Urdu news

Friday, 18 August 2023

ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سرکاری پیٹی سے منشیات برآمد

 کراچی: اے این ایف نے بذریعہ ٹرین اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرکاری پیٹی سے منشیات برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس کا ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ انٹیلی جنس اطلاع  پر باقاعدہ منصوبہ بندی سے مختلف جنکشنز اور ٹرینوں کی کڑی نگرانی کی گئی اور اس دوران راولپنڈی، پشاور، لاہور، کراچی اور کوئٹہ سمیت تمام بڑے جنکشنز پر ٹرینوں کو چیک کیا گیا۔

نگرانی کے دوران اطلاع پر جعفر ایکسپریس میں  گجرات جنکشن کے مقام پر ایک کارروائی کے دوران جعفر ایکسپریس کے گارڈ انچارج اور اسسٹنٹ ایگزامینر الیکٹرک کو گرفتار کرلیا گیا۔ تلاشی لینے پر ملزمان کی سرکاری پیٹی سے 4 کلوگرام چرس اور 2 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔

ملزمان منشیات راولپنڈی سے جیکب آباد اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ وقوعے کے بعد تمام بڑے جنکشنز اور ٹرینوں کی نگرانی مزید سخت کر دی گئی ہے اور  راولپنڈی کے رہائشی دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

The post ٹرین کے ذریعے اسمگلنگ کی کوشش ناکام، سرکاری پیٹی سے منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MexUKNq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...