Urdu news

Thursday, 31 August 2023

درس گاہوں میں طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد

 کراچی: محکمہ تعلیم نے طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد کر دی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں میں طلبہ کو جسمانی سزا دینے پر پابندی لگادی جسمانی تشدد کے بڑھتے واقعات پر محکمہ تعلیم نے نوٹس لے لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی پر اسکول کی رجسٹریشن منسوخ یا معطل کردی جائے گی، تعلیمی اداروں میں طالبعلموں پر  محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں میں طلبہ کی جسمانی سزا پر پابندی لگا دی۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں جسمانی سزا کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے، اسے روکنا ضروری ہے،پابندی کی خلاف ورزی پر اسکول کی رجسٹریشن معطل کردی جائے گی۔

The post درس گاہوں میں طلبہ کی جسمانی سزاؤں پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/46r7JPX

دور ابتلاء میں صبر و یقین کی اہمیت

قرآن کریم نے اہل ایمان کی ہدایت کے لیے تاریخ انسانی سے کچھ واقعات منتخب کرکے پیش کیے ہیں، یہ واقعات زیادہ تر گذرے ہوئے انبیائے کرامؑ اور ان کی قوموں کے ہیں۔

واقعات کا یہ انتخاب چوں کہ اس رب کا ہے جو سب بڑا باخبر اور ہر چیز پر قادر ہے اس لیے ان واقعات میں جہاں عبرت و نصیحت کا ایک جہاں آباد ہے، وہیں زندگی میں پیش آنے والے مختلف حالات اور چیلنجز کے لیے بہترین راہ نمائی اور ہدایات بھی موجود ہیں۔

اس تحریر میں ہم زیادہ واقعات سے تعرض نہ کرتے ہوئے بنی اسرائیل کی تاریخ کا صرف ایک واقعہ پیش کرتے ہیں جو امت مسلمہ کے موجود ہ حالات سے بہت ملتا جلتا ہے۔

ساتھ ہی بنی اسرائیل کے ہادی و راہ بر اﷲ کے عظیم پیغمبر حضرت موسی علیہ السلام کا ایک مختصر سا خطاب بھی نقل کریں گے، جو آپؑ نے اس موقع سے ارشاد فرمایا تھا، جس میں ہمارے لیے بھی موجودہ حالات میں بہترین راہ نمائی موجود ہے۔

بنی اسرائیل کے جدامجد حضرت یعقوبؑ کا اصلی وطن کنعان نام کی ایک بستی تھی، جو فلسطین کے شہر بیت المقدس سے چند میل کے فاصلے پر واقع تھی، بھائیوں کی بدخواہی اور شرارت نے حضرت یعقوبؑ کے چہیتے فرزند حضرت یوسفؑ کو ان سے جدا کرکے مصر میں پہنچا دیا۔

اﷲ کا کرنا ایسا کہ حضرت یوسفؑ مصر میں کسی عام شخص کے گھر پہنچنے کے بہ جائے عزیز مصر (مصر کے وزیر خزانہ) کے گھر پہنچ گئے، وہاں کچھ ایسے واقعات پیش آئے جن کی وجہ سے لوگوں کے دلوں پر حضرت یوسفؑ کی عفت و پاکیزگی، امانت و دیانت ، علم و آگہی اور فہم فراست کی دھاگ بیٹھ گئی۔

اسی دور میں مصر میں ایک لمبی قحط سالی اور سخت قسم کے غذائی بحران کے آثار ظاہر ہوئے، تو حضرت یوسفؑ نے خوراک اور زرعی انتظام و انصرام کی باگ ڈور شاہ مصر سے درخواست کرکے اپنے ہاتھوں میں لے لی، اور اپنی بہترین منصوبہ بندی اور اچھے نظم و نسق کی ذریعے اس بحران پر قابو پانے میں کام یاب ہوگئے۔

حضرت یوسفؑ کے اعلی اخلاق کی دھاگ دلوں پر تو پہلے ہی بیٹھ چکی تھی، اب اس بہترین حکمت عملی کے ذریعہ جو عظیم احسان انہوں نے اہل مصر پر کیا اس کے آگے ان کی گردن بھی جھک گئی اور انہوں نے ملک کی زمام اقتدار حضرت یوسفؑ کے حوالے کردی۔

اس موقع سے حضرت یوسفؑ نے اپنے والد ماجد حضرت یعقوبؑ اور ان کے پورے خاندان کو کنعان سے بلا کر مصر میں بسا دیا، حضرت یوسفؑ کی عزت و حرمت کی وجہ سے مصر میں بنی اسرائیل کو بھی احترام و اکرام ملا اور عزت کی نگاہ سے دیکھے گئے، مگر حضرت کے بعد رفتہ رفتہ بنی اسرائیل کی عزت میں فرق آتا گیا، اور چند نسلوں کے بعد وہ اس ملک میں دوسرے درجے کے شہری بنا دیے گئے اور خدمت و جفاکشی اور بے گاری کے کام جو سماج کے نچلے طبقے کے لوگوں سے لیے جاتے ہیں وہی بنی اسرائیل سے بھی لیے جانے لگے۔

اِدھر فرعون مصر کو بعض کاہنوں نے یہ پیشین گوئی کی کہ بنی اسرائیل میں ایک ایسا بچہ پیدا ہونے والا ہے جس کے ہاتھوں تمہاری یہ عظیم سلطنت برباد ہوجائے گی۔

یہ سننا تھا کہ فرعون نے حکم جاری کردیا کہ بنی اسرائیل میں پید اہونے والے ہر لڑکے کو قتل کردیا جائے، چناں چہ اس پر عمل شروع ہوگیا اور بنی اسرائیل پر ایک ناگہانی قیامت ٹوٹ پڑی، انہی حالات میں اﷲ تعالی نے حضرت موسیؑ کو پیدا فرمایا اور اسباب ایسے پیدا کردیے کہ حضرت موسیؑ کی پرورش بہ جائے بنی اسرائیل کے خود فرعون کے محل میں ہوئی اور وہ فرعون کے جلادوں سے ہر طرح محفوظ رہے۔

ایک عرصہ کے بعد یہی حضرت موسیؑ، فرعون، اس کی قوم اور بنی اسرائیل طرف رسول بنا کر بھیجے گئے، اﷲ کے حکم سے حضرت موسیؑ نے فرعون کو معجزات دکھائے اور اس کے سامنے دو مطالبات رکھے، ایک یہ کہ اﷲ پر ایمان لائے اور اپنے رب ہونے کا دعوی ترک کرکے، اور دوسرے بنی اسرائیل کو آزاد کردے تاکہ حضرت موسیؑ ان کو مصر سے نکال کر ان کے اصلی وطن کنعان میں لے کر جاکر بسائیں۔ فرعون آسانی سے ان مطالبات کو تسلیم کرنے والا کب تھا۔

اس نے موسیؑ کو مات دینے کے لیے جادوگروں کو بلاکر حضرت موسیؑ سے مقابلہ کرایا، جادوگروں نے فاتحانہ انداز میں اپنے جادو کے جوہر دکھائے اور سمجھے کہ ان کا جادو سر چڑھ کر بولے گا، مگر اﷲ کے حکم سے موسیؑ کے عصا نے اژدھا بن کر جب ان کے جادو کو نگلنا شروع کیا تو سارا جادو ملیا میٹ ہوگیا، جادوگروں کو سمجھ میں آگیا کہ موسیؑ کے پاس جادو سے مارواء کوئی طاقت ہے، اور وہ فوراً موسیؑ کے رب پر ایمان لاکر بے اختیار اس کے حضور میں سجدہ ریز ہوگئے۔

اس مقابلے میں حق نے تاریخی فتح پائی اور فرعون کو سخت خفت اٹھانی پڑی، اس نے محسوس کیا کہ اگر موسیؑ کی مقبولیت اسی طرح بڑھتی رہی، تو آگے چل کر اس کی حکومت کے لیے خطر ہ بن جائے گی۔ موسیؑ سے کچھ کہنے کی جرأت تو تھی نہیں، اس لیے بنی اسرائیل کو بچوں کے قتل کی دھمکی دے ڈالی اور ان پر عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پر پابندی بھی عاید کردی گئی۔

جو کچھ اوپر لکھا گیا وہ درحقیقت تمہید تھی، مقصد بنی اسرائیل کے وہ حالات پیش کرنے ہیں جو اس دھمکی کے بعد پیش آئے، واقعہ یہ ہے کہ بنی اسرائیل اس دھمکی سے سخت گھبرائے اور پریشان ہوئے، اس سراسیمگی میں بعض لوگوں نے تو حضرت موسیؑ سے یہ بھی کہہ دیا، مفہوم: ’’موسی ساری پریشانیاں تمہاری وجہ سے ہیں۔

تمہاری پیدائش کے موقع پر بھی ہم اس ناقابل برداشت عذاب سے گذرے اور آج پھر اسی مصیبت کا پھر سامنا ہے۔‘‘ (اعراف) بنی اسرائیل مصر میں ایک چھوٹی سے اقلیت کی شکل میں زندگی گذار رہے تھے، حکومت و اقتدار سے دور تھے۔

فرعون کے لوگوں نے انہیں ہر طرح سے بے بس اور کم زور بنا رکھا تھا، ان پر جو بھی ستم کرنا چاہتے تھے، طاقت کے بل بوتے پر آسانی سے کرسکتے تھے اور کر رہے تھے، بنی اسرائیل فرعون کے قلمرو میں ناعزت و سکون سے رہ سکتے تھے، نا کہیں بھاگ سکتے تھے، اور فرعون کی مستحکم اور مضبوط حکومت کو دیکھتے ہوئے یہ بھی نہیں لگتا تھا کہ یہ حکومت جلد یا بہ دیر ختم ہونے والی ہے۔

اس لیے بنی اسرائیل کی پریشانی بالکل بجا تھی، ان مایوس کن اور سخت پریشانی کے حالات میں اﷲ کے پیغمبر حضرت موسی علیہ السلام نے اپنی قوم سے خطاب کیا اور فرمایا، حضرت موسیؑ نے اپنی قوم سے کہا، مفہوم: ’’اﷲ سے مدد مانگو اور صبر سے کام لو، یقین رکھو! زمین اﷲ کی ہے، وہ اپنے بندوں میں جسے چاہتا ہے ا س کا وارث بنا دیتا ہے۔

اور آخری انجام پرہیز گاروں ہی کے حق میں ہوتا ہے۔‘‘ ان مشکلات و آزمائش اور خوف و ہراس کے ماحول میں جو فرعون کے قتل اولاد کے اعلان کے بعد پیدا ہُوا تھا حضرت موسیؑ نے اپنے اس مختصر مگر جامع خطاب میں بنی اسرائیل کی تسلی کے لیے چار باتیں ارشاد فرمائیں، جو قدرے وضاحت کے ساتھ پیش خدمت ہیں:

٭ پہلی بات یہ ارشاد فرمائی کہ اﷲ سے مدد مانگو، حالات کہیں بھی پیدا ہوں اور کسی کے ذریعہ بھی پیدا ہوں ان کے پس پردہ اﷲ کی مشیت اور ارادہ کام کررہا ہوتا ہے، اس کے ارادے اور مشیت کے بغیر کوئی پتہ بھی شاخ سے ٹوٹ کر زمین پر نہیں گرتا، لہٰذا جب سارے فیصلے اسی قادر مطلق کے حکم سے ہوتے ہیں، تو عقل و دانائی کی بات یہی ہے کہ اسی کے در کو کھٹکھٹایا جائے، اسی کی چوکھٹ پر پیشانی رگڑی جائے۔

اسی سے اپنی ناتوانی، بے بسی اور عاجزی کا اظہار کیا جائے، اور بار بار رجوع کرکے اس کی رحمت کو اپنی طرف متوجہ کیا جائے۔ قرآن مجید نے کئی مقامات پر مشکل حالات میں اﷲ سے مدد مانگنے اور اس سے دعا کرنے کا حکم دیا ہے، اور اﷲ کے مقرب و نیک بندوں کے کئی واقعات نقل کرکے بتایا ہے کہ جب انہوں نے مشکل حالات میں اﷲ کو پکارا تو اﷲ نے کس طرح ان کی پکار سنی، اور کیسے اس کی رحمت نے ان کی فریاد رسی کی۔

٭ دوسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ صبر و ہمت سے کام لو، صبر اور ہمت ایک بڑی مضبوط ڈھال ہے، اس کے ذریعہ مشکل حالات میں اپنے وجود اور اپنے فکر و عقیدے پر باقی رہنا آسان ہوتا ہے، صبر یہ ہے کہ آدمی آزمائشوں کے دیکھ کر نہ گھبرائے نہ حواس باختہ ہو، بل کہ اپنے اعصاب پر قابو رکھے۔

مشکلات کو جھیلنے کے لیے اپنے ذہن کو تیار کرے، اور ناگواریوں کو اﷲ کے لیے گوارا کرتا رہے، اور صبر میں یہ بھی داخل ہے کہ اپنی فکر و عقیدے اور اپنے دین پر ثابت قدم رہے، خوف یا لالچ کی وجہ سے اس سے دست بردار نہ ہوجائے۔ جو بھی اس حقیقت پر ایمان رکھتا ہے کہ اس دنیا میں سب کچھ اس کے مولی کی مشیت اور ارادے سے ہوتا ہے، اور جو بھی اس سچائی کو تسلیم کرتا ہے دین کی خاطر اور اﷲ کی رضا کے لیے جو بھی قربانی دی جائے، جو بھی نقصان اٹھانا پڑے، جو بھی قیمت چکانی پڑے، جو بھی غم جھیلنے پڑیں، اس پر اﷲ کی طرف سے اجر ملتا ہے، درجے بلند ہوتے ہیں اور گناہوں کی معافی ہوتی ہے، اس کے لیے ہر حال کو اﷲ کا ایک فیصلہ سمجھ کر گوارا کرلینا، اور ہر کٹھن گھڑی سے دین و ایمان کی سلامتی کے ساتھ اپنے کو نکال لینا آسان ہو جاتا ہے۔

٭ تیسری بات یہ ارشاد فرمائی کہ یہ زمین اﷲ کی ہے، وہی جسے چاہتا ہے اس کا مالک اور حاکم بناتا ہے اور جسے چاہتا ہے حکومت اقتدار سے بے دخل کرتا ہے، وہ اگر کسی کو بے دخل کرنا چاہے تو مضبوط حکومتیں تار عنکبوت کی طرح بکھر جاتی ہیں، اور کل کے سرکش فرماں رواؤں کا شاہانہ جلال و طمطراق دیکھتے ہی دیکھتے سامان عبرت اور داستان پارینہ بن کر رہ جاتا ہے، یہ ایک ایسی سچائی ہے جو انسان کو مایوسی سے بچاتی ہے۔

اس دل کو امید و عزم سے لبریز کرتی ہے، اور ظالموں کے سامنے سینہ سپر ہونے، اور ظالم کی مرضی کے خلاف اپنے موقف پر اڑ جانے کا حوصلہ فراہم کرتی ہے، اس حقیقت کے اظہار کے ذریعہ حضرت موسیؑ نے بنی اسرائیل کو یہ پیغام دیا کہ فرعون جس کی بادشاہت کے کھونٹے بڑی مضبوطی سے گڑے ہوئے ہیں، تم یہ بات دل سے نکال دو کہ وہ سدا اسی طرح باقی رہے گی، اور ہمیشہ تمہارے اوپر اس کا اختیار چلتا ہی رہے گا، زمین اﷲ کی ہے جب تک اﷲ کو فرعون کا رہنا منظور ہے وہ رہے گا، اور جس دن اﷲ کو کچھ اور منظور ہوگا تو یہ مضبوط بادشاہت اسی دن تہس نہس ہوجائے گی۔

غزوہ خندق کے موقع پر آنحضرت ﷺ نے پیشین گوئی کی تھی کہ روم و ایران کی سلطنتیں میری امت کے قبضے میں آجائیں گی، تو منافقین اور کفار نے بڑا مذاق بنایا تھا کہ کھانے کو ہے نہیں، بھوک کی وجہ سے پیٹ پر پتھر باندھے ہوئے ہیں، اور خوف کا عالم یہ ہے کہ رات دن ایک کرکے دشمنوں سے بچاؤ کے لیے خندق کھود رہے ہیں، حالات تو یہ ہیں اور خواب دیکھ رہے ہیں کہ قیصر و کسری کی سلطنتوں کے مالک بنیں گے۔

اس موقع پر اﷲ تعالی نے آیت کریمہ نازل فرمائی، جس میں اس حقیقت سے پردہ اٹھایا کہ اﷲ تعالی کی قدرت میں سب کچھ ہے، وہ جس طرح کائنات عالم میں دن کے اجالے کو تاریکی شب کی چادر سے ڈھانپ دیتا ہے، اور رات کی سیاہی کی جڑ سے صبح کی پو پھوڑ دیتا ہے، اسی طرح وہ انسانی دنیا میں حکومت و اقتدار میں بھی تبدیلیاں لا سکتا ہے، جب وہ کسی کو اقتدار دینا چاہے گا تو کوئی روک نہیں سکے گا، اور جب اقتدار کی کرسی اتارنا چاہے گا تو آدمی کی ہر تدبیر الٹی ہی پڑتی چلی جائے گی۔

چناں چہ ایسا ہی ہوا اور چند ہی سالوں کے بعد اﷲ تعالیٰ نے بے کس و بے سہار ا مسلمانوں کو قیصر و کسری کی سلطنت کا مالک بنا دیا، اﷲ تعالی نے فرمایا، مفہوم: ’’کہو اے اﷲ! اے اقتدار کے مالک! تُو جس کو چاہتا ہے اقتدار بخشتا ہے، اورجس سے چاہتا ہے اقتدار چھین لیتا ہے، اورجس کو چاہتا ہے عزت بخشتا ہے اورجس کو چاہتا ہے رسوا کر دیتا ہے۔ تمام تر بھلائی تیرے ہی ہاتھ میں ہے، یقیناً تو ہر چیز پر قادر ہے، تو ہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور تو ہی بے جان چیز میں جان دار کو برآمد کرلیتا ہے اور جان دار میں سے بے جان چیز نکال لاتا ہے، اورجس کو چاہے بے حساب رزق عطا فرماتا ہے۔،،

ایک مومن اگر ظالم کی قوت و اقتدار پر نظر کرنے کے بہ جائے اﷲ کی قدرت اور اس کی کے ذریعہ لوگوں میں اچھے برے اور عروج و زوال کے دن ادلتے بدلتے رہنے کی سنت پر غور کرے اور اس پر یقین رکھے تو اس کے دل میں ظالم اور اس کے زوال کے بارے میں نہ تو کبھی مایوسی ہوگی اور نہ ہی وہ اس کے آگے خود سپردگی اور اپنے فکر و عقیدے سے برأت کے اظہار پر آمادہ ہوگا، بل کہ اس کے برعکس اس کے دل میں اپنے ایمان و عقیدے کے طاقت ور دفاع کی روح پیدا ہوگی۔

٭ چوتھی بات جس کی طرف حضرت موسیؑ نے بنی اسرائیل کو متوجہ کیا، وہ تقوی اور پرہیزگاری ہے، جو لوگ اپنی خوشی و غمی، امن و خوف، پسند و ناپسند ہر حال میں اﷲ سے ڈر تے ہیں، خوش گواری و ناگواری، اور نفع و نقصان ہر حال میں اﷲ اور اس کے رسول ﷺ کے احکام کو بجا لاتے ہیں نیک انجام ہمیشہ انہی کا مقدر بنتا ہے۔

اس اچھے انجام کو آدمی کبھی دنیا میں بھی دیکھ لیتا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اسے ظالموں کے ظلم سے نجات عطا فرما کر امن و اطمینان کی زندگی عطا کرتا ہے، جیسے فرعون کو ہلاک کرکے بنی اسرائیل کو اور کفار مکہ کے زور کو توڑ کر اہل ایمان کو اﷲ تعالیٰ نے امن و اطمینان سے نوازا تھا، اور اگر اﷲ کی کسی مصلحت کی وجہ سے دنیا میں یہ نیک انجام سامنے نہ بھی آئے تو آخرت میں تو یقینی ہے، اور ایک مومن کے لیے آخرت کی کام یابی سے بڑھ کر اور کوئی کام یابی نہیں ہے۔

غور کیا جائے تو معلوم ہوگا آج مسلمانوں کی مظلومیت اور بے بسی زندگی بنی اسرائیل کی مذکورہ بالا مظلومیت اور بے بسی سے بہت ملتی جلتی ہے، حالات جس رخ پر تیزی سے دوڑ رہے ہیں وہ ظاہر بینوں کو مایوسی کی طرف دھکیلتا ہے۔

ایسے حالات میں ضروری ہے کہ ہم حضرت موسیؑ کے اس موثر وعظ سے تسلی حاصل کریں، اور حضرت نے اپنی قوم کو جن چار باتوں کی طرف توجہ دلائی ہے ہم بھی اس پر مضبوطی سے عمل پیرا ہوں، چناں چہ ہم صبر و ہمت سے کام لیں، اﷲ سے مدد مانگیں، اس پر بھروسا رکھیں اور اس سے اپنے تعلق کو مضبوط بنائیں۔

جو اﷲ دن کو رات اور رات کودن میں بدلنے قادر ہے وہی خدا شر کے موجودہ حالات و واقعات سے خیر بھی پیدا کرسکتا ہے، اور سنگ دل ظالموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر امن و امان، صلح و آشتی اخوت و بھائی چارہ اور باہمی محبت کا ماحول کو قائم کرسکتا ہے، جس میں آدمی عافیت کی زندگی جی سکے اور آزادی کے ساتھ اپنے رب کے احکام پر عمل پیرا ہوسکے۔

یہ چار باتیں ایسی ہیں جوہر شخص انفرادی طور پر بھی بہ آسانی انجام دے سکتا ہے، اس کو زندگی میں لانے کے لیے کسی لمبے چوڑے پروگرام اور وسائل کے استعمال کی ضرورت نہیں ہے۔

اﷲ تعالیٰ امت کو امن ایمان اور سلامتی اور اسلام کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین

The post دور ابتلاء میں صبر و یقین کی اہمیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5zYtyT6

خود انحصَاری

دینِ اسلام ہمیں خود انحصاری یعنی اپنی ضروریات خود اپنی محنت سے پوری کرنے کا درس دیتا ہے اور دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے اور ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے رہنے سے منع کرتا ہے۔

ہمیں اپنی غریبی و مفلسی کا رونا رونے کے بہ جائے خود پر اِنحصار کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ، اپنی قابلیت کا بھرپور استعمال کرکے، سخت محنت و مشقت برداشت کرتے ہوئے حلال مال کا حصول ممکن بنانا چاہیے، تاکہ ہم اپنے مستقبل کو روشن و تاب ناک بنا سکیں۔ اس کے لیے کوئی چھوٹا سا کاروبار کرلیں۔

ترقی کرنی ہے تو کسی ملازمت کو عار مت سمجھیں یا کوئی ہنر سیکھ کر اس سے فائدہ اٹھائیں۔ مختلف مہارتیں سیکھیں۔ انٹرنیٹ کی دنیا میں جائز طریقوں سے پیسا کمائیں۔

یوں بھی کرسکتے ہیں کہ بچت کے راستوں سے کچھ مناسب رقم جمع کرکے پارٹ ٹائم کوئی مختصر اور چھوٹا کام شروع کرلیں۔ مطلب یہ ہے کہ خود انحصاری کو ترجیح دینی ہے تاکہ محنت و مشقت کی عادت پڑے، اگر آپ طالب علم یا نوجوان ہیں تو محض والدین کی کمائی پر نہ رہیں یا ان پر بوجھ نہ بنیں بل کہ خود انحصاری کو شعار بنائیں۔

خود انحصاری کا دوسرا مفہوم یہ ہے کہ ہم قناعت سے کام لیں ، اپنے پاس دست یاب وسائل پر انحصار کریں، اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں ، آمدن اور خرچ میں توازن قائم رکھیں ، اگر ہم یہ کرنے میں کام یاب ہوگئے تو اس کے کثیر فوائد و منافع چاروں طرف سے ہمارا رُخ کرلیں گے ، جس کی برکت سے ہماری روز مرہ مشکلات قابو میں آجائیں گی اور زندگی آسان ہوجائے گی۔ اِن شآء اﷲ

خود انحصاری کے تقاضے:

٭ اپنے ربِّ کریم پر بھروسا رکھیں۔ ایک مسلمان ہونے کی حیثیت سے ہمارا اپنے پروردگار پر توکل مضبوط تر ہونا چاہیے اور دل میں یہ بات پختہ کرلیں کہ ہمارے پاس محدود وسائل میں برکت دینے والی ذات اُسی ربِّ ذْوالجلال کی ہے۔

وہی ذرّے کو آفتاب کرتا ہے۔ بے وقعت کو رشکِ قمر بناتا ہے۔ دانے کو درخت میں بدل دیتا ہے۔ عام دھات کو سونا بنا دیتا ہے۔ سِیپ کے اندر داخل ہونے والے بارش کے قطرے کو موتی سے بدل دیتا ہے۔ ال غرض ساری طاقت و قدرت اُسی کے قبضہ و اختیار میں ہے، لہٰذا خود انحصاری میں پہلا کام اﷲ پاک پر بھروسا ہے۔

٭ خودانحصاری تب ہی فائدہ مند ہوگی جب ہم اپنا کام پوری ذمے داری کے ساتھ انجام دیں گے اور اس کے لیے وقت کا استعمال عقل مندی کے ساتھ ہو۔ فارغ وقت کو قابلِ استعمال بنایا جائے اور مزید ایسے طریقے تلاش کیے جائیں جن سے اپنے کام میں بہتری و ترقی آئے۔

٭ مشکلات سے گھبرانے کے بہ جائے اُن کا حل ڈھونڈیں۔ پیش آنے والی تکلیفوں اور مصیبتوں کو مختلف طریقوں سے دُور یا ختم کرنے کی بھرپور کوشش کریں، اگر خود مسئلہ حل کرنے میں کام یاب نہ ہوں یا درست سمت سوچ نہ سکیں تو کسی مخلص و خوفِ خدا رکھنے والے سے مشورہ کرلیں۔

قرآن پاک میں حضرت یوسف علیہ السّلام کی مثال ہماری راہ نمائی کرتی ہے کہ قحط کے سات برسوں سے گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوئے بل کہ اپنی فہم و فراست اور خود انحصاری کو بُروئے کار لاتے ہوئے اِس پریشانی کا بہترین و بے مثال حل نکال لیا۔

٭ خود اِنحصاری کے لیے یہ بھی ضروری ہے کہ اَخراجات پر قابو رکھیں تاکہ زندگی خوش حال اور پُرسکون رہے۔ اگر خرچ کو منظم انداز میں نہ چلایا جائے، بچت پر توجہ نہ دی جائے تو بے سکونی، بے اطمینانی، بے برکتی، شکوہ و شکایت، گھریلو جھگڑے اور ذہنی الجھن جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مفتی احمد یار خانؒ فرماتے ہیں: ’’خوش حالی کا دار و مَدار دو چیزوں پر ہے، کمانا اور خرچ کرنا مگر ان دونوں میں خرچ کرنا بہت ہی کمال ہے، کمانا سب جانتے ہیں خرچ کرنا کوئی کوئی جانتا ہے، جسے خرچ کرنے کا سلیقہ آگیا وہ اِن شآء اﷲ ہمیشہ خوش رہے گا۔‘‘

آج ہم محض دکھاوے کے شوق یا دوسروں سے آگے بڑھنے کی خواہش یا جھوٹی خوشیوں کی خاطر اپنے بجٹ کا زیادہ تر حصہ کبھی فیشن کے نام پر، کبھی مہنگے ریستوران میں کھانا کھا کر، کبھی نئے موبائل، نئی سواری اور نئے فرنیچر کی وجہ سے، کبھی بلاضرورت گھر کی تزئین و آرائش کرکے اور کبھی تقریبات میں نت نئے ملبوسات و جیولری کے نام پر خرچ کر ڈالتے ہیں اور پھر نت نئے مسائل کا شکار ہوتے اور لوگوں سے ادھار مانگتے نظر آتے ہیں۔

٭ اپنی تعلیم میں اضافہ کریں۔ غور و فکر اور دل جمعی کے ساتھ تعلیم حاصل کریں۔ ممکن ہو تو مختلف کورسز اور ڈپلومے کریں۔ کتابوں اور کام یاب لوگوں سے ترقی کرنے، آگے بڑھنے کے طریقے سیکھیں کیوں کہ بسا اوقات مسائل کا حل تجربہ و مہارت نیز مضبوط یا مزید تعلیم میں ہوتا ہے، جتنا زیادہ یا پختہ علم ہوگا اور جتنا تجربہ و مہارت ہوگی اتنی ہی آپ کو ترجیح دی جائے گی۔ ال غرض آپ کے پاس قابلِ فروخت مہارت ہونی چاہیے۔

٭ دیانت داری، امانت داری اور ایمان داری ہر وقت اور ہر جگہ پیشِ نظر رکھیں۔ مال و دولت دیکھ کر بے ایمانی و خیانت نہ کریں۔ مشکل وقت میں بھی ہمارے اخلاقیات پر حرف نہ آئے۔ ہمارے معیار اور حوصلے میں کمی نہیں آنی چاہیے۔

اﷲ ربّ العزّت ہمیں خودانحصاری، قناعت، توکّل اور دیانت داری کی دولت سے نوازے۔آمین

The post خود انحصَاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nTR0jZc

شادی خانہ آبادی

شادی انسانی زندگی میں خوشی کا اہم موقع ہوتا ہے ایسے مواقع پر اپنے عمل، خیالات، جذبات و احساسات کو شریعت و سنت مطہرہ کے سانچے میں ڈھالنا ہی کمال اتباع ہے۔

اسلامی تعلیمات کے مطابق شادی صرف ایک سماجی معاملہ اور خاندانی تقریب ہی نہیں بل کہ ایک بہت بڑی عبادت ہے جس میں دین و دنیا کے بے شمار فوائد ہیں۔ اگر یہ شادی سنت مطہرہ کے مطابق ہو تو معاشرہ بے شمار خیر و برکات کا باعث بن جاتا ہے۔

اس کے برعکس آج کل شادی اور منگنی کے نام پر جو قبیح رسمیں کی جاتی ہیں، ان کا ترک ضروری ہے، نیز مروجہ بارات بھی واجب الترک ہے، شادی کی محفلوں میں دیگر خرافات کی جو وباء پھیلی ہوئی ہے وہ تو قطعاً ناجائز ہے اور معاشرے کی تباہی کا سبب ہے۔

صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین کے یہاں انتہائی سادگی سے نکاح انجام پاتا تھا، خود اﷲ کے رسول صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بعض ازواج مطہرات سے نکاح کا ولیمہ تو اس طور پر کیا کہ رفقاء سفر صحابہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہما سے فرمایا کہ جس کے پاس کھانے کی جو چیز ہے وہ لے آئے، پھر سب لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر جمع شدہ چیزیں تناول فرما لیں، بس ولیمہ ہوگیا۔

اس ولیمے میں نہ گوشت تھا اور اور نہ روٹی، صرف کھجور، ستو، پنیر اور اس طرح کی چیزیں تھیں جو صحابہ کرام رضوان اﷲ علیہم اجمعین اپنے اپنے پاس سے لے کر آئے تھے۔

(بہ حوالہ: بخاری شریف، سیرۃ المصطفی ﷺ)

سنّت کے مطابق شادی کرنے سے زندگی میں برکت آتی ہے، نئے جوڑے نئے رشتے کے دل میں اطمینان اور پیار کا رشتہ بڑھتا ہے۔

آج کل ہم اسلامی تعلیمات سے بہت دُور ہو چکے ہیں۔ ہم نے غیروں کے طور طریقوں اور رسم و رواج کو اختیار کر لیا ہے۔ نکاح میں اصل چیز ایجاب و قبول ہے۔ نکاح کے بعد رخصتی کے موقع پر پردے کا خاص خیال رکھنا چاہیے کہ خواتین الگ ہوں اور مرد حضرات الگ ہوں، مخلوط محافل کی اسلام قطعاً اجازت نہیں دیتا۔

حضور صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے جب حضرت فاطمۃ الزہرہ رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کا عقد حضرت علی کرم اﷲ وجہہ سے فرمایا تو اس موقع پر ارشاد فرمایا کہ مہاجرین اور انصار کی جماعت کو بلا لاؤ۔

اس سے معلوم ہوا کہ نکاح کی مجلس میں اپنے خاص لوگوں کو مدعو کرنے میں کچھ مضائقہ نہیں، اور حکمت اس میں یہ ہے کہ نکاح میں اجتماع ہو لیکن غلو و مبالغہ نہ ہو، وقت پر بلا تکلف جو چند افراد جمع ہو جائیں بس وہ کافی ہیں۔

(بہ حوالہ: اصلاح الرسوم)

ولیمہ بھی سنت ہے، اپنی استطاعت کے مطابق ولیمہ کرنا، اپنے رشتے داروں اور دوستوں کو دعوت دینا سنت ہے۔ شادی کے موقع پر حسب استطاعت نئے کپڑے پہننا اور خوشی منانا بھی جائز ہے۔

خاتم النبیین حضرت رسول کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم:

’’اُس نکاح میں سب سے زیادہ برکت ہوتی ہے جس میں کم سے کم خرچ ہو۔‘‘(مسند احمد)

مہر مقرر کرنا ضروری ہے، دونوں جانب کی باہم رضا مندی سے جو مقرر ہو۔

دلہن کو گھریلو استعمال کی کچھ چیزیں دینا بھی سنت ہے لیکن اس میں بھی اعتدال ہونا چاہیے۔ لڑکی والوں سے جہیز کا مطالبہ کرنا قطعاً درست نہیں ہے وہ خود اپنی استطاعت کے مطابق جو سامان دینا چاہیں وہ دیں۔

لیکن یہ ضروری ہے کہ لڑکی والے اپنی بیٹی کو وراثت میں بھی پورا حق اور حصہ دیں۔ شادی کے موقع پر فضول اخراجات سے بچا جائے۔ ایک دوسرے پر بوجھ ڈالنا تعلیم اسلام کے منافی ہے۔

حضور صلی اﷲ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا: ’’نکاح میری سنّت ہے۔‘‘ ایک اور حدیث مبارکہ میں فرمایا کہ نکاح کرتے ہوئے دین دار ہونا ہی پہلی ترجیح ہونی چاہیے اور دیگر معاملات اتنے اہم تصور نہیں کیے جانے چاہییں۔ اگر غور کیا جائے تو اس میں ہمارے مسائل اور مشکلات کا حل ہے۔

The post شادی خانہ آبادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/luW5JId

دالبندین کے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں انسداد دہشت گردی فورس اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے این ایف نے دالبندین کے علاقے خالق آباد کے ایک گھر میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے فورسز نے دہشت گردی کی تلاش شروع کردی۔

The post دالبندین کے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WM3DXLa

کراچی، گلشن اقبال میں باپ، بیٹیوں کو گاڑی تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار

  کراچی: گلشن اقبال پولیس نے باپ بیٹی سمیت متعدد افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد گرفتار کر کے ویگو گاڑی قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویگو کے ڈرائیور نے اتوار 27 اگست 2023ء کی شام گلشن اقبال تکون پارک کے قریب باپ ، 2 کمسن بیٹیوں اور بھانجی کو کچل کر شدید زخمی کیا تھا جو تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ویگو گاڑی کا ڈرائیور سڑک پر گرے ہوئے زخمی افراد پر سے گاڑی چڑھتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی فوٹیج بدھ کی شب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے متحرک ہوئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال ارشد آفریدی نے بتایا کہ گرفتار گاڑی کا ڈرائیور معاویہ گلشن اقبال بلاک 7 کا رہائشی اور ایل ایل بی کا طالب علم ہے جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گھبرا گیا تھا جس کے باعث وہ موقع سے بھاگ نکلا تاہم پولیس گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

The post کراچی، گلشن اقبال میں باپ، بیٹیوں کو گاڑی تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pSCRyLn

پشاور بی آر ٹی سروس آج صبح دس بجے کے بعد معطل رہے گی

 پشاور:  صوبائی دارالحکومت میں بی آر ٹی سروس آج صبح دس بجے کے بعد معطل رہے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں مصروف عمل بس ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم ’ ٹرانس پشاور ‘  نےا علان کیا  ہے کہ آئی ٹی سسٹم اپ ڈیٹ اور مرمتی کام کی وجہ سے آج صبح دس بجے کے بعد بس سروس معطل رہے گی۔

ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد سروس بحال کردی جائے گی۔

 

The post پشاور بی آر ٹی سروس آج صبح دس بجے کے بعد معطل رہے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MLyWUvK

Wednesday, 30 August 2023

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سیکرٹ ایکٹ مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے، وکیل عمران خان

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے۔

سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی، جس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کے وزارت قانون کے نوٹی فکیشن کے خلاف درخواست دائر کی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق کے روبرو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری درخواست پر 2 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں۔ اعتراض ہے کہ ہم نے ایک ہی درخواست میں ایک سے زیادہ استدعا کیں، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اِس سے کیا فرق پڑتا ہے؟ ۔ میں اعتراضات دُور کر دیتا ہوں، آپ میرٹ پر دلائل دیں۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کیا عدالت کا وینیو تبدیل کیا گیا ہے؟ ، جس پر وکیل شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیسز کی متعلقہ عدالت مجسٹریٹ کی ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ نوٹس جاری کر کے اس پر بھی جواب طلب کر لیا جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ میں آپ کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیتا ہوں۔ وکیل نے کہا کہ یہ جلدی والا معاملہ ہے تو کیس آئندہ ہفتے دوبارہ مقرر  کر دیا جائے، جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ کیس کی آئندہ سماعت اگلے ہفتے ہی کر لیں گے۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

The post انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کو سیکرٹ ایکٹ مقدمات کا اختیار دینا غلط ہے، وکیل عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mZKsPdz

گلشن اقبال میں ویگو ڈالا کمسن بچوں اور شہریوں کو روند کر فرار

  کراچی: گلشن اقبال میں ویگو نے سڑک پر کھڑے کئی شہریوں کو روند ڈالا، دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال تکون پارک کے قریب سیاہ رنگ کی ویگو میں سوار اناڑی ڈرائیور کی گاڑی سے لوگوں کو ٹکر مارنے اور سڑک پر گرے ہوئے لوگوں پر سے گاڑی گزار کر فرار ہونے کی دلخراش ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم واقعہ میں ایک شخص، اسکی 2 کمسن بیٹیاں اور بھانجی شدید زخمی ہوگئیں۔ ویگو کا ڈرائیور جس خطرناک انداز میں موقع سے فرار ہوا اس میں بھی کئی افراد حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچے۔

پولیس تاحال حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کا سراغ نہیں لگا سکی ، گلشن اقبال پولیس نے زخمی ہونے والے سجاد حسین کی مدعیت میں نامعلوم ویگو کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

vigo dala

لیاقت نیشنل اسپتال میں زیر علاج مدعی مقدمہ سجاد حسین نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گلستان جوہر بلاک 10 یاسر ٹیرس فیز ون میں رہائش پذیر ہیں اور 27 اگست کو اپنی بہن، 2 بیٹیوں اور چھوٹی بھانجی کے ہمراہ اتوار بازار گلشن اقبال آئے تھے جہاں انکی بہن خریداری کے لیے اتوار بازار چلی گئی جبکہ وہ خود اپنی دونوں بیٹیوں اور بھانجی کو لیکر قریبی پارک آگئے۔

بعدازاں بہن کی کال آئی کہ وہ خریداری کر کے واپس آگئی ہیں جس پر وہ پارک سے نکل کر جیسے ہی گاڑی کی جانب جانے لگے تو نامعلوم سمت سے ایک ویگو گاڑی آئی جو ہم سب کو کچلتی ہوئی نکل گئی اور اس دوران وہ بے ہوش ہوگئے اور جب ہوش آیا تو وہ اسپتال میں موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے سر کے نیچے اندرونی چوٹیں آئی ہیں اور بائیں ٹانگ کی دونوں ہڈیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ میری 4 سالہ بیٹی حورین کی بائیں ٹانگ، ٹخنہ اور سر کے پچھلے حصے میں چوٹیں آئیں۔ میری دوسری بیٹی 7 سالہ حانیہ کی بائیں جانب پسلیوں اور آنکھ نیچے اور تھوڑی پر زخم آیا ہے جبکہ میری بھانجی 5 سالہ حمنہ کی ناک ، سر، بائیں پاؤں سے لیکر ٹانگ کے اوپر تک چوٹیں آئی ہیں۔

The post گلشن اقبال میں ویگو ڈالا کمسن بچوں اور شہریوں کو روند کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/vo1JwRM

کراچی کے چڑیا گھر میں بندر آگیا، اچھل کود پر انتظامیہ پریشان

  کراچی: کراچی کے ایک چڑیا گھر میں بندرگھس آیا اور ایک درخت سے دوسرے درخت تک چھلانگیں مارتے ہوئے دیکھا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بندر نامعلوم مقام سے چڑیا گھر میں داخل ہوا ہے، ذرائع کے مطابق بندر چڑیا گھر کا نہیں ہے۔  درختوں پر کودتے بندر کے مناظر چڑیا گھر میں موجودشہری بالخصوص خواتین اور بچوں کیلئے حیران کُن تھے۔

دوسری جانب چڑیا گھر کی انتظامیہ سے رابطہ کرکے پوچھا گیا کہ ان کے پنجرے سے ایک  بندر بھاگ گیا ہے جس پر انتظامیہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنے تمام بندروں کے پنجروں کا معائنہ کیا اور بتایا کہ چڑیا گھر کے تمام بندر اپنے اپنے پنجروں میں موجود ہیں۔

علاوہ ازیں انتظامیہ نے یہ بھی کہا کہ ریسکیو ٹیم کے عملے کو بلا کر بندر کو ریسکیو کیا جائے گا۔

The post کراچی کے چڑیا گھر میں بندر آگیا، اچھل کود پر انتظامیہ پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WyvABnq

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع

 اسلام آباد:  آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں ہوئی۔ عمران خان کی لیگل ٹیم میں شامل سلمان صفدر، احمد مسرار اور انتظار پنجھوتھہ اٹک جیل میں موجود تھے۔ سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کو حاضری کے لیے عدالت کے سامنے لایا گیا۔ عدالت نے حاضری لگانے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کی جانب سے تین درخواستیں بھی دائر کی گئیں جس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت، وزارت قانون کا جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دیکر کالعدم قرار دینے اور اوپن کورٹ میں ٹرائل کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔

وکلا نے موقف دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ کا مقدمہ بنتا ہی نہیں، سیاسی انتقام کے لیے سائفر کیس بنایا گیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر نوٹس جاری کر دیے گئے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ستمبر کو دلائل طلب کرلیے۔

واضح رہے کہ سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں اور ایف آئی اے نے 16 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کا جسمانی ریمانڈ مانگا تھا۔ تاہم عدالت نے درخواست منظور نہیں کی اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ایف آئی کے مطابق جوڈیشل ہونے کے بعد اسی کیس میں فزیکل کسٹڈی یا ریمانڈ نہیں مانگ سکتے، اب چالان جمع ہوگا اور ٹرائل چلے گا البتہ ملزم ضمانت کی درخواست بھی کر سکتا ہے۔

سیکیورٹی خدشات کے باعث وزارت قانون نے سماعت اٹک جیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

The post سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13 ستمبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LDfqijm

Tuesday, 29 August 2023

اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 85 ہو گئی۔

حکام کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں ڈینگی کے 17 کیسز رپورٹ  ہوئے، جس کے بعد وفاقی دارالحکومت میں متاثرہ مریضوں کی کل تعداد 85 ہو گئی۔ رواں سیزن میں ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 76 فیصد مرد  اور 24 فیصد خواتین ہیں۔

ڈی ایچ او کے مطابق  اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 کیسز رپورٹ ہوئے جب کہ دارالحکومت کے شہری علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 2 مریض رپورٹ ہوئے۔ دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد  اور شہری علاقوں میں ڈینگی سے اب تک 29 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

The post اسلام آباد میں ڈینگی کے مزید 17 کیسز رپورٹ، تعداد 85 ہو گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VfcUbKT

راولپنڈی؛ خاتون ٹیچر پر تشدد اور ڈکیتی کا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی

 راولپنڈی: تھانہ وارث خان کے علاقہ حکمداد میں دو روز قبل خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق خاتون سے لوٹ مار کرنے والے دونوں ڈاکو بھائی ہیں، ایک زخمی گرفتار جب کہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ خاتون کے ساتھ سنگین واردات میں ملوث ڈاکوؤں نے رات گئے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی اور  جوابی فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جب کہ دوسرا فائرنگ کرتا ہوا فرار ہو گیا۔

پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل کو رُکنے کا اشارہ کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ اس دوران مبینہ مقابلے کے بعد گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے قبضے سے پستول اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ڈاکو نے ابتدائی تفتیش میں ایک روز قبل وارث خان کے علاقے میں خاتون ٹیچر سے ڈکیتی اور تشدد کی واردات کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم نے یہ بھی انکشاف کیا کہ دوسرا ساتھی اس کا بھائی تھا۔ واقعے کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے ناکا بندی و سرچنگ جاری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں خاتون سے ڈکیتی کی سنگین واردات؛ انگھوٹیاں اور کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار

پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کا تعلق صادق آباد کے علاقے سے ہے۔ ملزمان نے تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقے میں بھی بزرگ خاتون سے بالیاں نوچی تھیں۔ تھانہ صادق آباد کے علاقے کھنہ میں بھی خاتون سے واردات کی تھی۔زخمی ڈاکو کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ تفتیش کے دوران مزید اہم انکشافات بھی متوقع ہیں۔

گرفتار ملزم اور اس کے ساتھی کی گرفتاری پولیس کے لیے ایک چیلنج تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق فرار ہونے والے ڈاکو کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

The post راولپنڈی؛ خاتون ٹیچر پر تشدد اور ڈکیتی کا ملزم پولیس مقابلے میں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LFSlNA8

پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 حملہ آور ہلاک

کوئٹہ: پشین کے علاقے سرخاب میں سی ٹی ڈی نے آپریشن کے دوران 4 حملہ آور ہلاک کر دیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشین کے علاقے سرخاب میں سی ٹی ڈی نے اطلاع ملنے پر حملہ آوروں کے خلاف آپریشن کیا، فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے چار مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک افراد کے ٹھکانے سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

The post پشین میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کے 4 حملہ آور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8ODtphf

خیبر واقعہ، سب انسپکٹر نے غیرملکی سیاحوں کی غلط فہمی دور کردی

 پشاور: خیبر پولیس کے سب انسپکٹر امین اکبر آفریدی نے گزشتہ روز غیر ملکی سیاحوں کے ساتھ پیدا ہونے والی غلط فہمی کو منفرد انداز سے دور کردیا۔

امین اکبر آفریدی نے ناراضی پر قبائلی روایات کے تحت اپنے آبائی گاؤں میں غیرملکی سیاحوں کی “نَنَواتے” کرکے اُن کی ناراضی دور کر دی اور خاتون سیاح کو قبائلی روایات کے تحت چادر پہنا دی۔

جمرود تاریخی بازار میں پولیس سے ناراض غیر ملکی جوڑا پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے رہائش گاہ گودر جمرود پر مدعو کیا گیا جن کی خاطرداری اور عزت افزائی میں دنبہ ذبح کرکے ان کے لیے روایتی ننواتے کی گئی جس میں علاقائی افراد کے علاوہ صحافیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر غیر ملکی سیاحوں کو روایتی خوراک وریتہ، لاڑلیے، قہوہ وغیرہ پیش کیے گئے جبکہ روایتی موسیقی کا اہتمام بھی کیا گیا تھا جس سے غیر ملکی سیاح بہت محظوظ ہوئے۔

jamrod-1

 

غیر ملکی سیاحوں نے کہا کہ پختون اور خاص کر ضلع خیبر کے عوام نہایت مہمان نواز، محبت کرنے والے اور امن پسند و روایت پسند لوگ ہیں ہم نے پولیس اہلکاروں کو معاف کیا ہے اور ہم کو “ننواتے” کا رواج بہت پسند آیا، اب ہمارے دل میں کوئی غم و غصہ نہیں اب ہم خوش ہیں اور سیاحوں اور خاص کر غیر ملکی سیاحوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اس تاریخی علاقے کا دورہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں ہجوم و پوچھ گچھ کے دوران ہمیں پریشانی ہوئی، قبائلی اور خاص کر جمرود کے عوام بہت محبت کرنے والے ہیں جو اب ہمیں محسوس ہوا۔

jamrod-2

 

انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہمیں تحفے و تحائف ملے ہیں جس سے ہم بہت خوش ہیں اور پولیس اہلکار امین اکبر آفریدی کے شکر گزار ہیں ہم یہ محبت یاد رکھیں گے امین اکبر آفریدی ہم آپ کے مشکور ہیں کہ آپ نے قبائیلی روایات جن میں امن، بھائی چارہ، مہمان نوازی، اور بالخصوص “نَنَواتے” جیسی عظیم قبائیلی روایت سے غیر ملکیوں کو بھی روشناس اور آگاہ کیا۔ ہمیں آپ پر فخر ہے۔

The post خیبر واقعہ، سب انسپکٹر نے غیرملکی سیاحوں کی غلط فہمی دور کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FMZtjEA

احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات

 اسلام آباد: نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔

ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف جاری احتجاج پر نگراں وزیراطلاعات و نشریات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں نے کل بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ صرف احتجاج ، بل جلانے اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بل ادا نہ کیے تو اکثر لوگوں کیلئے اندھیرا ہوگا، فہم فراست، سمجھ بوجھ اور بہتر حکومتی اقدامات سے ہی یہ مسائل حل ہوں گے۔

مزید پڑھیں: کابینہ اجلاس: بجلی کی قیمت میں کمی کا فیصلہ آئی ایم ایف کی منظوری سے مشروط

قبل ازیں  نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ اجلاس میں آج کچھ تجاویز زیر غور آئیں جن میں سے کچھ پر فیصلے کئے ہیں، کچھ ایسے فیصلے ہیں جن پر عملدرآمد کیلیے آئی ایم ایف کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔


انہوں نے کہا کہ نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر آئی ایم ایف سے رابطے میں ہیں، پرائمری سرپلس اور سرکلر ڈیٹ کو دیکھ کر کچھ فیصلے کرنا ہوں گے، چند گھنٹے میں آئی ایم ایف کو آن بورڈ لے کر بجلی بلز سے متعلق فیصلہ کریں گے۔

The post احتجاج اور بل جلانے سے بجلی سستی نہیں ہوگی، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HOu0dS8

الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا حکم

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری کو عہدے سےفوری  ہٹانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ندیم اسلم چودہری غیرجانبداری کے ساتھ کام نہیں کر سکے جس کی وجہ سے اُن کا عہدے پر رہنا ممکن نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویڑن کو احکامات جاری کر دیے۔ مذکورہ احکامات سیکرٹری عمر حمید نے جاری کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق موجودہ حالات میں آزادانہ، شفاف اور غیرجانبدارانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت ہے، اس اہم ذمہ داری سے عہدہ  برا ہونے کیلئے پیشہ ور اور غیر جانبدار افسر کی ضرورت ہے، موجودہ چیف سیکرٹری کے پی کے الیکشن کمیشن کو درکارمعاونت فراہم کرنے کے قابل نہیں ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق چیف سیکرٹری کے پی کے ندیم اسلام چودہری کو تبدیل کر کے مناسب اور تجربہ کار افسر کی تعیناتی کی جائے۔

The post الیکشن کمیشن کا چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کو فوری ہٹانے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6IZyWut

Monday, 28 August 2023

اگر بین الاقوامی سہولیات مہیا کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتا ہوں، ارشد ندیم

 لاہور: ایتھلیٹک چمپئین ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اگر بین الاقوامی سہولیات مہیا کی جائیں تو وہ گولڈ میڈل جیت سکتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ میں شرکت کے بعد قومی جیولن تھروور ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ائیرپورٹ پر ارشد ندیم کا پرتپاک استقبال کیا گیا، قومی ایتھلیٹ پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جب کہ ائیرپورٹ پر موجود افراد نے ارشد ندیم کے حق میں نعرے لگائے۔

قومی جیولن تھروور نے ورلڈ ایتھلیٹک چمپئین شپ میں سلور میڈل حاصل کیا ہے، ارشد ندیم بین الاقوامی پرواز سے استنبول سے لاہور پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں ارشد ندیم نے سلور میڈل جیت لیا

ایتھلیٹک چمپئین ارشد ندیم کی میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستانی میڈیا کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مجھے پذیرائی دی، فیڈریشن کا شکرگزار ہوں، ہمارے کوچز نے شاندار پریکٹس کرائی، ہم نے ورلڈ چیمپین شپ جیتی ہے، میں نے بازو کی سرجری کرائی تھی تاہم پیرس میں ہونے والی اولمپکس 2024 میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سے شکوہ کیا کہ پاکستان میں ہماری ٹریننگ کا گراؤنڈ نہیں ہے، مزید سرپرستی کی جائے تو اور اچھا کھیل سکتے ہیں کیوں کہ ورلڈ لیول انٹرنیشنل کوچنگ ہماری ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ارشد ندیم کے لیے پچاس لاکھ روپے انعام کا اعلان

سلور میڈل جیتنے والے ارشد ندیم لاؤنج سے ایک کلو میٹر تک پیدل گاڑی تک پہنچے، ارشد ندیم میڈیا ٹالک کے دوران سہولیات نہ ہونے کا رونا روتے رہے اور کہا کہ اگر بین الاقوامی سہولیات مہیا کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتا ہوں۔

واضح رہے کہ مشیر کھیل پنجاب وہاب ریاض بھی ان کے استقبال کے لیے ایئرپورٹ نہیں آئے۔

The post اگر بین الاقوامی سہولیات مہیا کی جائیں تو گولڈ میڈل جیت سکتا ہوں، ارشد ندیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UG2BckT

پاکستان میں بھارت کی پہلی خاتون ناظم الامور تعینات

اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کرد یا گیا۔

گیتا سری واستوا پاکستان اور بھارت کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنھیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔

گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔

The post پاکستان میں بھارت کی پہلی خاتون ناظم الامور تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h3HbqjN

ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کراچی کے خلاف تحقیقات دلچسپ صورت اختیار کرگئی

کراچی: حکومت سندھ کے محکمہ اسکول ایجوکیشن میں ڈائریکٹر اسکولزسیکنڈری کراچی کے خلاف تقرریوں میں بےظابطگی کے معاملات پر تحقیقات دلچسپ صورت اختیار کرگئی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراسکولزایجوکیشن سیکنڈری یارمحمدبلیدی پرلگائے گئے الزامات مشکوک ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ جس نجی پارٹی کی جانب سےیہ الزام لگائے گئے تھےان الزامات کے ضمن میں کسی قسم کے ٹھوس شواہد محکمہ اسکول ایجوکیشن کوفراہم نہیں کرسکی ہے جس سے تحقیقات ایک عملی طور پر رک گئی ہیں یا تعطل کا شکار ہے۔

یادرہے کہ اس انکوائری کا سلسلہ پیپلز پارٹی کی سبکدوش ہونے والی حکومت کے دور میں ایسے وقت میں شروع ہوا تھا جب یار محمد بلیدی ڈی ای او ( ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر) ایسٹ تھے اور اسکول اساتذہ کی بھر تیاں جاری تھیں۔

’ایکسپریس‘ نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے شروع کی گئی تحقیقات کے حوالے سے جب ڈپٹی سیکریڑی لیگل جاویدعلی خواجہ سے دریافت کیا تو ان کا کہنا تھا کہ “اس کی انکوائری آفیسر اسپیشل سیکر یٹری عابدہ لودھی ہیں ہم انہیں لیگل سپورٹ کرتے ہیں‘‘۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ ہم نے ڈائریکٹراسکولز یار محمد بلیدی کو بیان ریکارڈ کرنے کے لیے بلایا تھا اور ان کا بیان ریکارڈ بھی ہوگیا ہے لیکن شکایت کرنے والی پارٹی بلانے کے باوجودنہیں آئی اب ہم نے انہیں دوبارہ بلایا ہے۔

علاوہ ازیں اس معاملے کی مزید کھوج لگانے کے لیے جب ’ایکسپریس‘ نے ڈائریکٹر اسکولز کے خلاف شکایت کرنے والے شیرافگن نامی شخص نے رابطہ کیا تو ابتدا میں تو انھوں نے دعوی کیا کہ ان کے جے ایس ٹی اور پی ایس ٹی کے تحریری ٹیسٹ میں سب سے زیادہ مارکس آئے تھے لیکن اس کے باوجود انھیں آفر لیٹر جاری کیا گیا نہ ہی اسکول میں ملازمت دی گئی۔

انھوں نے دعوی کیا کہ وہ جب بھی سابق ڈی ای اوایسٹ یا رمحمد بلیدی کے دفتر گئے اور ان سے استفسارکیا کہ مجھے ملازمت کیوں نہیں دی جارہی جس پر بلیدی نے رقم کاتقاضہ شروع کر دیا ابتدا میں 3لا کھ روپے مانگے اور آخر میں 1لاکھ تک آگئے لیکن میں یہ رقم نہیں دے سکتا تھا لہذا مجھے یہ ملا زمت بھی نہیں دی گئی۔

ان کا دعو یٰ تھا کہ کہ بلیدی کہتے تھے کہ یہ رقم اوپر سیکر یٹری تک جانی ہوتی ہے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے بیان کے لیے نہیں بلایا ـ ’قابلِ ذکر امر یہ ہے کہ جب ’ایکسپریس‘ نے ان سےتقاضہ کیا کہ گر ان کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ٹیسٹ میں سب سے زیادہ نمبر اسکور کیے تو کیا وہ اس حوالے سے دستاویز کی شواہد دیں گے۔

جس پر ان کا کہنا تھا کہ ان کا واٹس ایپ نمبر نہیں ہے رات کو دوسرے نمبرپر رابطہ کریں تو دے سکتے ہیں ازاں بعد جب ان سے دوبارہ رابطہ کیا گیا تو انھوں نے اپنے دعوے کو سچ ثابت کرنے والے ہر قسم کی دستاویز دینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا کہ ’میں نے جو بتادیا بس کافی ہے میں کچھ بھی شیئر نہیں کرونگا‘۔

دستاویز کے مطابق شکایت کرنے والے مذکورہ شخص نے رواں سال فروری میں محکمہ اینٹی کرپشن میں اس معاملے کی تحقیقات کے لئے درخواست دی تھی جس پرمحکمہ اسکول ایجوکیشن سے انکوائری کی سفارش کی گئی تھی اور3مئی کو ڈپٹی سیکریٹری لیگل محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سےاس وقت کی ڈائریکٹر اسکولزفرناز ریاض جوخط جاری کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یار محمد بلیدی کے خلاف 2لاکھ روپے رشوت طلب کرنے کاالزام ہے لہٰذا اس سلسلے میں “پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کی میرٹ لسٹ، ویکنسی پوزیشن، کی گئی تقرریوں کی فہرست و دیگر متعقلہ دستاویزات “فراہم کی جائیں گی جس کے بعد یہی ریکارڈ یار محمد بلیدی سے طلب کیا گیا تھا لیکن اسی اثنا میں وہ ڈائریکٹر اسکولز کراچی تعینات ہوگئے۔

یاد رہے کہ ان کی تقرری کا نوٹی فکیشن تعیناتی سے تقریباً 2ماہ قبل ہی ہوگیا تھا دوسری جانب ” ایکسپریس” نے اس معاملے کی مزید چھان بین کے لئےموجود ڈائریکٹر اسکولز یار محمد بلدی سے رابطہ کیا تو انہوں نے انکشاف کیا کہ دراصل شکایت کرنے والا شخص بلیک میل کررہاتھا کبھی وہ کہتا تھا کہ میں ڈی ایس پی ہوں اور کبھی کہتاتھا کہ میں اینٹی کرپشن کا ڈپٹی ڈائریکٹر ہوں وہ پولیس کاریٹائر افسر تھا اس کے لئے بیٹےکے تقرر کا معاملہ تھا نمبر کم تھے۔ یار محمد بلیدی کاکہنا تھا کہ اگر کوئی اپنا تعارف کرائے کہ میں محکمہ اینٹی کرپشن کا افسر ہوں تو ایسے سے کون پیسے مانگےگا اس کے الزامات ہی بے بنیاد تھے جو ٹیسٹ میں فیل تھا یا مارکس مطلوبہ نہیں تھے ہم اس کا کیسے تقرر کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس کا جواب بنا کر اسپیشل سیکریٹری کو دے چکے ہیں۔

The post ڈائریکٹراسکول ایجوکیشن کراچی کے خلاف تحقیقات دلچسپ صورت اختیار کرگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/F2G9RBZ

پنجاب پولیس کا افسر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، چھاپے کے وقت فرار

 لاہور: لاہور پولیس مین انسداد منشیات کا انچارج ہی منشیات فروشی میں ملوث نکلا، جو حساس ادارے کے چھاپے کے وقت فرار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس ادارے نے لاہور کے کینٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا جبکہ اُس کا ساتھی ڈی ایس پی نارکوٹکس یونٹ موقع سے فرار ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق گرفتار منشیات فروش کے قبضے سے دس کروڑ مالیت کی ہیروئن برآمد ہوئی ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا۔چھاپہ مار ٹیم نے بتایا کہ  مفرور ڈی ایس پی مظہر کارکی اگلی سیٹ پر سوار تھا، جس کی تلاش کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

مفرور ڈی ایس پی مظہر اقبال کے خلاف اے این ایف نے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

 

The post پنجاب پولیس کا افسر منشیات فروشی میں ملوث نکلا، چھاپے کے وقت فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o8jQ3vO

راولپنڈی میں خاتون سے ڈکیتی کی سنگین واردات؛ انگھوٹیاں اور کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار

 راولپنڈی: راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے حکمداد میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی سنگین واردات ہوئی جس میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح ڈاکو نہتی خاتون کو اسلحہ کی نوک پر زدوکوب کیا اور ایک ڈاکو نے سونے کی انگھوٹیاں اور دوسرے نے کانوں سے بالیاں نوچ کر خاتون کو لاتیں مارتے موقع سے فرار ہوگے۔ 

واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگی، سی سی ٹی فوی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا کہ دو نامعلوم مسلح ڈاکو نہتی برقعہ پوش خاتون کو زدوکوب کرتے رہے، ایک ڈاکو نے خاتون کے ہاتھ دبوچ کر سونے کی انگھوٹیاں اتاری اور دوسرا ڈاکو خاتون کا سر پکڑ کر کانوں سے بالیاں نوچتا رہا۔

علاوہ ازیں ڈاکو واردات کے بعد خاتون کو سر میں لات مار کر موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون شازیہ ناز کے شوہر ظفر محمود کی درخواست پر ملزمان کے خلاف ڈکیتی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

 

 

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان خاتون سے 1 لاکھ روپے مالیت کے زیورات، ایک موبائیل فون، اے ٹی ایم کارڈ اور شناختی کارڈ لوٹ کر فرار ہوئے ہیں۔ واقع کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے پر سنئیر پولیس افسران نے ایس ایس پی آپریشنز فیصل سلیم کی سرزنش کرتے ہوئے ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

راولپنڈی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں مسلسل اضافے سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں، ملزمان سے اب خواتین اور کم عمر بچے بھی محفوظ نہیں رہے۔

The post راولپنڈی میں خاتون سے ڈکیتی کی سنگین واردات؛ انگھوٹیاں اور کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9Ax6QfT

کرک میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کرک: خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں اشتہاری ملزمان اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ شاہ سلیم کے حدود علاقہ گڈی خیل میں پیش آیا۔ اشتہاریوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ڈسٹرکٹ سیکورٹی برانچ (ڈی ایس بی ) کے انچارج رحمان اللہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے۔

رحمان اللّٰہ کو فوری طور پر اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن وہ رستے میں ہی دم توڑ گئے۔ پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی ہے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ ملزمان سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

The post کرک میں اشتہاری ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BhyWuQm

وادی کاغان کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری

وادی کاغان کے سیاحتی مقام بابو سرٹاپ پر رات کے پچھلے پہر کے بعد برفباری سے موسم خوشگوار اور سرد ہوگیا۔

گرمی کے موسم میں بابو سر ٹاپ پر برفباری سے سیاح لطف اندوز ہو رہے ہیں جبکہ آنے جانے والے تمام راستے کھلے ہوئے ہیں۔

بابو سر ٹاپ ملک کا مشہور سیاحتی مقام ہے اور یہاں گرمی کے موسم میں بھی درجہ حرارت کم رہتا ہے۔

The post وادی کاغان کے سیاحتی مقام بابو سر ٹاپ پر برفباری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sOEVgL8

Sunday, 27 August 2023

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 184 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے چترال، دیر لوئر، دیر بالا، باجوڑ، بٹ خیلہ اور دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

دیر لوئر میں زلزلے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں بھگڈر مچ گئی اور طلباء ایک دوسرے پر گر پڑے جبکہ شہری استغفار کا ورد کرنے لگے۔

The post پشاور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O4rCtm6

انتخابات فروری سے آگے گئے تو سنگین نتائج ہونگے، مغربی ممالک کی دھمکی

اسلام آباد: اہم مغربی ممالک نے پاکستان کو آگاہ کیا ہے پارلیمانی انتخابات میں مقررہ وقت سے زائد تاخیر سے ملک کیلیے سنگین نتائج برآمد ہونگے جس میں ممکنہ طور پر تعلقات میں کمی بھی شامل ہے۔

سفارتی ذرائع نے ایکسپریس ٹریبیون کو بتایا امریکا اور یورپی یونین انتخابات کے حوالے سے پاکستان میں ہونے والی پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یہ ممالک ہمیشہ جمہوریت کی وکالت کرتے رہے ہیں اور سمجھتے ہیں انتخابات کا انعقاد کسی بھی ترقی پسند جمہوری معاشرے کا نچوڑ ہے۔

مغربی دارالحکومتوں میں خدشات ہیں پاکستان میں انتخابات نہیں ہو سکتے اور موجودہ نگراں سیٹ اپ مقررہ مدت سے آگے جا سکتا ہے۔آئین کے مطابق اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد انتخابات 90 دن کے اندر کرانا ہوں گے۔ تاہم پی ڈی ایم حکومت کے دور میں مشترکہ مفادات کی کونسل (CCI) نے مردم شماری کے نئے نتائج کی منظوری دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر کی چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات، انتخابات پر حمایت کی یقین دہانی

اس اقدام کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نئی حلقہ بندیوں کا اعلان کرتے ہوئے موقف اختیار کہ وہ قانون کے مطابق آئندہ انتخابات سے قبل ایسا کرنے کا پابند ہے تاہم اس مشق میں 4 ماہ لگیں گے اور اس کے بعد انتخابات ہو سکتے ہیں۔

سفارتی ذرائع نے بتایا حلقہ بندیوں اور بعض تکنیکی معاملات کی وجہ سے چند ماہ کی تاخیر برداشت کی جا سکتی ہے۔ تاہم، اگر انتخابات اگلے سال فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوئے تو ملک کیلیے سنگین نتائج نکل سکتے ہیں۔

ایک سفارتی ذریعہ نے بتایا سچ کہوں تو، اگر انتخابات فروری سے آگے تاخیر کا شکار ہوتے ہیں، تو ہمارے لیے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی یہی سطح برقرار رکھنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کی تیاریاں؛ حلقہ بندیوں کا باضابطہ طور پر آغاز آج سے ہوگا

خیال کیا جاتا ہے انتخابات میں تاخیر کی صورت میں، مغربی ممالک، جو جمہوریت کو بہت سنجیدگی سے لیتے ہیں، پاکستان کے ساتھ اپنے تعاون پر نظرثانی کر سکتے ہیں۔ اس سے آئی ایم ایف سمیت امریکی زیر قیادت مالیاتی اداروں کے ساتھ پاکستان کی شمولیت پر بھی منفی اثر پڑ سکتا ہے۔ مغربی ممالک چاہتے ہیں نہ صرف انتخابات وقت پر ہوں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کا میدان فراہم کیا جائے۔

ایک اور سفارتی ذریعہ نے میڈیا پر پابندی اور بعض سیاسی جماعتوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حوالہ دیتے ہوئے کہا “یہ وہ چیز ہے جس پر ہماری گہری نظر ہے۔امریکی ایلچی نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کے بعد نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی ملاقات کی اور یہی پیغام پہنچایا۔الیکشن کمیشن نے حال ہی میں واضح کیا حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد انتخابات میں تاخیر کا ارادہ نہیں ہے۔

The post انتخابات فروری سے آگے گئے تو سنگین نتائج ہونگے، مغربی ممالک کی دھمکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iQLs4tU

جڑانوالہ واقعہ افسوسناک…. بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے!

جڑانوالہ واقعہ کے حوالے سے’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک خصوصی مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں اس کے مختلف پہلوؤں، رونما ہونے کے بعد کے اقدامات و دیگر حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فورم کی رپورٹ نذر قارئین ہے۔

مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد

(چیئرمین رویت ہلال کمیٹی خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور)

جڑانوالہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ یہ وطن ہم سب کا ہے۔ ہم نے مل کر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے اور کر بھی رہے ہیں۔ ہم دشمن کو یہ واضح پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہمارا ملک مضبوط ہے، ہمارا دفاع بہترین ہے، ہم سب متحد ہیں لہٰذا اس کی کوئی سازش، کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

فوج کے سپہ سالار سید حافظ عاصم منیر نے بیان دیا ہے کہ جنہوں نے عبادتگاہیں اور گھر جلائے، جب تک انہیں کیفر کردار تک نہیں پہنچاتے، چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ میرے نزدیک اس سے بہترین پیغام کوئی نہیں ہوسکتا، دشمن کو ہمیشہ کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔

دین اسلام انسانیت اور مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔ تمام الہامی کتب کی تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ کیا مسیحیوں کی عباتگاہوں میں بائبل نہیں تھی؟ہم سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر افسردہ ہیں۔ بائبل جلانے والوں نے بھی وہی کام کیا جو سویڈن میں ہوا۔ ہم اس کتاب کو بھی مانتے ہیں اور اس کی توہین کی شدید مذمت بھی کرتے ہیں۔

ہمیں کسی بھی موقع پر تحمل، بردباری اور برداشت کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔اگر کوئی توہین کا مرتکب ہوتا ہے تو یہ ریاست کا کام ہے کہ اسے سزا دے، کسی کو بھی قانون ہاتھ میں نہیں لینا چاہیے۔ کسی کو یہ حق نہیں ہے کہ سڑکوں پر فیصلے کرے۔

اسلام احترام انسانیت کا درس دیتا ہے، یہ کون لوگ ہیں جو عبادتگاہیں اور گھر جلا رہے ہیں؟اس وقت تک 174 افراد گرفتار ہوچکے ہیں اور مزید گرفتاریاں بھی کی جا رہی ہیں۔ میں اب تک جڑانوالہ کے 3 دورے کر چکا ہوں۔

میں نے ، آرچ بسپ سباسٹین شا کے ساتھ وہاں کرسچن کالونی اور ایسے علاقے کا بھی دورہ کیا جہاں لوگ جانے سے گھبرا رہے تھے۔ ان متاثرین کو ہمارے جانے سے حوصلہ ملا۔ میں نے واضح پیغام دیا کے ہم مسیحیوں کے ساتھ ہیں اور اس افسوسناک واقعہ کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ ہم اپنی مدد آپ کے تحت متاثرین کی بحالی کیلئے انتظامات بھی کر رہے ہیں۔ پیغام پاکستان میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

اس پر 10 ہزار سے زائد علماء و اہم شخصیات کے دستخط ہیں۔ جو بھی ملک میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کو فروغ دے رہا ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ اسی طرح جڑانوالہ واقعہ میں ملوث افراد کو بھی سخت سزا دی جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی خراج تحسین کے مستحق ہیں،ا ن کی ہدایت پر وہاں جلائے جانے والے چرچز اور گھروں کی تعمیر کا کام شروع ہو چکا ہے جو مثبت قدم ہے۔ ہم دنیا پر یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ غیر کا ایجنڈہ اپنے ملک میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ 9 مئی اور واقعہ جڑانوالہ کے کرداروں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔ ہم حکومت، فوج اور سپہ سالار کے ساتھ کھڑے ہیں۔ سب مل کر وطن عزیز کو مضبوط بنائیں گے۔

سباسٹین شا

(آرچ بشپ آف لاہور)

جڑانوالہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے اس میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ یہ ایسا واقعہ ہے جس کا خوف بچوں اور خواتین کے دل سے کبھی نہیںنکل سکے گا۔ جہاں مسیحیوں کی عبادتگاہیں اور گھر جلائے گئے وہیں بہت سے مسلمانوں نے مسیحیوں کو تحفظ دیا۔ ہمیں لوگوں نے بتایا کہ صبح جب اعلان ہوا تو مسلمانوں نے مسیحیوں کو جگایا کہ اپنی حفاظت کریں۔

کرسچن کالونی میں مسلمانوں نے مسیحیوں کے گھروں کے باہر کلمہ لکھ دیا، یہی وجہ ہے کہ وہاں کچھ ابتدائی گھر بچ گئے جن پر کلمہ لکھا ہوا تھا۔ ہم ان مسلمانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اس وقت ہمیں آپس کی غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔

قرآن پاک اور احادیث مبارکہ سے ایسے حوالہ جات لوگوں کو بتائے جائیں جن سے مسلم مسیحی اتحاد کو فروغ ملے۔ ہم سب پہلے پاکستانی ہیں پھر ہماری مذہبی وابستگی ہے۔ مسلمان اور مسیحی تو ایک دوسرے کے مذہب کو مانتے ہیں لہٰذا جو لوگ انتشار کو ہوا دے رہے ہیں یہ سازشی عناصر ہیں، ان کا ملکر قلع قمع کرنا ہوگا۔

جڑانوالہ واقعہ کے بعد بین المذاہب ہم آہنگی کے تمام گروپ متحرک ہوئے، سب نے آگ کو ٹھنڈا کرنے میں کردار ادا کیا۔ لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کے گروپ زیادہ ہیں۔ علامہ طاہر محمود اشرفی، سراج الحق، مولانا عبدالغفور حیدری ،شیعہ سنی و دیگر مکتبہ فکر کے علماء نے جڑانوالہ کے دورے کیے۔ ان کا یہ عمل بتاتا ہے کہ ہم سب ساتھ ہیں، دشمن ہمیں علیحدہ نہیں کر سکتا۔ وزیراعظم نے بھی وہاں کا دورہ کیا اور متاثرین کے سر پر ہاتھ رکھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے اس افسوسناک واقعہ کے بعد فوری طور پر اجلاس بلائے، وہاں کے خصوصی دورے کیے، انہوں نے چرچز اور گھروں کی فوری تعمیر کا حکم دیا جس پر عملدرآمد شروع ہوچکا ہے ، ان کی ہدایت پر تمام ضروری اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے ہمیں لوگوں کی ذہن سازی کرنا ہوگی۔

اعجاز عالم آگسٹین

(سابق صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق و اقلیتی امور پنجاب )

سانحہ جڑانوالہ یقینی طور پر انتہائی افسوسناک ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ اس سے عالمی سطح پر ہمارے ملک کی جتنی بدنامی ہوئی ہے، اس سے قبل نہیں ہوئی۔ چند گھنٹوں میں 20 چرچ اور سینکڑوں گھر جلا دیے گئے ۔

لوگوں نے انتہائی مشکل سے اپنی جان بچائی، وہ اپنی ہی چھت سے محروم ہوگئے۔ یہ ایسا دلخراش واقعہ ہے جس کا درد کبھی ختم نہیں ہوگا۔ ریاست کو روڈ میپ بنا کر کام کرنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ کون لوگ ہیں جو ملک کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

اس میں مسیحی ہو ، مسلم ہو یا کوئی اور، جو بھی ہے اسے سامنے لائیں اور سخت سزا دیں تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔ 2018ء سے 2022ء تک ، چار برسوں میں ہم نے بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کے فروغ کے حوالے سے بہت زیادہ کام کیا۔ اس وقت میں وزیر تھا، میں نے، مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد، آرچ بشپ سباسٹین شا اور دیگر نے مل کر دن رات ایک کیا۔

بادشاہی مسجد ، گورنر ہاؤس و دیگر مقامات پر بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بڑے بڑے پروگرامز منعقدکیے جن کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔ اسی طرح ضلعی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کیلئے کمیٹیاں قائم اور فعال کی گئیں، انہی کمیٹیوں کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہونے سے پہلے یا پیدا ہوتے ہی ختم کر دیے گئے۔ لاہور جیسے بڑے شہر میں افسوسناک واقعات کو رونما ہونے سے بچایا گیا جس میں تمام مذاہب کے رہنماؤں نے اہم کردار ادا کیا، خود مسلمان علماء اس میں پیش پیش رہے اور آج بھی ہمارے ساتھ ہیں۔

جب تک مقامی علمائ، رہنما و شخصیات شامل نہ ہوں، لوگوں کو روکنا مشکل ہوتا ہے۔ ہم نے بڑے علمائ، رہنما اور دیگر شخصیات کے ساتھ ساتھ مقامی علماء و شخصیات کو بھی آن بورڈ لیا تھا، انہیں کمیٹیوں میں شامل کیا اور ان کے ذریعے مسائل کو ہر ممکن انداز میں حل کیا۔ اب جبکہ جڑانوالہ کا واقعہ رونما ہوا ہے تو مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ فیصل آباد کی انٹر فیتھ کمیٹیوں نے اپنا کردار ادا نہیں کیا حالانکہ انہی کمیٹیوں نے ہمارے دور میں 4 افسوسناک واقعات کو ہونے سے روکا تھا۔

اب قابل تشویش بات یہ ہے کہ ہمیں ہر روز ملک کے کسی نہ کسی حصے سے انتشار اور تصادم کے واقعات کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ سانحہ جڑانوالہ کے بعد تواتر کے ساتھ افسوسناک واقعات کا ہونا معمولی نہیں، ریاستی اداروں کو سوچنا چاہیے کہ یکدم ایسا کیوں ہو رہا ہے،کہیں یہ کوئی سازش تو نہیں؟ اس کے پیچھے کون ہے؟ اس وقت ضرورت یہ ہے کہ ہمیں مل کر دشمن کی چال کو روکنے کی ضرورت ہے، اس حوالے سے جامع پالیسی بنا کر کام کیا جائے۔

ہم نے پنجاب میں ملک کی پہلی انٹر فیتھ پالیسی ڈرافٹ کی تھی جو تاحال التوا کا شکار ہے حالانکہ اس میں تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت شامل ہے۔

یہ ایک ایسی جامع پالیسی ہے جس سے صوبے میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ اور انتشار کی روک تھام میں مدد ملے گی۔ اس فورم کے ذریعے میرا مطالبہ ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی کو ہنگامی بنیادوں پر منظور کرکے فوری نافذ العمل کیا جائے۔ اگر اس پر صحیح معنوں میں عملدرآمد ہوا تو انتشار پھیلانے کی ہر کوشش کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔

شاہد رحمت

(نمائندہ سول سوسائٹی )

18 ویں ترمیم کے بعدانسانی حقوق، اقلیتی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کا سبجیکٹ صوبوں کے پاس آگیا۔ صوبے میں اس حوالے سے محکمہ بنا دیا گیا مگر بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے صوبے میں کوئی پالیسی موجود نہیں تھی۔ ہم نے محکمہ اور تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر 2 برسوں کی طویل مشاورت اور محنت سے یہ پالیسی ڈرافٹ کی۔ اس میں علماء کرام، بشپ صاحبان، وکلائ، اکیڈیمیا، طلبہ سمیت دیگر کی آراء لی گئی۔

ہم نے بزنس چیمبرز کو آن بورڈ لیا کہ کس طرح وہ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے فنڈز دے سکتے ہیں۔ ہم نے بطور سول سوسائٹی اپنا کام کر دیا۔ اب یہ بل اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس موجود ہے۔ میرے نزدیک یہ ایسا بہترین بل ہے کہ اگر  یہ نافذالعمل ہوتا تو جڑانوالہ جیسا افسوناک واقعہ رونما نہ ہوتا لہٰذا اسے جلد منظور کر کے رائج کرنا چاہیے۔

اس پالیسی کے بہت سے نکات ہیں جن میں تین سب سے اہم ہیں۔ پہلا یہ کہ کسی بھی ممکنہ خطرے کی پیشگی اطلاع کا نظام بنایا جائے۔ اگر یہ نظام موجود ہوتا تو جڑانوالہ واقعہ جو صبح 5 بجے سے شروع ہوا، اس پر ہنگامی اقدامات کیے جاتے اور تصادم کوروک لیا جاتا۔ دوسرا نکتہ ، ضلعی امن کمیٹیوں کو فعال بنانا ہے۔ یہ کمیٹیاں موجود ہیں مگر فعال نہیں ۔ ہم نے یہ دیکھا ہے کہ آج بھی جہاں ضلعی کمیٹیاں فعال ہیں وہاں بہت سے تصادم کے واقعات ہونے سے بچ گئے لہٰذا ضلعی امن کمیٹیوں کو اختیارات اور وسائل دیکر فوری طور پر فعال بنایا جائے۔

تیسرا نکتہ لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد ہے۔ اس واقعہ میں بھی لاؤڈ سپیکر کا استعمال ہوا جس کے ذریعے لوگوں کو اکٹھا کیا گیا لہٰذا اگر لاؤڈ سپیکر ایکٹ پر عملدرآمد ہوتا تو یہ مسئلہ  اتنا زیادہ نہ ہوتا۔ ایک اور بات توجہ طلب ہے کہ تعلیمی نصاب میں نفرت آمیز مواد موجود ہے۔

اس کے علاوہ ایسی کتب بھی شائع ہوتی ہیں جن میں نفرت اور انتشار کو فروغ دیا جاتا ہے۔ ہم اس حوالے سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی مدد سے ایسا سافٹ ویئر تیار کر ر ہے ہیں جو کسی بھی لٹریچر میں نفرت انگیز مواد کی تشخیص کرے گا، یقینا اس سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

The post جڑانوالہ واقعہ افسوسناک…. بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/AdCxmy2

آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

  کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر سارہ مونے  نے ملاقات کی۔

ترجمان کے مطابق ملاقات میں سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے درمیان  دونوں ممالک کے  باہمی اور کاروباری تعلقات  کو مزید مستحکم کرنے  کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران شیری رحمان اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

The post آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yoCYEpA

تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب

 لاہور: وزیر اطلاعات و کلچر پنجاب عامر میر نے واضح کیا ہے کہ حکومت تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہوگی اور کسی دھمکی اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔

عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر جینوئین فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جینوئن فنکار بیہودگی کے خلاف کریک ڈاؤن پر حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فحش مجروں سے مال بنانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے۔ تھیٹر کو فحش مجروں کی آماجگاہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔

عامر میر نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے اور ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی۔ اسکے علاوہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں دی جائیں گی اور جرمانے ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نیا ڈرامہ ایکٹ بہت جلد نافذ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز نے تنبیہہ کے باوجود فحش مجرے جاری رکھے جس وجہ سے انہیں سیل کیا گیا۔ سیل کیے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے۔ لاہور کے تھیٹرز ڈرامہ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی پر بند کیے گئے۔ لاہور ڈویژن سے باہر کے تھیٹروں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے اور جس تھیٹر میں بھی بیہودگی پھیلائی گئی اسے بند کر دیا جائے گا۔

عامر میر نے کہا کہ ثقافتی مراکز کو فحش مجروں کے مراکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بےحیائی پھیلائی جا رہی تھی۔ چند ضمیر فروشوں کی مادہ پرستی نے پرفارمنگ آرٹ کے مراکز کو فحاشی کے اڈے بنا ڈالا تھا۔ تھیٹرز کو پاکستانی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے فروغ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

 

The post تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0rjlAiY

نگراں وزیراعظم سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات

 کوئٹہ: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیرِ اعظم کو قبائلی عمائدین کے وفد نے وزارت عظمٰی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نگراں وزیرِ اعظم نے تمام قبائلی عمائدین کا شکریہ ادا کیا اور انکے علاقے کے مسائل سنے۔ نگراں وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کرنے کا اعادہ کیا۔

انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں، حکومت بلوچستان میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے، زرعی و صنعتی شعبے کی ترقی اور روزگار کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کرے گی۔

نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرے گی، نگراں حکومت ملکی معیشت کی ترقی میں بلوچستان کے کردار کو بڑھانے کے لیے انفراسٹرکچر، بجلی، پانی اور درکار تمام وسائل فراہم کرنے کے لیے کوشش کرے گی۔

گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ اور نگراں وزیرِ اعلیٰ علی مردان ڈومکی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

The post نگراں وزیراعظم سے بلوچستان کے قبائلی عمائدین کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/EScBouQ

Saturday, 26 August 2023

کراچی؛ بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے گروپ کے 5 کارندے گرفتار

  کراچی: تیموریہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنے والے گروپ کے 5 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی 15 سالہ نوجوان اویس کی شکایت پر کی گئی، گرفتار ملزمان میں عمران، جمیل، امتیاز، جہانزیب اور منصور شامل ہیں۔

گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش متعدد نوجوان لڑکوں کے ساتھ بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر مذید بدفعلی پر مجبور کرنے کا اعتراف کیا، ملزم امتیاز کے موبائل فون میں اس طرح کی متعدد ویڈیو موجود ہیں۔

ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی عمل میں لاکر مقدمہ درج کیا گیا، گرفتار ملزمان کو شعبہ تفتیش کے حوالے کر دیا گیا۔

The post کراچی؛ بدفعلی کے بعد ویڈیو بناکر بلیک میل کرنیوالے گروپ کے 5 کارندے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qWmfO0R

نیزہ بازی ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی

  کراچی: پاکستان نے نیزہ بازی ورلڈ کپ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق نیزہ بازی ورلڈ کپ  میں پاکستان نے آخری دن 2 گولڈ میڈلز جیت لیے۔ قومی گھڑ سوار تصور عباس نے انفرادی طور پر گولڈ میڈل جیتا۔

پاکستان نے ٹیم ایونٹ میں بھی پہلی پوزیشن کے ساتھ  گولڈ میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب عالمی کپ کا فاتح رہا جبکہ بھارت نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نیزہ بازی ورلڈکپ میں پاکستان نے مجموعی طور پر 5 میڈلز جیتے، عالمی کپ میں پاکستان، میزبان جنوبی افریقہ، ناروے، مصر، سعودی عرب، بھارت، اردن، عمان اور یمن کی ٹیموں نے شرکت کی۔

The post نیزہ بازی ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری پوزیشن حاصل کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G7WK2ul

پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار

  کراچی: ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی شہریوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھجوانے والے ایجنٹ کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سعدی احمد کے خلاف اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل میں انکوائری اور مقدمات پہلے سے درج ہیں، ملزم پر کراچی سے ایران کے راستے شہریوں کو ملازمت کیلئے عراق بھیجنے کا الزام ہے۔

جعلسازگروہ شہریوں کو زیارت کے بہانے ایران لے جاتا ہے جہاں عراق کے جعلی ویزے فراہم کیے جاتے۔ ملزمان حافظ آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں کے شہریوں سے جعلسازی میں ملوث ہیں۔

ایف آئی اے کے مطابق ایران میں شیخ انصاری نامی ایجنٹ عراق کے جعلی ویزے فراہم کرتا ہے، ملزم سعدی احمد ہفتے کی دوپہر حافظ آباد سے 35 افراد کو لے کر ٹرین سے کراچی پہنچا تھا۔

ایف آئی اے کے عملے نے خفیہ اطلاع پر کینٹ اسٹیشن پر کارروائی کر کے گرفتار کیا، جعلسازی کا شکار بیشتر افراد رفو چکر ہوگئے، پکڑے گئے 6شہریوں کوگروہ سے لاتعلقی کی بناء پر رہاکردیاگیا۔

The post پاکستانیوں کو جعلی دستاویزات پر ملازمت کیلیے عراق بھیجنے والا ایجنٹ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zxBcj20

سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی: پاکستان کسٹمز پورٹ قاسم اپریزمنٹ کلکٹریٹ نے سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ 

تفصیلات کے مطابق کلکٹریٹ حکام نے مشکوک کنٹینر کو روک کر تصدیق کے لیے متعلقہ سفارت خانے کو باقاعدہ ارسال کیا جس پر متعلقہ سفارت خانے نے مذکورہ درآمدی سامان سے لاتعلقی کا اظہار کیا۔

حکام نے بتایا کہ اس سے قبل حکام نے مشکوک کنٹینر کی جانچ پڑتال کی تو گڈز ڈیکلریشن میں ظاہر کردہ گھریلو سامان کے برعکس مختلف برانڈز کی غیرملکی شراب برآمد ہوئی۔

کسٹمز حکام کے مطابق کنٹینر سے برآمد ہونے والی غیر ملکی شراب کی مالیت 8کروڑ 48لاکھ 80ہزار روپے ہے۔ حکام نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے مجاز عدالت سے 6 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا۔

The post سفارت خانے کی آڑ میں شراب اسمگل کرنے کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FRtC9pT

وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کیلیے رہائشگاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کے لیے رہائش گاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس بابر ستار نے وفاقی حکومت میں گریڈ 21 اور 22 کے سینئر سول سرونٹس کو میرٹ لسٹ کے بغیر رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ  کے کیس میں 11 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں عدالت نے وفاقی حکومت کو آئندہ سماعت تک الاٹمنٹس سے روک دیا ۔

عدالت نے وزارت ہاؤسنگ اور وزارت قانون کے سیکرٹریز کو یکم ستمبر کو اسلام آباد ہائی کورٹ طلب  کرلیا۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ الزام ہے کہ وفاقی حکومت میں اہم عہدوں پر منظور نظر سرونٹس کو میرٹ لسٹ نظرانداز کر کے الاٹمنٹس کی گئیں۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے رپورٹ طلب کی کہ بتائیں کن رولز کے تحت الاٹمنٹس کی گئیں؟

تحریری حکم نامے کے مطابق رپورٹ میں وہ تمام معلومات ہی فراہم نہیں کی  گئیں، جو عدالت نے مانگی تھیں۔ بادی النظر میں فراہم کی گئی انفارمیشن عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔ عدالتی ہدایات کے مطابق سیکرٹری وزارت ہاؤسنگ کا بیان حلفی جمع ہی نہیں کرایا گیا۔

عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا کہ بتایا گیا کہ نئے سیکرٹری ہاؤسنگ نے چارج سنبھالا ہے جن کی طبیعت آج ٹھیک نہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ آئندہ سماعت پر خود پیش ہوں اور عدالتی سوالوں کا جواب دیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ دوبارہ رپورٹ جمع کرائیں اور بیان حلفی دیں کہ فراہم کردہ معلومات مکمل اور درست ہیں۔

The post وفاقی حکومت کو سینئر سول سرونٹس کیلیے رہائشگاہیں الاٹ کرنے سے روکنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ChvbupT

Friday, 25 August 2023

پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات کا 15 سالہ معاہدہ طے

اسلام آباد: پاکستان اور امریکا کے درمیان ڈھائی سال کی سردمہری کے بعد اسٹرٹیجک تعلقات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

امریکا کیساتھ انتہائی خصوصی اہمیت کا حامل اسٹریٹجک تعلقات کا 15سالہ معاہدہ طے پا گیا، 2005میں اسٹریٹیجک تعلقات کا معاہدہ 15سالہ مدت پوری ہونے پر اکتوبر 2020 میں ختم ہو گیا تھا،امریکا کیساتھ اسٹریٹجک معاہدے کی باضابطہ منظوری پی ڈی ایم حکومت نے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری

معاہدے کے تحت پاکستان اورامریکہ مشترکہ آپریشنز مشقیں اوربیسنگ کر سکیں گے،معاہدے کے بعد پاکستان امریکہ سے سیکیورٹی اور دیگر دفاعی الات خرید سکے گا، معاہدے سے پاکستان کی دنیا بھرمیں نیٹوفورسز کیساتھ کمیونیکیشن کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔

The post پاک امریکا اسٹرٹیجک تعلقات کا 15 سالہ معاہدہ طے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/T6HCr8A

بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی وقت کی ضرورت، رائج ہوتی تو جڑانوالہ واقعہ نہ ہوتا، ایکسپریس فورم

 لاہور: ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی وقت کی ضرورت ہے، گزشتہ دور حکومت میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے یہ پالیسی ڈرافٹ کی گئی جو ابھی تک زیر التوا ہے، اگر آج یہ رائج ہوتی تو جڑانوالہ جیسا واقعہ رونما نہ ہوتا، اسے فوری منظور کرکے نافذ کیا جائے۔

جڑانوالہ واقعہ سے پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ متاثر ہوئی، اس واقعے نے بین المذاہب ہم آہنگی پر ہونیوالی ساری محنت پر پانی پھیر دیا، ریاست اور اداروں کو دیکھنا چاہیے کہ اچانک سے ایسے واقعات کی وجہ کیا ہے، ہمیں دشمن کی ہر چال کو ناکام بنانا ہوگا۔ ضلعی امن کمیٹیوں کووسائل فراہم کرکے فعال بنایا جائے تاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کو فروغ دیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار شرکا نے ’’جڑانوالہ واقعہ بین المذاہب ہم آہنگی وقت کی ضرورت‘‘ کے موضوع پر منعقدہ ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں کیا۔ فورم کی معاونت کے فرائض احسن کامرے نے انجام دیے۔

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا جڑانوالہ واقعہ انتہائی دلخراش اور افسوسناک ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، یہ وطن ہم سب کا ہے، ہم دشمن کو واضح پیغام دینا چاہتے ہیں ہم سب متحد ہیں لہٰذا اس کی کوئی سازش، کوئی چال کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آرچ بشپ سباسٹین شا نے کہا جڑانوالہ واقعہ کی شفاف تحقیقات کرکے اس میں ملوث کرداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے، یہ ایسا واقعہ ہے جس کا خوف بچوں اور خواتین کے دل سے کبھی نہیںنکل سکے گا، لوگوں نے کھیتوں میں چھپ کر جان بچائی، ہم ان مسلمانوں کو سراہتے ہیں جنہوں نے مسیحیوں کو تحفظ دیا۔

سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے کہا سانحہ جڑانوالہ سے عالمی سطح پر ملک کی بہت بدنامی ہوئی، چند گھنٹوں میں بہت سے چرچ اور لوگوں کے گھر جلا دیے گئے جو افسوسناک ہے، 2018ء سے 2022ء تک ہم نے چار برسوں میں بین المذاہب ہم آہنگی پر بہت کام کیا، بادشاہی مسجد، گورنر ہاؤس و دیگر مقامات پر بڑے پروگرامز کیے، اسی طرح ضلعی سطح پر مذہبی ہم آہنگی کیلیے کمیٹیاں فعال کیں۔

نمائندہ سول سوسائٹی شاہد رحمت نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد بین المذاہب ہم آہنگی کا سبجیکٹ صوبوں کے پاس آگیا، اس حوالے سے کوئی پالیسی موجود نہیں تھی، ہم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر یہ پالیسی ڈرافٹ کی، جو اس وقت اسلامی نظریاتی کونسل کے پاس ہے، اسے جلد منظور کر کے رائج کرنا چاہیے۔

The post بین المذاہب ہم آہنگی پالیسی وقت کی ضرورت، رائج ہوتی تو جڑانوالہ واقعہ نہ ہوتا، ایکسپریس فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iIFSjur

پی سی بی کا 360 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے اٹھارہ ریجنل ٹیموں کی نمائندگی کرنے والے 360 کرکٹرز کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان کردیا۔

پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کو 2023-24 کے سیزن میں ڈومیسٹک کنٹریکٹس سات کیٹگریز میں دیے جائیں گے۔

اے پلس کیٹگری میں بیس کرکٹرز۔ اے کیٹگری میں تیس کرکٹرز ۔ بی کیٹگری میں تیس کرکٹرز ڈی کیٹگری میں تیس کرکٹرز۔ ای کیٹگری میں پچاس کرکٹرز اور ایف کیٹگری میں ایک سو ستر کرکٹرز شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان چند روز میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گیارہ اگست 2023ء کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے نئے ڈومیسٹک کرکٹ ڈھانچے کا اعلان کیا تھا جس میں آٹھ ڈپارٹمنٹس اور آٹھ ریجنل ٹیموں کو الگ الگ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ میں حصہ لینا ہے. اس کا مقصد کھیل کے معیار کو مزید بہتر کرنا ہے تاکہ ڈپارٹمنٹس اور ریجنز یکساں طور پر مقابلے کرتے ہوئے بہترین ٹیلنٹ کو استعمال میں لاسکیں۔

ڈومیسٹک ڈھانچے کو تمام ڈپارٹمنٹس اور ریجنز کے نمائندوں کی مشاورت سے پی سی بی کی ٹیکنیکل کمیٹی نے تیار کیا ہے جس کے سربراہ مصباح الحق اور محمد حفیظ رکن ہیں۔ نیا کرکٹ سیزن دس ستمبر کو قائداعظم ٹرافی سے شروع ہوگا جس میں آٹھ ریجنل ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ آٹھ ڈپارٹمنٹس ٹیمیں پندرہ دسمبر سے شروع ہونے والی پریذیڈنٹ ٹرافی میں حصہ لیں گی۔

دس ریجنل ٹیمیں حنیف محمد ٹرافی میں حصہ لیں گی جو نان فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔

ریجنز کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے جانے والے کو ایک طریقہ کار کے تحت کیٹگریاں دی جائیں گی تاہم ہر کیٹگری میں معقول رقم رکھی گئی ہے۔ اے پلس کیٹگری کے کرکٹر کو تین لاکھ روپے۔ اے کیٹگری کے کرکٹر کو دو لاکھ روپے ۔ بی کیٹگری کے کرکٹر کو ایک لاکھ پچاسی ہزار روپے ۔ سی کیٹگری کے کیٹگری کو ایک لاکھ ستر ہزار روپے ۔ ڈی کیٹگری کے کرکٹر کو ڈیڑھ لاکھ روپے ۔ ای کیٹگری کے کرکٹر کو ایک لاکھ روپے اور ایف کیٹگری کے کرکٹر کو پچاس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

نئے فنانشل ماڈل کے تحت قائداعظم ٹرافی کھیلنے والے ایک کرکٹر کو میچ فیس کے طور پر اسی ہزار روپے ملیں ۔ حنیف محمد ٹرافی کھیلنے والے کرکٹر کو ایک میچ کے چالیس ہزار روپے ملیں گے جبکہ وائٹ بال کرکٹ ٹورنامنٹس جن میں پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی شامل ہیں کھیلنے والے کرکٹر کو ایک میچ کے چالیس ہزار روپے ملیں گے۔

فرسٹ کلاس کرکٹ میں نان پلیئنگ کھلاڑی کو چالیس ہزار روپے جبکہ وائٹ بال کرکٹ میں بیس ہزار روپے دیے جائیں گے۔

اے پلس کیٹگری کا کرائٹیریا یہ ہے کہ گیارہ کرکٹرز کے نام سینٹرل کنٹریکٹ کمیٹی تجویز کرے گی جن میں گزشتہ تین سیزن کے چار ٹاپ بیٹرز اور پانچ بولرز ( تین فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز ) شامل ہونگے ۔
اے کیٹگری میں گزشتہ تین سیزن کے پاکستان کپ کے ٹاپ چار بیٹرز اور چار بولرز ( دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز ) جبکہ گزشتہ تین سیزن کے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دو ٹاپ بیٹرز اور دو بولرز ( دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز ) شامل ہونگے جبکہ ان کے علاوہ گزشتہ تین سیزن کی قائداعظم ٹرافی کے دو ٹاپ بیٹرز دو فاسٹ بولرز اور دو اسپنرز اور ٹاپ آل راؤنڈر شامل ہونگے۔ ان کے علاوہ ٹیسٹ کرکٹرز جو موجودہ ریجنل ٹیموں کا حصہ ہیں۔

بی کیٹگری کے کرائٹیریا کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹرز جو موجودہ ریجنل ٹیموں کا حصہ ہیں۔ان کے بعد 2022-23کے سیزن کی قائداعظم ٹرافی کے رنز کے اعتبار سے تین ٹاپ بیٹسمین۔ وکٹوں کے اعتبار سے دو فاسٹ بولرز دو اسپنرز۔ اس کے بعد 2022-23 سیزن کے پاکستان کپ کے ٹاپ پانچ بیٹسمین تین فاسٹ بولرز دو اسپنرز اور دو آل راؤنڈرز ۔ اس کے بعد 2022-23 سیزن کے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ پانچ بیٹسمین۔ تین ٹاپ فاسٹ بولرز دو ٹاپ اسپنرز اور دو ٹاپ آل راؤنڈر شامل ہیں۔

سی کیٹگری میں وہ کھلاڑی جنہوں نے پانچ یا زیادہ فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ جنہوں نے پاکستان شاہینز اور اور ایمرجنگ کی2022 کے بعد سےانٹرنیشنل ایونٹس میںکیا نمائندگی کی ہے۔وہ کھلاڑی جو ایک سال کے عرصے کے اندر پاکستان ٹیم کا حصہ رہے ہوں۔ اس کے بعد -23 2022کے سیزن میں قائداعظم ٹرافی ۔ پاکستان کپ اور نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ دو دو وکٹ کیپرز۔ اس کے بعد اسی سیزن کے قائداعظم ٹرافی کے تین ٹاپ بیٹسمین دو فاسٹ بولرز اور دو ٹاپ اسپنرز اور دو آل راؤنڈرز۔ اس کے بعد 2022-23 کے سیزن کے پاکستان کپ کے تین ٹاپ بیٹسمین۔ دو فاسٹ بولرز دو اسپنرز اور دو آل راؤنڈر شامل ہونگے۔

ڈی کیٹگری کے کرائٹیریا کے مطابق2022-23 کے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے ٹاپ تین بیٹسمین۔ دو ٹاپ فاسٹ بولرز دو ٹاپ اسپنرز۔ اور دو ٹاپ آل راؤنڈر شامل ہیں۔ اس کے بعد سیکنڈ الیون چیمپئن شپ ۔ چیلنج اور ٹی ٹوئنٹی 2022-23سیزن کے ٹاپ پانچ بیٹسمین ۔ ٹاپ دو فاسٹ بولرز دو ٹاپ اسپنرز۔ دو آل راؤنڈرز اور دو وکٹ کیپرز شامل ہیں۔ ان کے بعد گزشتہ دو سال کے دوران پاکستان انڈر19 کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی شامل ہونگے۔ای کیٹگری میں پاکستان اے کی نمائندگی کرنے والے کھلاڑی پاکستان ایمرجنگ کی دو سال کے دوران نمائندگی کرنے والے کھلاڑی ۔ پاکستان انڈر19 کھیلنے والے کھلاڑی اور وہ کھلاڑی جنہوں نے بیس یا زائد فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں۔ان تمام کیٹگریز سے رہ جانےوالے بقیہ کرکٹرز ایف کیٹگریز میں شامل ہونگے۔

تمام کنٹریکٹس فٹنس ٹیسٹ پاس ہونے کے بعد دیے جائیں گے۔ہر ریجن کے کوچز اور ڈومیسٹک سرکٹ کے شیڈول کا اعلان بعد میں کی جائے گا۔

The post پی سی بی کا 360 ڈومیسٹک کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دینے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/U493nOs

وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کا فیسیں دیگر سرکاری جامعات سے کم ہونے کا دعویٰ

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ نے کراچی کی دیگر  سرکاری جامعات کے ساتھ  فیسوں کا تقابلی جائزہ پیش کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ  جامعہ اردو کی فیسیں دیگر تین  سرکاری جامعات کے مقابلے میں کم ہیں۔

وفاقی جامعہ اردو کی انتظامیہ نے کراچی کی جن تین سرکاری جامعات سے فیسوں کا تقابل کیا ہے ان میں جامعہ کراچی، سندھ مدرسہ الاسلام یونیورسٹی اور لیاری یونیورسٹی شامل ہیں۔

تقابلی جائزہ اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کی منعقدہ پریس کانفرنس میں ذرائع ابلاغ کو فراہم کیا گیا،  اردو یونیورسٹی کے ٹریژرار پروفیسر اقبال حسین کے مطابق فیسوں کا تقابلی جائزہ متعلقہ جامعات کی ویب سائٹ پر موجود معلومات سے ہی حاصل کیا گیا ہے جس میں غلطی کی گنجائش موجود نہیں۔
تقابلی جائزہ رپورٹ کے مطابق اردو یونیورسٹی شعبہ عربی کے 2023 میں داخلہ لینے والے طلبا  سے اضافے کے بعد 15600 روپے فی سیمسٹر وصول کررہی ہے جبکہ اسے شعبے کی جامعہ کراچی میں فیس 18 ہزار فی سیمسٹر ہے۔

اسی طرح شعبہ انگریزی کی اردو یونیورسٹی کی فیس 15600 جبکہ جامعہ کراچی کی 24 ہزار اور لیاری یونیورسٹی کی 22 ہزار روپے ہے،  شعبہ سندھی کی فیس 15600 ، جامعہ کراچی کی 18 ہزار روپے اور لیاری یونیورسٹی کی 22 ہزار روپے ہے۔

شعبہ اردو کی وفاقی یونیورسٹی کی  فیس 15600 ، جامعہ کراچی کی 18 ہزار اور لیاری کی 22 ہزار روپے فی سیمسٹر ہے،  اردو یونیورسٹی میں  شعبہ ابلاغ عامہ کی فیس 15600 اور جامعہ کراچی کی 24 ہزار روپے ہے،  شعبہ بین الاقوامی تعلقات میں اردو یونیورسٹی فی سیمسٹر 15600 روپے لے رہی ہے جبکہ جامعہ کی فیس 24 ہزار اور لیاری یونیورسٹی نے یہ فیس 22 ہزار روپے مقرر کی ہے۔

شعبہ نفسیات میں اردو یونیورسٹی کی فیس 15600 روپے فی سیمسٹر اور جامعہ کراچی کی 24ہزار روپے ہے،  بی ایڈ کی اردو یونیورسٹی کی فیس 29400 ، جامعہ کراچی کی 24 ہزار اور لیاری یونیورسٹی کی 22 ہزار روپے ہے، اس طرح اس شعبہ میں اردو یونیورسٹی دیگر دونوں جامعات سے زیادہ فیس لے رہی ہے۔

بی ایس کامرس کی اردو یونیورسٹی کی فیس 22500، جامعہ کراچی کی 32500 اور لیاری کی 22 ہزار روپے ہے،  انوائرمینٹل سائنس میں اردو یونیورسٹی کی فیس 30350 روپے اور جامعہ کراچی کی فیس 48500 روپے ہے۔

کیمسٹری کے شعبے کی اردو یونیورسٹی کی فیس 29400 روپے فی سیمسٹر اور جامعہ کراچی کی 30 ہزار روپے ہے،   شعبہ ریاضی  میں اردو یونیورسٹی کی فیس 29400 ، جامعہ کراچی کی 26500 روپے اور سندھ مدرسۃ الاسلام کی 66 ہزار روپے فی سیمسٹر ہے، اس طرح اس شعبے میں جامعہ کراچی کم فیس لے رہی ہے۔

شعبہ خرد حیاتیات کی اردو یونیورسٹی کی فیس 29400 اور جامعہ کراچی کی 30 ہزار  روپے فی سیمسٹر ہے۔  ایل ایل بی کی اردو یونیورسٹی کی  فیس 78 ہزار روپے جبکہ جامعہ کراچی کی فیس 65500 روپے ہے،  اس شعبہ میں بھی اردو یونیورسٹی زیادہ فیس لے رہی ہے۔

بی بی اے میں اردو یونیورسٹی فی سیمسٹر 43200، جامعہ کراچی 78500، سندھ مدرسۃالاسلام 65500 جبکہ لیاری یونیورسٹی 25300 روپے لے رہی ہے۔  کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں اردو یونیورسٹی 44850، جامعہ کراچی 60500، سندھ مدرسہ 59 ہزار اور لیاری یونیورسٹی 25300 روپے فی  سیمسٹر لے رہی ہے۔

فارمیسی کے شعبے میں اردو یونیورسٹی کی فیس  68750 رو پے ، جامعہ کراچی 54500  اور لیاری کی فیس 50500 روپے  فی سیمسٹر ہے۔

واضح رہے کہ اردو یونیورسٹی نے دوران سیشن فیسوں میں 50 فیصد اور اس سے بھی زائد اضافہ کرتے ہوئے اس کا اطلاق تمام بیجز پر کردیا ہے جس کے بعد طلبا کی جانب سے احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ یونیورسٹی کا موقف ہے کہ ایچ ای سی کی جانب سے گرانٹ میں اضافہ نہ ہونے کے سبب ایسا کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

The post وفاقی اردو یونیورسٹی کی انتظامیہ کا فیسیں دیگر سرکاری جامعات سے کم ہونے کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/juhZ4kL

سائفر کیس؛ شاہ  محمود قریشی مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

 اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے عدالت نے مزید 3 دن کے لیے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت ہوئی، جس میں انہیں 4 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد پیش کردیا گیا۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی کے وکیل شعیب شاہین اور اسپیشل پراسیکیوٹر شاہ خاور بھی عدالت میں موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آفیشل سیکرٹ ایکٹ، سائفر کیس میں شاہ محمود کا جسمانی ریمانڈ منظور

آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

بعد ازاں عدالت نے شاہ محمود قریشی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 دن کی توسیع کردی اور انہیں مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

 

The post سائفر کیس؛ شاہ  محمود قریشی مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nNYIXh3

Thursday, 24 August 2023

سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے بند رہے گی

کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے اور صنعتوں کو 48 گھنٹے بند رکھے کا اعلان کردیا۔

ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صوبہ سندھ کے تمام سی این جی اسٹیشنز بشمول آر ایل این جی پمپز کو ہفتہ 26 اگست صبح 8 بجے سے پیر 28 اگست صبح 8 بجے تک 72 گھنٹوں کیلیے گیس کی فراہمی بند رہے گی تاکہ گھریلو صارفین کی گیس کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی مافیا نے مصنوعی قلت پیدا کرکے قیمتیں بڑھانے کی تیاری کرلی

تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کو بھی 26 اگست صبح 8 بجے سے اگلے 48 گھنٹے کیلیے گیس کی ترسیل بند رہے گی، کمپنی نے گیس کی بندش کی کوئی وجہ ظاہر نہیں کی۔

The post سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی 72 گھنٹے بند رہے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TyFHoU1

بجلی بلوں نے صارفین کو دہلادیا، 2 یونٹ کا بل 3747 روپے

کراچی: بجلی کے بلوں نے صارفین کو دہلا کر رکھ دیا کراچی کے صارف کو 2 یونٹ کا 3747 روپے بل موصول ہوا، کمپنی نے بل میں کمی سے صاف انکار کردیا۔

ایک یونٹ 1873 کا پڑا، دنیا کی مہنگی ترین بجلی استعمال کرنے کا اعزاز کراچی کے محمد رضوان کے حصہ میں آگیا۔ بجلی کا خرچ کم ہونے کے باوجود ٹیریف کے ساتھ گزشتہ سال کے 4مہینوں کے ایڈجسٹمنٹ، فیول سرچارج، ایڈیشنل سرچارج اور یونیفارم ایڈجسٹمنٹ سمیر سیلز ٹیکس، الیکٹرک سٹی ڈیوٹی عائد ہونے سے بجلی کے دگنے بل موصول ہوئے۔

کراچی کے ایک شہری محمد رضوان کو محض 2 یونٹس بجلی کا کرنٹ بل 3747 روپے موصول ہوا جس میں نامعلوم قسم کے ایڈجسٹمنٹ شامل کرکے بل 3747 روپے تک پہنچا دیا گیا، 2 یونٹ کا 16.30 روپے ٹیریف کے لحاظ سے خرچ ہونے والی بجلی کی قیمت 33 روپے بنتی ہے لیکن شہری کو 3747 روپے کا ٹیکہ لگا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تاجروں نے کےالیکٹرک عملے کی پٹائی کردی

2 یونٹ کا بل 3747 روپے موصول ہونے پر صارف کا کہنا تھا کہ بجلی کے موجودہ بلوں کا کوئی سر پیر نہیں ناظم آباد گول مارکیٹ کے کسٹمر سینٹر پر صبح سویرے بلوں کی درستگی کے لیے آنے والے صارفین کو ٹکا سا جواب دے کر فارغ کردیا گیا کہ بلوں میں شامل ٹیکسز، سرچارج ، ایڈیشنل سرچارج اور ایڈجسٹمنٹس نیپرا کی منظوری سے وصول کی جارہی ہیں اور کمپنی پالیسی کے تحت کرنٹ بل میں کسی قسم کی اقساط بھی نہیں کی جاسکتیں۔

صارفین کا کہنا تھا کہ منہ زور مہنگائی کا مقابلہ پہلے ہیں دشوار تھا اب بھاری بھرکم بلوں نے عوام کا دیوالیہ نکال دیا۔

The post بجلی بلوں نے صارفین کو دہلادیا، 2 یونٹ کا بل 3747 روپے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6G791Jm

نیکی اور بدی کی پہچان

’’حضرت نواس بن سمعان رضی اﷲ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے سوال کیا کہ نیکی اور گناہ کیا ہے؟

تو آپ ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’نیکی اچھے اخلاق کا نام ہے اور گناہ وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اور تم اس بات کو بُرا سمجھو کہ لوگ اس پر مطلع ہوں۔‘‘ (مسلم)

اس حدیث میں رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم سے دو سوال کیے گئے، ایک نیکی کے بارے میں اور دوسرا گناہ کے بارے میں۔

اسلامی تعلیمات میں نیکی اور گناہ کے لیے بنیادی اصول یہ ہے کہ جو عمل اﷲ تعالیٰ اور رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کے احکام کے مطابق ہو وہ نیکی ہے اور اگر اس کے خلاف ہوتو وہ گناہ ہے۔

حتیٰ کہ عبادات جو کہ سراسر نیکی ہیں اگر وہ اﷲ تعالیٰ کے احکام کے خلاف کی جائے تو بہ جائے نیکی کے گناہ کا سبب بن جاتا ہے۔ مثال کے طور پر نماز پڑھنا بہت بڑی عبادت ہے لیکن سورج کے طلوع ہوتے وقت اور غروب ہوتے وقت نماز پڑھنا مکروہ ہے۔

اگر کوئی شخص ان مکروہ اوقات میں نماز پڑھے تو وہ گناہ کا سبب بن جائے گا۔ اسی طرح روزہ رکھنا عظیم عبادت ہے لیکن عید کے دن چوں کہ روزہ رکھنا ممنوع ہے اس لیے اگر عید کے دن روزہ رکھا تو یہ گناہ کا سبب ہوگا۔ اس سے معلوم ہُوا کہ نیکی اصل میں اطاعت الٰہی کا نام ہے، اﷲ رب العزت نے اسلام کے ذریعہ ہمیں اچھے اخلاق کی تعلیم دی، حسن خلق یعنی لوگوں سے اچھا برتاؤ کرنا بہت بڑی نیکی ہے۔

علامہ خازن اپنی تفسیر میں حسن خلق کے اجزاء بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ لوگوں سے محبت کرنا، معاملات کی درستی، اپنوں اور بیگانوں سے اچھے تعلقات رکھنا، سخاوت کرنا، بخل اور حرص سے پرہیز کرنا، تکلیف پہنچنے پر صبر کرنا اور ادب و احترام کے تقاضوں کو پورا کرنا۔

امام غزالیؒ نے حسن خلق کے بارے میں بڑی قیمتی بات کہی، فرماتے ہیں: ’’حسن خلق کا ثمرہ الفت ہے اور برے اخلاق کا پھل بیگانگی اور دلوں کی دوری ہے۔‘‘

دراصل اچھے اخلاق سے لوگوں کو فائدہ ہی پہنچے گا اور نیکی وہی ہوسکتی ہے جس سے مخلوق کو فائدہ پہنچے۔ جب لوگوں کو کسی کام سے فائدہ پہنچتا ہے تو وہ اس کام کو پسند کرتے ہیں اور خود کام کرنے والا بھی اس بات کو فطری طور پر چاہتا ہے کہ میرے اچھے کام لوگوں کو معلوم ہوں۔

چناں چہ رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے نیکی کے برعکس گناہ کی پہچان یہ بتائی کہ گناہ وہ عمل ہے جس کے کرنے کے بعد آدمی دل کے اندر کھٹکا محسوس کرے۔ حقیقت یہی ہے کہ مومن کا دل ہی نیکی اور بدی کی کسوٹی ہے جب انسان سے بُرا کام سرزد ہوجاتا ہے تو پھر وہ یہ بھی نہیں چاہتا کہ لوگوں کو میرا یہ بُرا کام معلوم ہو اور وہ اسے چھپانے کی کوشش میں لگا رہتا ہے لیکن اب ایک بات ذہن میں پیدا ہوتی ہے کہ بہت سے لوگ رشوت لیتے ہیں اور سر عام خود کہہ کرلیتے ہیں اور اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں اور ان کا دل بھی رشوت لینے کو بُرا نہیں سمجھتا تو پھر کیا یہ کام بُرا نہ ہوا اس بات کی وضاحت کے لیے ایک بات ضرور ذہن میں رکھنی چاہیے کہ جس دل کا ذکر رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے فرمایا ہے۔

اس سے مراد قلب سلیم یعنی درست دل مراد ہے بیمار دل مراد نہیں اور بیمار دل وہ ہوتا ہے جو نیکی اور گناہ میں تمیز نہ کرسکے۔ جیسے درست زبان کے ذریعہ آپ میٹھے اور کڑوے کو بالکل صحیح طور پر معلوم کرسکتے ہیں لیکن جس شخص کو بخار ہوجائے تو پھر اسے چینی بھی کھلائیں تو وہ اسے کڑوی محسوس ہوگی۔ اسی طرح درست دل وہ ہوتا ہے جو گناہ کا عادی نہ ہو جب انسان کو کسی گناہ کی عادت پڑ جائے تو پھر اس کا دل بیمار ہوجاتا ہے کیوں کہ اس کے دل کے اندر گناہ کو گناہ سمجھنے کا احساس ہی ختم ہوجاتا ہے۔

اب مثال کے طور پر رشوت کے گناہ کا تذکرہ ہُوا تو کسی ایسے شخص کو دیکھیے جس نے کبھی رشوت نہ لی ہو، اگر کوئی شخص زبردستی اسے رشوت دینے کی کوشش کرے تو وہ لینے سے انکار کرے گا، بہت اصرار ہُوا تو جب وہ لینے کے لیے ہاتھ بڑھا رہا ہوتو آپ غور سے دیکھیے اس کے ہاتھ کانپ رہے ہوں گے۔

دل کی دھڑکن تیز ہوجائے گی اور سردی کے موسم میں بھی اس کی پیشانی پر پسینے کے قطرے نظر آئیں گے اور وہ شخص اِدھر اُدھر دیکھ رہا ہوگا کہ کوئی مجھے رشوت لیتے ہوئے دیکھ تو نہیں رہا۔ یہ سب کیفیات بتا رہی ہیں کہ اس کے دل میں رشوت سے نفرت ہے لیکن خدا نہ کرے اس شخص کو شیطان نے بہکا دیا، جب وہ رشوت لینے کا عادی ہوگیا تو پھر اب اس کے دل میں وہ رکاوٹ اور کھٹکا ختم ہوجائے گا اس لیے دل کو درست رکھنے کے لیے سب سے بڑی پابندی یہ اختیار کرنی ہوگی کہ وہ انسان کسی بھی گناہ کا عادی نہ ہونے پائے اور گناہ کی عادت سے بچنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب گناہ سرزد ہو فوراً اﷲ تعالیٰ سے معافی مانگ لے تو بہ اور استغفار کرے بس یہ شخص اس گناہ کا عادی نہیں بن سکتا۔

اﷲ تعالیٰ ہمیں اچھے اخلاق سے آراستہ ہونے اور گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے اور ایسا قلب سلیم عطا فرمادے جو نیکی اور گناہ میں پہچان کرلیا کرے۔

The post نیکی اور بدی کی پہچان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/He0gTLI

پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث خطرناک ملزم مقابلے میں مارا گیا

  کراچی: شہر قائد کے علاقے پرانا گولیمار جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکار عادل کی شہادت میں ملوث خطرناک ملزم چند گھنٹوں میں مارا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق پرانا گولیمار جہان آباد میں سرچ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلہ ہوا، جس میں فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا کارندہ عمران عرف ٹڈا مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مارے جانے والے ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے گروپ ریاست جدگال سے تھا اور وہ منشیات فروش گروہ کا اہم کارندہ تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد ہوا جبکہ اُس کے باقی ساتھیوں کی تلاش میں آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ صبح پاک کالونی پرانا گولیمار کے علاقے میں  منشیات فروشوں کی فائرنگ سے پاک کالونی تھانے کا اہلکار شہید ہوگیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

آئی جی سندھ نے ایس ایس پی کیماڑی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کی۔ رپورٹ کے مطابق مقتول اہلکار کی ایک سال قبل شادی ہوئی تھی اور وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر 4 پولیس اہلکار علاقہ گشت میں مصروف تھے اور اس دوران پولیس پارٹی گھاس والی گلی پہنچی تو مسلح ملزمان نے اہلکاروں کو دیکھ کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پاک کالونی تھانے میں تعینات کانسٹیبل 27 سالہ عادل کے سینے اور کندھے پر 2 گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوا تھا، جو اسپتال میں دم توڑ گیا۔

The post پولیس اہلکار کی شہادت میں ملوث خطرناک ملزم مقابلے میں مارا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G57aoHB

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...