Urdu news

Wednesday, 8 March 2023

عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست

عمران خان نے اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی سے قبل ایک اور پٹیشن دائر کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کی تمام ماتحت عدالتوں میں ویڈیو لنک پر پیشی کی استدعا کردی۔

عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان کو عدالتوں میں پیشی کے دوران سیکورٹی خطرات ہیں ، اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے لیے سخت سیکورٹی فراہم کی جائے ، عدالتوں میں پیشی ویڈیو لنک کے ذریعے کرنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے تمام کیسز میں ویڈیو لنک پر پیشی کی اجازت دی جائے، سکیورٹی وجوہات پر ذاتی پیشی سے عدالتی کارروائیاں بھی تعطل کا شکار ہوتی ہیں۔

عمران خان نے درخواست میں تمام کیسز جوڈیشل کمپلیکس میں چلانے کی بھی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو عدالت پیشیوں کے دوران مکمل سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیاجائے، موٹروے ہائی وے پر بھی سکیورٹی فراہمی کے احکامات دیئے جائیں۔

The post عمران خان کی اسلام آباد کی عدالتوں میں سیکیورٹی اور ویڈیو لنک پیشی کی درخواست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TiZVPm9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...