اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار خاتون ناظم الامور گیتا سری واستوا کو تعینات کرد یا گیا۔
گیتا سری واستوا پاکستان اور بھارت کی برطانیہ سے آزادی کے بعد پہلی خاتون ناظم الامور ہیں جنھیں بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، گیتا سری واستوا جلد اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیں گی۔
گیتا سری واستوا بھارتی ہائی کمیشن میں تعینات موجودہ ناظم الامور سریش کمار کی مدت ختم ہونے اور ان کے نئی دلی جانے کے بعد اپنے عہدے کا چارج لیں گی۔
The post پاکستان میں بھارت کی پہلی خاتون ناظم الامور تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/h3HbqjN
No comments:
Post a Comment