لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہو چکا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں کہا کہ میں جس پاکستان کی قیادت کرنا چاہتا ہوں اس کے سب کیساتھ بالخصوص امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان امریکی سازش کے بیانیے سے دستبردار ہوگئے، مریم اورنگزیب
اپنی حکومت گرائے جانے میں امریکی سازش سے متعلق سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ جہاں تک میرا تعلق ہے تو یہ معاملہ اب ختم ہوچکا، اب یہ بات میں نے پس پشت ڈال دی ہے۔
عمران خان نے مزید کہا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات آقا اور غلام یا آقا اور نوکر جیسے رہے ہیں، اور ہمیں کرائے کی بندوق کے طور پر استعمال کیا گیا لیکن اس پر میں امریکا سے زیادہ اپنی حکومتوں کو ذمے دار سمجھتا ہوں۔
The post میرے لیے امریکی سازش کا معاملہ اب ختم ہوچکا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ogOISAs
No comments:
Post a Comment