Urdu news

Thursday, 2 March 2023

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا

لاہور ہائی کورٹ نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا۔

ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے رمضان المبارک میں بیکریوں کو رات میں مزید ایک گھنٹہ کھلا رکھنے کی مہلت دینے کی استدعا مسترد کر دی جبکہ چیئرمین پلاننگ کمیشن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے چیف سیکریٹری پنجاب اور چیئرمین پی این ڈی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے فصلوں کی باقیات سے متعلق جدید مشینری کے بجٹ کو روکنے پر توہین عدالت کا نوٹس جاری کیا جبکہ محکمہ واپڈا کو لاہور میں درخت کاٹنے سے بھی روک دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ درخت کاٹنے والوں کو جیلوں میں ڈالوں گا، اسموگ لاہوریوں کی زندگیوں کے لیے انتہائی خطرہ ناک ہے۔ ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو آگاہ کیا کہ واپڈا اہلکار لائنوں کو سیدھا کرتے وقت درخت کاٹ رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کلمہ چوک انڈر پاس کا نگراں وزیر اعلیٰ نے افتتاح کیا جو نگراں وزیر اعلیٰ کا اختیار نہیں ہے، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو اتنی جلدی افتتاح کرنے کی کیا تھی، ابھی تو کلمہ چوک انڈر پاس زیر تعمیر ہے۔

عدالت نے باور کروایا کہ پی ایس ایل کے میچز، انڈر پاسز اور دیگر تعمیراتی پروجیکٹس کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام رہتی ہے، کیا ایل ڈی اے چاہتی ہے کہ ٹریفک جام میں شہری گاڑیوں میں مر جائیں۔

The post نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ترقیاتی پراجیکٹس کے افتتاح سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1TM4wt3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...