Urdu news

Tuesday, 22 August 2023

مستونگ میں فورسز کے میس پر دستی بم حملہ

مستونگ: قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ میں قومی شاہراہ پر نامعلوم دہشت گرد فورسز کے میس پر دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔ واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دھماکے کے بعد دہشتگردوں اور فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ کسی صورت بھی دہشت گردوں سے شکست نہیں ہوگی۔

The post مستونگ میں فورسز کے میس پر دستی بم حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hUkOQXi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...