Urdu news

Saturday, 19 August 2023

چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار

 لاہور: زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائش گاہ  کے باہر سے پولیس نے مسلح مشکوک شخص کو گرفتار کرلیا۔

پولیس حکام کے مطابق زمان پارک میں تعینات اہلکاروں نے مشکوک حرکات پر ایک شخص کو روک کر چیکنگ کی تو اُس کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول اور دس گولیاں برآمد ہوئیں۔

اہلکاروں نے اسلحہ قبضے میں لے کر مشکوک شخص کو گرفتار کر کے تھانہ ریس کورس پولیس کے حوالے کردیا جہاں ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

The post چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/y0XsEMP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...