Urdu news

Thursday, 31 August 2023

کراچی، گلشن اقبال میں باپ، بیٹیوں کو گاڑی تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار

  کراچی: گلشن اقبال پولیس نے باپ بیٹی سمیت متعدد افراد کو گاڑی تلے کچلنے والے ملزم کو سخت جدوجہد کے بعد گرفتار کر کے ویگو گاڑی قبضے میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق ویگو کے ڈرائیور نے اتوار 27 اگست 2023ء کی شام گلشن اقبال تکون پارک کے قریب باپ ، 2 کمسن بیٹیوں اور بھانجی کو کچل کر شدید زخمی کیا تھا جو تاحال نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں جبکہ ویگو گاڑی کا ڈرائیور سڑک پر گرے ہوئے زخمی افراد پر سے گاڑی چڑھتا ہوا موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

اس واقعے کی فوٹیج بدھ کی شب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس کے بعد پولیس ملزم کی گرفتاری کیلیے متحرک ہوئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال ارشد آفریدی نے بتایا کہ گرفتار گاڑی کا ڈرائیور معاویہ گلشن اقبال بلاک 7 کا رہائشی اور ایل ایل بی کا طالب علم ہے جس نے پولیس کو ابتدائی بیان میں بتایا کہ حادثے کے بعد وہ گھبرا گیا تھا جس کے باعث وہ موقع سے بھاگ نکلا تاہم پولیس گرفتار ملزم سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو ڈرائیور کا سراغ لگا کر گرفتار کرنے کی ہدایت جاری کی تھی۔

The post کراچی، گلشن اقبال میں باپ، بیٹیوں کو گاڑی تلے روندنے والا ڈرائیور گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pSCRyLn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...