Urdu news

Thursday, 24 August 2023

راولپنڈی؛ ہوٹلز پر سپلائی کے لیے مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی

 راولپنڈی: ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس پر سپلائی کے لیے ہزاروں مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ایک کارروائی کے دوران راولپنڈی سے مردہ مرغیوں کی بڑی کھیپ برآمد کرتے ہوئے سپلائر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر مرغی منڈی باغ سرداراں سے 2100 کلو مردہ مرغیاں برآمد کی گئیں۔ گاڑی سے برآمد کی گئی مرغیوں کو قریبی گودام میں پہنچایا جا رہا تھا۔ تلف کی گئی مردہ مرغیاں مختلف موذی امراض کا شکار پائی گئیں جب کہ تلف کی جانے والی مرغیوں کا موقع پر کوئی ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا۔

قواعد و ضوابط کی خلاف ورزیوں پر سپلائر کو 40 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔ ملزم نے مردہ مرغیاں مختلف ہوٹلوں  اور ریسٹورنٹس کو فروخت کرنا تھی۔ حکام نے ہدایت جاری کی ہے کہ شہری پہلے سے ذبح شدہ مرغی کا گوشت خریدنے کے بجائے تازہ گوشت کو ترجیح دیں۔

The post راولپنڈی؛ ہوٹلز پر سپلائی کے لیے مردہ مرغیوں کی کھیپ پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QWadrP5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...