کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں انسداد دہشت گردی فورس اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے این ایف نے دالبندین کے علاقے خالق آباد کے ایک گھر میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے فورسز نے دہشت گردی کی تلاش شروع کردی۔
The post دالبندین کے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WM3DXLa
No comments:
Post a Comment