Urdu news

Wednesday, 23 August 2023

بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر 144 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان

 اسلام آباد: بجلی صارفین پر ایک بار پھر  سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے نام پر 144 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صارفین کے لیے بجلی پھر سے مہنگی ہونے کا امکان

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں قیمتوں میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 144 ارب 69 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں بجلی کے قیمت میں خوفناک اضافے کیخلاف شہری سڑکوں پر نکل آئے

فیسکو کی جانب سے 23 ارب 49 کروڑ،گیپکو کی جانب سے 16 ارب 13کروڑ روپے کا اضافہ مانگا گیا ہے۔ حیسکو نے 9 اور آئیسکو نے بھی 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں مساجد سے بجلی کے بل نہ بھرنے کے اعلانات

لیسکو کی جانب سے 31 ارب اور میپکو نے 27 ارب روپے سے زائد کا بوجھ ڈالنے کی درخواست دی  ہے۔ پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی کے تاجروں کا بجلی کے بلوں کی ادائیگیاں نہ کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں مسلسل اضافے سے نہ صرف شہری ذہنی اذیت کا شکار بن رہے ہیں بلکہ تاجر برادری بھی اس سلسلے میں حکومتی پالیسی سے نالاں ہے اور بجلی مہنگی کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں پر مجبور ہے۔

The post بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری، صارفین پر 144 ارب کا بوجھ پڑنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VYHu3cm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...