Urdu news

Thursday, 2 March 2023

یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ  

 اسلام آباد: ملک بھر میں یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر قمیتوں میں اضافے کا اطلاق فوری  طور پر ہوگا اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم پیکج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پرگھی 115 روپے فی کلو مہنگا

نوٹیفیکیشن کے مطابق ایک لیٹر دودھ کا پیکٹ یکمشت 30 روپے تک مہنگا کر دیا گیا جس کی قیمت 217 روپے سے بڑھ کر 247 روپے تک ہوگئی۔ چائے کا 900 گرام پیکٹ 250 روپے اضافے کے بعد ایک 1490 روپے سے بڑھ کر 1740 روپے تک ہوگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 900 گرام کریم کی قیمت میں 20 روپے اضافے ہوگیا۔ایک ہزار ایم ایل جوس کی قیمت 10 روپے بڑھ گئی۔

The post یوٹیلیٹی اسٹورز پر مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/t3cb0Ml

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...