Urdu news

Sunday, 27 August 2023

تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب

 لاہور: وزیر اطلاعات و کلچر پنجاب عامر میر نے واضح کیا ہے کہ حکومت تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہوگی اور کسی دھمکی اور دباؤ میں نہیں آئے گی۔

عامر میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی پھیلانے والے عناصر جینوئین فنکاروں کے ترجمان بننے کی کوشش مت کریں۔ انکا کہنا تھا کہ جینوئن فنکار بیہودگی کے خلاف کریک ڈاؤن پر حکومت پنجاب کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فحش مجروں سے مال بنانے والے عناصر فنکاروں کے نمائندے تسلیم نہیں کیے جا سکتے۔ تھیٹر کو فحش مجروں کی آماجگاہ بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش میں ملوث عناصر پر بھی ہاتھ ڈالا جائے گا۔

عامر میر نے کہا کہ ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کا سخت احتساب کیا جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت ڈرامہ ایکٹ میں ترامیم متعارف کروا رہی ہے اور ڈراموں میں ڈانس پر پابندی لگا دی جائے گی۔ اسکے علاوہ ڈرامہ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے پروڈیوسرز کو سزائیں دی جائیں گی اور جرمانے ہوں گے۔

انکا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد نیا ڈرامہ ایکٹ بہت جلد نافذ کیا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ تھیٹر مالکان اور پروڈیوسرز نے تنبیہہ کے باوجود فحش مجرے جاری رکھے جس وجہ سے انہیں سیل کیا گیا۔ سیل کیے گئے کمرشل تھیٹرز نئے ڈرامہ قوانین کے نفاذ تک بند رہیں گے۔ لاہور کے تھیٹرز ڈرامہ ایکٹ کی واضح خلاف ورزی پر بند کیے گئے۔ لاہور ڈویژن سے باہر کے تھیٹروں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے اور جس تھیٹر میں بھی بیہودگی پھیلائی گئی اسے بند کر دیا جائے گا۔

عامر میر نے کہا کہ ثقافتی مراکز کو فحش مجروں کے مراکز نہیں بننے دیا جائے گا۔ تھیٹرز میں ڈراموں کے نام پر بےحیائی پھیلائی جا رہی تھی۔ چند ضمیر فروشوں کی مادہ پرستی نے پرفارمنگ آرٹ کے مراکز کو فحاشی کے اڈے بنا ڈالا تھا۔ تھیٹرز کو پاکستانی ثقافت اور پرفارمنگ آرٹ کے فروغ کی ذمہ داری دی جائے گی۔

 

The post تھیٹرز کے نام پر بیہودگی پھیلانے والے عناصر سے بلیک میل نہیں ہونگے، وزیر اطلاعات پنجاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0rjlAiY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...