Urdu news

Tuesday, 15 August 2023

صمصام بخاری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

 لاہور: تحریک انصاف کو ایک اور بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے 9 مئی کے واقعات کی بھر پور مذمت کی۔

سید صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیرترین سےملاقات کی جس میں مرکزی رہنما عون چوہدری، نعمان لنگڑیال اور دیگر شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کو اندازہ تھا پی ٹی آئی نے فساد کرنا ہے، صمصام بخاری

صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کرلیا ۔ وہ چند روز میں باضابطہ پریس کانفرنس کرکے شمولیت کا اعلان کریں گے۔

صمصام بخاری نے کہا کہ میں ہر محب وطن پاکستانی کی طرح نو مئی کے واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، نہ کبھی تشدد کی سیاست پر یقین رکھا۔ نہ رکھوں گا نہ ہی یہ کوئی طریقہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملک ہمارا ہے۔ یہ ادارے ہمارے ہیں ،ہمیں ملکر کام کرنا ہے ، آج کے دن کے بعد میں تحریک انصاف سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے اسے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔

The post صمصام بخاری کا بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OH60yQV

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...