Urdu news

Friday, 10 March 2023

کراچی، گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی

  کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں سوزوکی کلٹس کار سے 10 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ لاش ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے گنجان آباد علاقے کورنگی 3 نمبر میں ایک گاڑی سے تشدد زدہ لاش ملی ہے، جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اپنے قبضے میں لیکر ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی۔

پولیس کے مطابق گاڑی کے مالک شہزاد کو پوچھ گچھ کیلئے حراست میں لے لیا جس کی موبائل فون ریپئرنگ کی دکان ہے۔

اسپتال میں طبی معائنے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی وجہ ہلاکت اور بدفعلی کے حوالے سے معلوم ہوسکے گا تاہم پولیس زیر حراست شخص سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نو عمر لڑکے کی شناخت 10 سالہ حسن کے نام سے ہوئی ہے۔

The post کراچی، گاڑی سے 10 سالہ بچے کی تشدد زدہ لاش مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LbjqV0v

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...