٹی20 ورلڈکپ جیتنے صلاحیت رکھتا ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سابق کپتان عمران خان نے کہا کہ آج بھی پاکستانی ٹیم کیلئے وہی پیغام ہے جو 1992 میں دیا تھا، آج کے دن کا لطف اٹھائیں کیونکہ مشکل سے ورلڈ کپ فائنل کھیلنے کا موقع ملتا ہے، آپ جیت جائیں گے اگرخطرہ مول لینے کوتیار ہیں۔

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے سیمی فائنل میں پاکستان ٹیم کی فتح پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں ایک جشن کی سی کیفیت ہے کیوں کہ غالبا انگلینڈ کی طرح ہمارے لیے بھی یہاں تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔

سابق کپتان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ پاکستان ایک بہترین ٹیم ہے اور ہم فائنل جیت سکتے ہیں۔

The post ٹی20 ورلڈکپ فائنل؛ عمران خان کا قومی ٹیم کیلئے پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kFlqD7J

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...