Urdu news

Thursday, 17 August 2023

کراچی میں میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں

  کراچی: شہر میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑی ہیں اور ہواؤں کی رفتار 35 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہو رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہواؤں کی رفتار مزید شدت کے بعد 50 کلومیٹر فی گھنٹہ تک تجاوز کرسکتی ہے جبکہ شہر کے مضافاتی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں ریکارڈ ہوسکتی ہیں۔

تیز ہواؤں کے سبب شہر کا موسم معتدل رہنے کی توقع ہے جبکہ آئندہ 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابر آلود/ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

شہر میں رواں ماہ اگست کے دوران مون سون کے نئے سلسلے کے تحت بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

The post کراچی میں میں معمول سے تیز سمندری ہوائیں چل پڑیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qnxV9b8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...