Urdu news

Wednesday, 23 August 2023

لاہور میں کاروباری اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری

 لاہور: ڈپٹی کمشنر لاہور نے کاروباری اوقات میں ایک بار پھر تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ڈپٹی کمشنر رافعہ حیدر کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں اب 10 بجے کی بجائے 11 بجے تک کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام چھوٹی اور بڑی مارکیٹیں، شاپنگ مال، مٹھائی کی دکانیں، بیکریاں پورے ہفتے رات گیارہ بجے بند ہوں گی۔

اسی طرح ریسٹورنٹ، ہوٹلز، کافی شاپ اور کیفے پورا ہفتہ رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت ہوگی جبکہ میڈیکل اسٹور، فارمیسی، پنکچر شاپ، پیٹرول پمپ، سی این جی سٹیشنز، تندور، دودھ دہی کی دکانیں، اسپتال، لیبارٹری پر وقت کی کوئی پابندی نہیں ہے۔

 

The post لاہور میں کاروباری اوقاتِ کار میں تبدیلی کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WrnKLNM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...