Urdu news

Saturday, 19 August 2023

پولیس خواتین، سادہ لباس لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے، شیریں مزاری

 اسلام آباد: ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا ہے کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ میرے گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے ٹویٹ کیا کہ پولیس خواتین اور سادہ لباس لوگ ان کے گھر کا دروازہ توڑ کر اندر آئے اور ان کی بیٹی کو لے گئے۔ انہوں نے لکھا کہ اہلکار ہمارے سیکیورٹی کیمرے، ایمان کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون بھی ساتھ لے گئے۔

شیریں مزاری نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اہلکاروں سے وارنٹ کا پوچھا جو انہوں نے نہیں دکھائے، انہوں نے پورے گھر کا چکر لگایا، گھر میں ہم صرف دو خواتین تھیں، میری بیٹی اپنے رات کے کپڑوں میں تھی، اس نے اہلکاروں سے کہا کہ مجھے کپڑے بدلنے دو لیکن وہ اسے گھسیٹ کر باہر لے گئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ یقیناً کوئی وارنٹ یا کوئی قانونی طریقہ کار نہیں، ریاستی فاشزم ہے اور یہ ایک طرح سے ایک اغوا ہے۔

The post پولیس خواتین، سادہ لباس لوگ گھر کا دروازہ توڑ کر میری بیٹی کو لے گئے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FtGZXrY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...