Urdu news

Monday, 2 October 2023

اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی مضافاتی حدودپرمشتمل تھانہ نیلورکے موضع تمیر میں پولیس اورموٹرسائیکل پرسوارتین افراد کے مابین فائرنگ کے تبادلہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو فرارہوگئے۔

پولیس ترجمان کا کہناہے کہ ڈاکوؤں نے موضع تمیر میں پولیس پر اس وقت فائرنگ کی جب پولیس ٹیم ناکہ لگا کرچیکنگ کررہی تھی کہ ایک مشکوک موٹرسائیکل کورکنے کااشارہ کیا۔

موٹرسائیکل پرسوار تین ملزمان نے اچانک پولیس ٹیم پرفائرنگ کردی۔پولیس ٹیم حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہی۔ترجمان نے مذید کہاہے کہ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہواجبکہ دوملزمان فرارہوگئے ہیں۔

مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ ہلاک ملزم کی شناخت کی جارہی ہے۔

The post اسلام آباد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6GeK2YW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...