Urdu news

Monday, 21 August 2023

انسداد دہشتگردی عدالت؛ فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور

 لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری  معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں توسیع کردی۔

مسلم لیگ ن کا دفتر جلانے اور توڑ پھوڑ کرنے  سمیت 2 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔ جس میں وکیل رانا مدثر عمر  نے فواد چوہدری کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کردی گئی۔

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ فواد چوہدری کی الیکشن کمیشن پاکستان اسلام آباد میں پیشی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے ایک کیس میں آج طلب کر رکھا ہے ۔ عدالت ایک روزہ حاضرہ معافی کی درخواست منظور کرے ۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فواد چوہدری کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فواد چوہدری کی ضمانتوں میں 2 ستمبر تک توسیع کردی۔

The post انسداد دہشتگردی عدالت؛ فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RgzbOs1

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...