Urdu news

Friday, 10 March 2023

چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے کے مجرم کو 2 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے

فیصل آباد: سینئر سول جج فیصل آباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث مجرم کو 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم آصف محمود رضا نے سال 2021 میں چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد مختلف واٹس ایپ گروپس میں شئیر کیا تھا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل فیصل آباد نے کارروائی کرتے ہوئے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا۔ ملزم کے خلاف بین الاقوامی ادارے کی جانب سے شکایت موصول ہوئی۔

مقدمے کی سماعت مکمل ہونے پر سینئر سول جج کریمنل ڈویژن فیصل آباد نے آصف محمود رضا کو مجرم قرار دیتے ہوئے 2 سال قید اور 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

ایف آئی اے سائبر کرائم فیصل آباد کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل ساجد سہیل رانجا نے مقدمے کی پیروی کی۔

The post چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے کے مجرم کو 2 سال قید، 50 ہزار روپے جرمانے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G4HItkM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...