Urdu news

Tuesday, 7 March 2023

کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

  کراچی: سچل پولیس نے اسکیم 33 کاغازن سوسائٹی سے مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق سچل پولیس نے بدھ کی صبح اسکیم 33 کاغان سوسائٹی سرسید چوک کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈٓاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کو پولیس کی حراست میں چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکوؤں کی شناخت 24 سالہ محمد حسنان ولد عبد الغفار اور 22 سالہ محمد فاروق ولد حبیب اللہ کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے دو ٹی ٹی پستول، 5 مسروقہ موبائل فونز، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

The post کراچی میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8aiugWk

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...