Urdu news

Monday, 31 January 2022

واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملا ہوا ہے، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملی ہوئی ہے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کلفٹن بلاک 2 میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت واٹر بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر پر سخت برہم ہو گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹینکرز سے پانی مل سکتا ہے تو لائنوں سے کیوں نہیں؟، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارا پانی ٹینکرز والوں کو جارہا ہے،واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملی ہوئی ہے، ایک ٹینکر والا 6 ماہ میں کئی ٹینکرز کا مالک بن رہا ہے، واٹر بورڈ انجینئر نے بتایا کہ علاقے میں کثیر المنزلہ عمارتیں بن چکیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تو کیا انھیں پانی نہیں دیں گے؟، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی نہیں دے رہے تو پھر بل کیوں لے رہے ہو، واٹر بورڈ کی پانی فراہم کرنے کی کوئی اسٹریٹجی نہیں، رپورٹ میں لمبی کہانیاں بتا دی جاتی ہیں، کہا جاتا ہے پانی نہیں، مگر پانی کیسے تقسیم ہوگا کوئی حل نہیں بتایا جاتا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تمام کچی آبادیوں سے پانی چوری ہوتا ہے، واٹر بورڈ، ٹینکرز والے پانی پمپ کرکے چوری کرتے ہیں، انجنئیرنگ اپلائی کیوں نہیں کرتے؟ کہاں سے ڈگری لی، کون سی انجینئرنگ کی؟ تمہاری ہی ڈگری چیک کرا لیتے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف انجینئر واٹر بورڈ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

The post واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملا ہوا ہے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fm1Ni5uYM

کراچی کیلیے پانی کے میگا پروجیکٹ KIV کا فیز 1 منظور

 کراچی: وفاقی حکومت نے پانی کے میگا پروجیکٹ KIV کی ابتدائی منظوری دے دی۔

کراچی میں پانی کی ضرورت یومیہ 12 سو ملین گیلن (ایم جی ڈی) ہے لیکن فراہمی صرف 415ایم جی ڈی ہورہی ہے، یہ فراہمی دریائے سندھ اور حب ڈیم سے کی جاتی ہے، دریائے سندھ سے کراچی کا موجودہ منظور کردہ شئیر 650 ملین گیلن اور حب ڈیم سے 100 ملین گیلن ہے۔

مجموعی طور پر یہ شئیر 750 ملین گیلن بنتا ہے لیکن کراچی کو یہ شئیر کئی سالوں سے نہیں مل رہا ہے، ا س کی بڑی وجہ یہ ہے کہ دریائے سندھ سے کراچی تک 130ملین گیلن کی فراہمی کا نظام ہی موجود نہیں ہے۔

کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ 14سال میں دریائے سندھ سے کراچی کے لیے ایک قطرہ پانی کا اضافہ نہیں ہو سکا، اس دوران کراچی کی آبادی میں کئی گنا اضافہ ہوچکا ہے، پانی کے دیگر منصوبے بھی التوا کا شکارہیں جس کی وجہ سے کراچی میں پانی کا بحران بہت شدت اختیار کرچکا ہے.

انھوں نے کہاکہ K4منصوبہ (اضافی 650ایم جی ڈی) کئی سال سے تاخیر کا شکار ہے، کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے اس پر ڈیزائن کا کام 2007ء میں شروع کردیا تھا لیکن یہ مختلف وجوہ کی بنا پر تاخیر کا شکار رہا۔

، وفاقی حکومت کے ذرائع نے ’’ایکسپریس‘‘ کو بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے 2020 میں یہ منصوبہ سندھ حکومت سے لے کر وفاقی حکومت کے ادارہ واپڈا کے حوالے کردیا، واپڈا نے سندھ حکومت کے تمام کاموں کو مسترد کردیا۔

واپڈا کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ گذشتہ ماہ اسلام آباد میں سی ڈی ڈبلیو پی کی میٹنگ میں واپڈا نے یہ منصوبہ پیش کیا تھا۔ واپڈا کے افسران نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کے فور منصوبے میں نہری نظام کی تعمیر کے بجائے پائپ کی تنصیب کی جائے گی کیونکہ زمینی ساخت اور روٹ کے جغرافیہ کی وجہ سے نہری نظام سود مند نہیں اور لاگت بھی کم آئے گی۔ منصوبے پر200ارب روپے کی لاگت آئے گی تاہم سندھ حکومت کو 650ملین گیلن پانی کا کوٹہ دریائے سندھ سے دینا ہوگا۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے افسران نے کراچی کو 650ملین گیلن کا کوٹہ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت صرف 260 ملین گیلن پانی کا کوٹہ دے گی، سندھ حکومت کی جانب سے پانی کا مکمل شیئر نہ دینے پر مجبوراً وفاقی حکومت نے منصوبے کا پہلا فیز 260ملین گیلن منظور کر لیا۔

واپڈا کے جنرل منیجر فرحت کمال نے ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو بتایا کہ واپڈا نے فراہمی آب کے اضافے منصوبے KIV کے لیے 650 ملین گیلن ڈیلی کا ڈیزائن تیار کیا ہے، سی ڈی ڈبلیوپی کے اجلاس میں KIVٰ فیز ون جو 260 ملین گیلن ڈیلی پر مشتمل ہے منظور کرلیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اجلاس میں سندھ حکومت کا موقف تھا کہ ابھی پانی کی دستیابی نہیں ہے اس لیے 650 ملین گیلن یومیہ فراہم نہیں جاسکتا KIVٰ فیزون کی سی ڈی ڈبلیو پی کی منظوری کے بعد یہ منصوبہ ایکنک کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جہاں سے جلد ہی منظوری مل جائے گی جس کے بعد تعمیراتی کام مارچ/ اپریل میں شروع کردیا جائے گا۔

The post کراچی کیلیے پانی کے میگا پروجیکٹ KIV کا فیز 1 منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/4QhtJFvR2

نورمقدم کیس، 3 ڈاکٹر طلب کرنے کی درخواست خارج

 اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں پمزکے 3 ڈاکٹرز کو بطور گواہ طلب کرنے کی درخواست تھراپی ورکس نے واپس لے لی۔

ملزم امجد نے درخواست دائر کر رکھی تھی لیکن گزشتہ 3 سماعتوں میں اس پر دلائل نہیں ہو سکے تھے، ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے تحریری آرڈر جاری کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ تھراپی ورکس نے درخواست کی پیروی نہیں کی اس بنیاد پر درخواست خارج کی جاتی ہے۔

دوسری جانب پراسیکوشن کی ہارڈ ڈیسک چلانے کی درخواست بھی غیر موثر ہونے کی بنا پر نمٹا دی گئی، عدالت نے تحریری حکم میں کہا درخواست غیر موثر ہو چکی ہے اس لیے نمٹائی جاتی ہے کیونکہ درخواست پر دلائل سے قبل ہی کمرہ عدالت میں سی سی ٹی وی ہارڈ ڈیسک چلائی گئی تھی.

علاوہ ازیں کل2فروری کو تھراپی ورک کے وکیل اور ملزمہ عصمت آدم کے وکیل  تفتیشی افسر کے بیان پر جرح کریں گے۔

The post نورمقدم کیس، 3 ڈاکٹر طلب کرنے کی درخواست خارج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/joq7xaBn5

Sunday, 30 January 2022

رش بڑھ گیا، مسافر گرین بس میں سفر کرنا پسند کرنے لگے

 کراچی:  وفاقی حکومت کے زیر انتظام پہلے ماس ٹرانزٹ سسٹم گرین لائن میں شہریوں کا رش بڑھتا جا رہا ہے۔

وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 25دسمبرکو کراچی میں گرین لائن کا فیز ون مکمل کرکے اسے سرجانی ٹاؤن سے نمائش چورنگی تک آپریشنل کردیا تھاورکنگ ڈے میں مصروف اوقات میں لمبی قطاریں لگ رہی ہیں جبکہ چھٹی والے دنوں میں بھی بے پنا رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کو ٹاور تک شٹل بس سروس شروع کرنی چاہیے اور اپنے کرایہ کا نظام بہتر کرنا چاہیے، اس طرح یہ سروس نہ صرف مزید کامیابی حاصل کریگی بلکہ مسافروں کو بھی سفر میں آسانی ہوگی۔

گرین لائن بس سروس کے سینئر منیجر عبدالعزیزکا کہنا ہے کہ ورکنگ ڈے میں مصروف اوقات صبح 8بجے تا صبح 10بجے اور شام 5بجے تا رات 8بجے کے دوران مسافروں کی قطاریں لگ رہی ہیں، مسافر گرین لائن بس عملے کے ساتھ تعاون کررہے ہیں، خواتین اور مرد حضرات کی الگ الگ منظم طریقے سے لائنیں لگتی ہیں، اب تک ورکنگ ڈے میں مسافروں کی تعداد 30ہزار سے 40 ہزار ہے جبکہ چھٹی والے دن یہ تعداد مزید بڑھ کر 50ہزار تک شمار کی گئی ہے، بس میں بیٹھنے کے لیے 40سیٹیں اور کھڑے ہوکر سفر کرنے کے لیے 100مسافروں کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر بیک وقت 140مسافر کرسکتے ہیں۔

ایکسپریس سروے کے مطابق مصروف اوقات میں مسافر لمبی قطاریں لگا کر گرین بسوں میں سفر کرنا پسند کررہے ہیں، شہری پرانی کھٹارا پبلک ٹرانسپورٹ اور نجی موٹر بائیک سروس کو ترک کرکے اس میں سفر کررہے ہیں۔

سینئر منیجرعبدالعزیز کا مزید کہنا تھاکہ گرین لائن بس سروس جدید ٹیکنالوجی انٹیلی جنس ٹرانسپورٹ سسٹم(آئی ٹی ایس)کے تحت کام کررہی ہے، اس میں کرایہ کے اسٹیج کارڈ سسٹم پر لاگو کیے جاسکتے ہیں، پیپرٹکٹ پر نہیں کیے جاسکتے، پیپر ٹکٹ پر چیٹنگ کے چانس ہوتے ہیں، پلاسٹک کارڈ گرین لائن کے آئی ٹی ایس سے منسلک ہوتا ہے، انٹری اور اخراج کے گیٹ پر اسے مشین سے گذارا جاتا ہے تو ساری تفصیلات کمپیوٹرائزڈ سسٹم پر آجاتی ہے اور اس میں کسی قسم کا غلط استعمال نہیں ہوسکتا۔

ہر اسٹیشن پر 5روپے اضافے کیساتھ کرایہ بڑھ جاتا ہے

مسافروں کا کہنا ہے کہ گرین لائن بعض امور میں بہتر سروس دے رہی ہے لیکن چند امور میں معاملات خراب ہیں، نئی سروس ہے، ابھی شروع ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا لیکن ابھی سے لفٹس اور ایسکلیٹر خراب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

بزرگ مسافر محمد عباس نے کہا کہ گرین لائن کا کرایہ کم سے کم 15روپے اور زیادہ سے زیادہ 55روپے ہے، ہر اسٹیشن پر 5روپے اضافے کے ساتھ کرایہ بڑھ جاتا ہے، کرایہ کی مد میں گرین لائن مینجمنٹ دوطریقے سے کرایہ وصول کررہی ہے۔

پیپر ٹکٹ اور کارڈ سسٹم، کارڈ 100روپے کا خریدنا پڑتا ہے جس میں بیلنس لوڈ کرانا پڑتاہے، پیپر ٹکٹ پر یکساں 55روپے مقرر کیاگیا ہے، مسافر ایک بس اسٹیشن کا سفر کرے یا پورے 21کلو میٹر کا سفر کرے اسے پورا کرایہ 55روپے دینا پڑتا ہے، البتہ کارڈ سسٹم پر حکومت کا منظورکردہ کرایہ 15، 20، 25اور زیادہ سے زیادہ 55روپے وصول کیاجارہا ہے، حکومت نے جو سہولت کارڈ پر رکھی ہے وہ پیپرٹکٹ پر بھی رکھے۔

وفاقی حکومت بس آپریشن کی ذمے داری3سال تک نبھائی گی

سینئر منیجرعبدالعزیز نے کہا کہ وفاقی حکومت بس آپریشن کی ذمے داری3سال تک نبھائی گی اس کے بعد یہ انتظام بسوں سمیت سندھ حکومت کے حوالے کردیا جائے گا، کیونکہ اصل کسٹوڈین سندھ حکومت ہے جو مستقل بنیادوں پر یہاں بسیں چلائے گی، کچھ اسٹیشنوں کی لفٹس اور ایسکلیٹر خراب ہوئے ہیں انھیں جلد ہی مرمت کے درست کردیا جائے گا۔

گرین لائن میں سفرکرنے کا تجربہ اچھا رہا،محمد علی

مسافر حاجی محمد علی نے کہاکہ ان کی اپنی گاڑی ہے، آج وہ اسے ایک جگہ پارک کرکے گرین لائن بس سروس کو ٹیسٹ کرنے کے لیے سوار ہوئے ہیں،گرین لائن میں سفرکرنے کا تجربہ اچھا رہا، اچھی مینجمنٹ ہے، شہریوں کو چاہیے کہ اس سروس کی حفاظت کریں اور حکومت کو بھی چاہیے کہ مستقل بنیادوں پر یہ اچھی مینجمنٹ قائم رکھے ۔

گرین لائن بس منصوبے میں 80بسیں کوریڈر پر چل رہی ہیں

ایکسپریس کے سروے کے مطابق گرین لائن بس سروس کے 22اسٹیشن ہیں ورکنگ ڈے کے مصروف اوقات میں ان اسٹیشنوں پر لمبی قطاریں لگ رہی ہیں اور لوگ ان قطارروں میں آدھا گھنٹہ انتظار کرکے بسوں میں انٹر ہوتے ہیں، ٹوٹل 80بسیں اس کوریڈر پر چل رہی ہیں۔

بس ٹرمینل سرجانی اور آخری اسٹیشن نمائش انڈر پاس پر بسوں کی آمد میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوتی لیکن لمبی قطاروں کی وجہ سے مسافروں کو بیٹھنے میں کچھ وقت لگتا ہے جب بسیں اندر سے بھرجاتی ہیں پھر فورآ ہی دوسری بس آجاتی ہیِ اسٹینڈ بائی میں کئی بسیں پہلے ہی کھڑی رہتی ہیں دیگر اسٹیشنوں پر 2سے 5منٹ کے وقفے سے بسیں آتی ہیں، مختلف اسٹیشنوں پر کچھ لفٹس اورایسکلیٹر خراب اور بند پڑے تھے۔

گرین لائن بس سستی اوراچھی سروس ہے،مسافراحمد

نمائش بس اسٹاپ پر قطار میں کھڑے ایک مسافر محمد احمد نے بتایا کہ وہ ٹاور سے پبلک ٹرانسپورٹ خان کوچ میں بیٹھ کر نمائش چورنگی پرآئے ہیں اور اب نمائش چورنگی سے گرین لائن میں بیٹھ کر نارتھ کراچی جائیں گے، خان کوچ پرانی بس ہے، گنجائش سے زیادہ مسافروں کو سوار کیا جاتا ہے بلکہ مصروف اوقات میں تو بسوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا پڑتا ہے، جگہ جگہ رکتی ہوئی جاتی ہے، کرایہ بھی 60روپے لیا جاتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں گرین لائن بس سستی، آرام دے اور تیزرفتار سروس ہے، کرایہ 55روپے وصول کیا جارہا ہے جو دیگر ٹرانسپورٹ سے کم ہے۔

انھوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ٹاور سے نمائش چورنگی تک شٹل بس سروس شروع کی جائے کیونکہ مسافر ٹاور سے نمائش چورنگی آتے ہیں تودیگر پبلک ٹرانسپورٹ کے کنڈیکٹران سے 25روپے وصول کررہے ہیں جو مسافروں کو مہنگا پڑ رہا ہے، اگروفاقی حکومت ٹاور سے نمائش چورنگی کم سے کم کرایہ 10روپے پر بس شٹل سروس شروع کردے تو مسافروں کے لیے نہایت بہتر ہوجائے گا۔

The post رش بڑھ گیا، مسافر گرین بس میں سفر کرنا پسند کرنے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xGtA14hSj

پانی کے ٹینک میں گیس دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے

 کراچی: غازی گوٹھ میں پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران زہریلی گیس کے دھماکے سے مالک مکان سمیت 4 مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے۔

سچل تھانے کی حدود صفورا گوٹھ کے نزدیک غازی گوٹھ میں گھر کے اندر زیر زمین پانی کے ٹینک میں صفائی کے دوران ماچس کی تیلی جلانے سے زور دار دھماکا ہوگیا اور آگ لگ گئی جس پر علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت قابو پالیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی مزدوروں کو فوری طور پر سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق مالک مکان غلام مصطفی اور احمد نور نے گھر میں پانی کے زیر زمین ٹینک کو صاف کرنے کے لیے مزدوروں کو بلایا تھا، ٹینک کے اندر زہریلی گیس بھری ہوئی تھی مزدوروں نے ٹینک کے اندر جیسے ہی ماچس جلائی تو دھماکے کے ساتھ آگ لگ گئی آتشزدگی کے نتیجے میں مزدور مالک مکان غلام مصطفی، احمد نور، مزدور محمد جمن ، مجتبیٰ ، عابد حسین اور جمن نور جھلس کر زخمی ہو گئے جنھیں سول اسپتال برنس وارڈ میں طبی امداد دی جارہی ہے.

پولیس کے مطابق مستری عابد حسین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

The post پانی کے ٹینک میں گیس دھماکے سے 6 افراد جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cIVSQsGKC

خیبرپختونخوا؛ پہلے مرحلے کے ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان

 پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں کسی بھی وجہ سے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 13 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ سمیت کسی بھی وجہ سے ملتوی ہونے والے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

صوبائی الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کردیا جبکہ پولیس کو بارہ فروری تک سیکیورٹی انتظامات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دیے تھے،  ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوار کے قتل اورہنگامہ آرائی کی وجہ سے پہلے مرحلے میں مختلف یونین کونسلز میں انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کو جنوری سے مؤخر کر کے  پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا اور شیڈول جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔

The post خیبرپختونخوا؛ پہلے مرحلے کے ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uyPJLNhjO

کورونا وبا کے دوران بخار کی دوا غائب ہونے پر انتظامیہ متحرک

 لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران بخار کی دوا ‘پیناڈول’ کی قلت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالے سے محکمہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 68.67 ملین پیناڈول کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے جبکہ صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں 82لاکھ 19ہزار گولیاں اسٹاک کے طور پر رکھی گئی ہیں۔

عمران سکندر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 11.63 ملین، ملتان ڈویژن میں 8.84 ملین جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 8.61 ملین پیناڈول کی گولیاں اسٹاک میں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام اسپتالوں اور میڈیسن ڈپوز میں403.11 ملین پیناڈول کی گولیوں کا اسٹاک ہے۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کی صورت حال بگڑنے پر بخار کی عام سی دوا مارکیٹ میں نہیں مل رہی، ڈینگی کے حملے کے وقت بھی عوام کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post کورونا وبا کے دوران بخار کی دوا غائب ہونے پر انتظامیہ متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ubiBHEXpv

پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق

 اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے سرحدی تجارت شروع کرنے سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف  کے دورۂ افغانستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کابل کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں  انہوں نے افغان وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔

معید یوسف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں دونوں ممالک نے امن و استحکام  کو یقینی بنانے کے عزم پر زور دیا اور کاسا،تاپی اورٹرانس افغان ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی افغان وزیر خارجہ سے نتیجہ خیز ملاقات

پاکستان نے افغانستان کو صحت، تعلیم، بینکنگ، کسٹمز، ریلوے اور ایوی ایشن میں تربیتی تعاون کی پیشکش کی جبکہ دونوں ممالک نے سرحدی تجارت (بارٹر ٹریڈ) شروع کرنے اور سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولتوں کو بڑھانے کے لیے رابطے بڑھانے کے طریقہ کار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے، دورے کا مقصد افغان قیادت کے ساتھ انسانی ضروریات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

مشیر قومی سلامتی نے پرتپاک استقبال کرنے پر افغان قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس کو کامیاب دورہ قرار دیا۔

The post پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nN9Lj1lS4

سانگھڑ میں صحافی قتل؛ سندھ میں صحافیوں کی سلامتی ایک چیلنج ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ضلع سانگھڑ میں مبینہ طور پر قتل کیے گئے صحافی کے حوالے سے کہا ہے کہ اندرون سندھ میں صحافیوں کی سلامتی ایک چیلنج بن گیا ہے۔

فواد چوہدری نے امیتاز چانڈیو نامی ٹوئٹر صارف کو ری ٹوئٹ کیا جس میں کہا گیا کہ جھول سانگھڑ میں صحافی مرتضیٰ شر قتل کردیے گئے یہ ہے سندھ میں صحافیوں کا حشر۔

اس حوالے سے فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو صحافیوں کے معاملات پر وفاقی حکومت کی گہری تشویش سے آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ سانگھڑ میں صحافی کی ہلاکت کا معاملہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پاکستان میڈ یا فریڈم رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2021  میں میڈیا فریڈم کی صورتحال گزشتہ 2 برس سے مزید ابتر رہی اور اسی عرصے میں ناظم جوکھیو سمیت 5 صحافیوں کو قتل کیا گیا۔

علاوہ ازیں رپورٹ میں کہا گیا کہ کورونا وبا سے 9 سے زائد صحافی جان کی بازی بار گئے جبکہ ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بیروز گاری سے تنگ آکر 2 صحافیوں نے خود کشی کر لی۔

پاکستان میڈیا فریڈم رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کم از کم 5 صحافیوں کا قتل جبکہ متعدد کو مختلف انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

 

The post سانگھڑ میں صحافی قتل؛ سندھ میں صحافیوں کی سلامتی ایک چیلنج ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Co7UJrAWi

Saturday, 29 January 2022

پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان

 لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہوں گے۔

وزیرقانون اور پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 29 تاریخ کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں بلدیاتی قانون کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ راجہ بشارت کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کریمنل لیگل سسٹم میں اصلاحات میں پیشرفت کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا، جسے جلد پنجاب اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا جبکہ لوکل گورنمنٹ بل کو بھی ایوان سے منظور کرالیا جائے گا۔

 

The post پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qODmt5fLd

غیرملکی کرنسی پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

The post غیرملکی کرنسی پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hEisLAlRB

بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کوہرقیمت پریقینی بنایا جائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت کا دورہ کیا اورپورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سےخلل ڈالنے والی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں: کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوہیڈکوارٹرزایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانےسمیت سیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبےکی ترقی اورخوشحالی کامطلب ملک کی ترقی ہے، صوبائی حکومت کےساتھ امن اوراستحکام کیلیے تعاون کرتےرہیں گے۔

جنرل باجوہ نے کہا کے فوج امن کی بحالی و ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے استقبال کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نےایف سی کی خواتین اہلکاروں سےبھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ تربت کئی حوالوں سے اہم ہے کیونکہ انہوں وہ کیچ واقعہ کے فوری بعد وہاں پہنچے جہاں دو روز قبل دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر 10 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ کیچ چیک پوسٹ پر تعینات فوجی دستوں سے آرمی چیف نے واقعے کی براہ راست معلومات حاصل کیں۔

 

چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی دستوں کے ساتھ  پورا دن گزار اور اُن کے عزم و حوصلے کو بڑھایا۔

The post بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FV85RnhbJ

لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار

 لاہور: پنجاب کے علاقے ہڈیارہ میں لڑکی پر تشدد کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں ہڈیارہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ اور ہڈیارہ محمد سجاد نے بتایا کہ ملزم نے گلی میں جاتی ہوئی لڑکی کو چھیڑا اور منع کرنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بنا کر نازیبا زبان استعمال کی۔

ایس ایچ او کے مطابق لڑکی کی درخواست پر ملزم کو گرفتار متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

The post لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ERXW0Dso8

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی گئی

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے جہاز نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملکی اقتصادی زون میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی لانچ قبضے میں لے لیا جس میں 7 ہندوستانی ماہی گیر سوار تھے، کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

پی ایم ایس اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں باقاعدگی سے گشت کرتی ہے تاکہ اپنے ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ اس امر کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کوئی غیرقانونی شکار نہ کرے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستانی ای ای زیڈ کے اندر شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پہلے مشاہدے کے بعد متنبہ کیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی لانچ کے عملے کو خبردار کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں آیا اور انہوں نے شکار جاری رکھا جس پر ہمیں ایکشن لینا پڑا، پی ایم ایس اے کے جہاز نے کامیابی سے بھارتی کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

The post پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ah23VP4qa

Friday, 28 January 2022

16 برس گزرنے کے باوجود تیسر ٹاؤن کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا

 کراچی: تیسر ٹاؤن کا منصوبہ 16 برس گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔

تیسر ٹاؤن جسے 7 سال کی مدت میں شہر کے اندر ایک نئے شہر کے طور پر تعمیر کرنا تھا 16 برس کے بعد بھی بنیادی سہولتوں سے محروم ایک زیر تعمیر علاقہ ہے جہاں ایک طرف بجلی، پانی اور سڑکیں مہیا نہیں کیے جاسکے تو دوسری جانب اس منصوبے کی سیکڑوں ایکڑ زمین پر بھی قبضہ ہو چکا ہے۔

2002 میں تعمیر کراچی منصوبے کے تحت تیسر ٹاؤن کے قیام کیلیے 20 ہزار 570 ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اس منصوبے کو دسمبر 2005 سے دسمبر 2012 تک 7 برس کی مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچانا تھا، اس کے ذریعے 78 ہزار سے زائد رہائشی پلاٹ مہیا کرنے تھے جن میں نصف فیصد پلاٹ 80 اور 120 گز کے رکھے تھے تاکہ زیادہ سے زیادہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگ کم لاگت والے مکان بنا سکیں۔

مجموعی طور پر مذکورہ منصوبے کے ذریعے 25 لاکھ خاندانوں کو گھر فراہم کیے جانے تھے، نقشے کے مطابق مذکورہ منصوبے میں وہ تمام سہولیات میسر کی جانی تھیں جو کسی چھوٹے شہر میں دستیاب ہوتی ہیں ان میں رہائشی اور کمرشل علاقے، کشادہ روڈ، پانی کے ذخائر، ٹریٹمینٹ پلانٹ، سیوریج کا جدید نظام، گرڈ اسٹیشن، پارک، کھیل کے میدان، شاپنگ مال، بینک، کمپنیاں اور دیگر چیزیں شامل تھیں۔

صرف سیوریج ٹریٹمینٹ پلانٹ کیلیے 151 ایکڑ زمین مختص کی گئی تھی، پینے کے پانی کے پلانٹ کیلیے 20 ایکڑ سے زائد زمین مہیا کی گئی تھی، اسی طرح کمپوزٹ پلانٹ کیلیے 23 ایکڑ مختص کیے گئے تھے۔

ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق منصوبے کے پایہ تکمیل تک نہ پہنچنے کا سبب فنڈز کی عدم دستیابی ہے جبکہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے تیسر ٹاؤن کی پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کے مطابق منصوبے کے مکمل نہ ہونے کی بڑی وجہ ناقص منصوبہ بندی ہے، مذکورہ رپورٹ سندھ اسمبلی کے آخری اجلاس میں پیش کی گئی تھی۔

آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں منصوبے کی زمین پر قبضے ختم نہ ہونے میں ایم ڈی اے کی نااہلی کو مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے اور سفارش کی گئی ہے کہ اس ناکامی کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے۔

فنڈز کی کمی کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا کہ اگر ایم ڈی اے حکام کسی ایک سیکٹر میں بنیادی سہولیات مہیا کر لیتے تو اس سے عوام کا اعتماد بحال ہوتا اور وہ اپنے واجبات ادا کرتے، رپورٹ میں سیوریج کے کام میں ناقص مٹیریل استعمال ہونے کی تحقیقات کرانے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔

The post 16 برس گزرنے کے باوجود تیسر ٹاؤن کا منصوبہ مکمل نہ ہو سکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://bit.ly/3rcgCZ2

کراچی پولیس نے تین خطرناک ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی

 کراچی: شہر قائد کے ضلع وسطی کی پولیس نے ضمانت کے لیے جعلی کاغذات بنانے والے ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کئی روز بعد تین ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی، ملزمان عدالتوں میں ضمانت کے لیے جعلی کاغذات بنانے، بڑے پیمانے پر جعلی فائلیں بنا کر جائیداد کی  خرید و فروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔

پولیس ترجمان کے مطابق متعدد سرکاری افسران اور عدالتوں کے کئی پیش کار نے بھی ملزمان کی معاونت کی جن کے قبضے سے سرکاری اداروں کی جعلی فائلیں اور مہریں بڑی تعداد میں برآمد کی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین ملزمان رئیس احمد، خلیل احمد اور محمد چاند نے شارع نور جہاں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد مقدمہ درج نہ کرنے اور رہائی کے عوض بھاری رقم دینے کی بھی پیشکش کی تھی۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ترجمان کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے سرکاری اداروں سمیت عدالتوں میں جعلی کاغذات بنانے والا یہ اہم گروہ ہے، ملزم خلیل گرفتار ملزمان کی ضمانت سمیت جعلی شیورٹی بانڈ جعلی بائیو میٹرک کے کاغذات بھی تیار کرتا تھا۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزم سرکاری افسران کے گھروں کی ریکی کرکے دیگر ساتھیوں کی مدد سے ڈکیتیاں بھی کرواتا تھا جس کی منصوبہ بندی سٹی کورٹ کے کینٹین میں کی جاتی تھی۔ ملزمان کی معاونت اے سی ایل سی کا ایک افسر خضر حیات بھی کرتا تھا، جس کا کام اسلحہ اور گاڑیاں فراہم کرنا تھا۔

پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ خضر حیات نے چند ججز کی ریکی بھی کروائی، اس کے علاوہ اس گینگ کو سٹی کورٹ کے متعدد پیش کار بھی معاونت بھی حاصل کی۔ معاون پیش کاروں میں آفاق، امجد، سلمان، اللہ بخش، منیر اور سیلم بیگ شامل ہیں۔

The post کراچی پولیس نے تین خطرناک ملزمان کی گرفتاری ظاہر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3HnI0ZK

گمبٹ اسپتال جیسی سہولیات فراہم کر کے دکھائیں، بلاول بھٹو کا پنجاب اور کے پی حکومت کو چیلنج

خیرپور: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی حکومتوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ خیرپور کے گمبٹ اسپتال جیسی سہولیات فراہم کر کے دکھائیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور کے گمبٹ اسپتال میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے ادارے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ریپڈ رسپانس سینٹر کو این آئی سی وی ڈی کی طرز پر بنائیں کیونکہ گمبٹ پورے پاکستان کے میڈیکل کا کیپٹل ہے، یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج کرتا ہے، کینسرکا بھی 100 فیصد مفت علاج کیا جا رہا ہے، گمبٹ آج سے پاکستان کا میڈیکل سینٹر ہے اور یہاں عالمی معیار کی سہولتیں موجود ہیں۔

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے یہاں تھیلیسیمیا کا بہت بڑا مسئلہ ہے اور پاکستان میں اس کا علاج مہنگا ہے، پہلے گمبٹ اسپتال میں گردوں اور جگر کا علاج ہوتا تھا اور یہ ادارہ 100 فیصد مفت علاج مہیا کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں پنجاب اور کے پی کے حکومت گمبٹ جیسی صحت کی سہولیات فراہم کر کے دکھائیں، اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے ہم نے بہت محنت کی ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ گمبٹ کا اسپتال ورلڈ لیڈنگ اسپتال بن چکا ہے، میں یہاں کے طبی عملے کو سلام پیش کرتا ہوں۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے 550 کامیاب ٹرانسپلانٹ کرنے کی خوشی میں کیک کاٹا، طبی عملے اور ڈاکٹرز کو مبارک باد بھی پیش کی۔

The post گمبٹ اسپتال جیسی سہولیات فراہم کر کے دکھائیں، بلاول بھٹو کا پنجاب اور کے پی حکومت کو چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3GaliTy

مری سیاحت کیلئے مکمل کھل گیا، نوٹیفکیشن جاری

 راولپنڈی: راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر نے  مری کو سیاحت کے لیے مکمل طور پر کھولنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے ڈپٹی کمشنر قیصر شیرازی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت مری میں سیاحت کے لیے گاڑیوں کی آمد پر مکمل اجازت ہوگی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں سیاحت کے حوالے سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔

علاوہ ازیں سترہ میل ٹول پلازہ کو 24 گھنٹے گاڑیوں کی  مری روانگی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں سانحہ مری پیش آیا تھا جہاں شدید برف باری کے باعث ٹریفک جام میں پھنسے 22 افراد کی موت واقع ہوگئی تھی۔

قیمتی جانوں کے ضیاع پر تحقیقات کا آغاز ہوا اور ابتدائی تفتیشی رپورٹ میں انتظامیہ کو ذمے دار ٹھہرایا گیا۔

The post مری سیاحت کیلئے مکمل کھل گیا، نوٹیفکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3u5Y3I4

لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق

 لاہور: پنجاب کے علاقے باغبانپورہ میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور باغبانپورہ کے علاقے مومن پورہ میں گھر میں سوئے ہوئے خاندان پر مکان کی چھت گرنے کا واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ریسکیوحکام جائے وقوعہ پہنچے اور ملبے تلے دبنے والوں کو ریسکیو کر کے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق ٹی آر گاڈر کی چھت گرنے سے 4 افراد ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوئے، جن میں خواتین اور کمسن بچہ بھی شامل ہے جبکہ 1 بچہ زخمی ہے، جسے اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

حکام کے مطابق مرنے والوں میں ایک ماہ ، ایک سال کا بچہ جبکہ چار سال کی بچی اور اُن کی ماں شامل ہے۔ آخری اطلاعات آنے تک جائے وقوعہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری تھا۔

سی سی پی او لاہور فیاض احمد نے پولیس فورس کو امدادی کارروائیوں اور ریسکیو عملے کی مدد کرنے کی ہدایت اور انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا باغبانپورہ کے علاقے میں چھت گرنے کے واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کرتے ہوئے  جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

عثمان بزدار نے ہدایت کی کہ واقعہ میں زخمی کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔ علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب نے کمشنر لاہور ڈویژن سے رپورٹ بھی طلب کی۔

 

 

The post لاہور میں مکان کی چھت گرنے سے چار افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3IKWOC7

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے  کہا کہ ’اسٹیٹ بینک کے حوالے سے سینیٹ سے بل منظور کروانے پر یوسف رضا گیلانی کا مشکور ہوں‘۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی ایوان سے غیر حاضری پر ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 1 ووٹ سے منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری پر وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک بل کی منظوری؛ اپوزیشن میں سے کون غائب رہا

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سوگواران کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اجلاس طلب کیا، میں ملتان میں تھا اور صبح تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں تھا جبکہ میرے علاوہ بھی دیگر اراکین غائب تھے مگر فواد چوہدری نے جان بوجھ کر صرف میرا تذکرہ کیا۔

 

The post یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3s2e3Ii

Thursday, 27 January 2022

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے  کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا۔

The post بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3o5hOM6

کراچی کنگز

کراچی کنگز

بابر اعظم عماد وسیم محمد عامر کرس جارڈن
محمد نبی عامر یامین عمید آصف جو کلارک
muhammad-musa-1581914554.jpg (150×150)
روحیل نذیر  روماریو شیفرڈ ٹام ابیل لیوس گریگوری
شرجیل خان محمد الیاس قاسم اکرم محمد عمران
فیصل اکرم طلحہ احسن صاحبزادہ فرحان محمد طہٰ
جورڈن تھامسن ایان کاک بین

The post کراچی کنگز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3H5NyIz

پی ایس ایل ٹیموں کی سیکیورٹی کے باعث ایم کیو ایم ریلی کیخلاف ایکشن لیا، سعید غنی

 کراچی: وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت پولیس تشدد سے نہیں ہارٹ اٹیک سے ہوئی اور کارکن اسلم خان کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے۔

سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم ریلی پر پولیس تشدد کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ایس ایل ٹیمیں ریڈزون میں ہوٹلز میں ٹھہری ہوئی ہیں، جنہوں نے ہوٹل سے نکل کر جانا تھا، پولیس نے مظاہرین کو روکنے اور سمجھانے کی کوشش کی، لیکن ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، ایم پی اے صداقت حسین نے 4,5افراد کے ہمراہ پہلے پولیس پر ڈنڈے برسائے ، جس پر پولیس نے جواب دیا۔

سعید غنی نے بتایا کہ نہ چاہتے ہوئے بھی بین الا قوامی کھلاڑیوں کی وجہ سے پولیس کو ایم کیو ایم کے خلاف یہ ایکشن لینا پڑا، اگر کارروائی نہ کرتے تو خطرناک نتائج سامنے آسکتے تھے، وزیرداخلہ نے کراچی سمیت مختلف شہروں میں سکیورٹی تھریٹس سے آگاہ کیا، ملک میں دہشت گردی کے حملوں کا خطرہ ہے، کوئی بھی ناخوش گوار واقعہ ہوسکتا تھا، خواتین کا احترام سب پر لازم ہے ایم کیو ایم ہمشہ خواتین کو آگے کر دیتی ہے ، بھگدڑ مچنے سے خواتین زخمی ہوئیں۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کارکن اسلم کی ہلاکت پولیس تشدد سے نہیں بلکہ دل کا دورہ پڑنے کے سبب ہوئی ، اسے طبیعت کی خرابی کے باعث فیڈرل بی ایریا کے ہارٹ اسپتال لایا گیا تھا، اگر پولیس تشدد سے عہدیدار اسلم صاحب زخمی ہوئے تو انہیں قریب این آئی سی وی ڈی یا جناح کیوں نہیں لے جایا گیا ، لواحقین سے درخواست ہے کہ کارکن اسلم خان کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے، تاکہ سچائی سامنے آئے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی قانون کیخلاف ایم کیو ایم پاکستان کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور لاٹھی چارج

وزیراطلاعات سندھ نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ تشدد کی وجہ سے ایک شخص ہلاک ہوا، جبکہ کل کسی سرکاری اسپتال میں ایسا زخمی نہیں آیا جس کی دوران علاج ہلاکت ہوئی، جناح میں ایم پی اے صداقت سمیت تین زخمی لائے گئے جنہیں طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا، ہمیں کسی اور اسپتال سے کسی زخمی کی کوئی رپورٹ نہیں ملی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹنڈو الہ یار واقعے کی بھی شفاف تحقیقات ہو رہی ہیں ، ایم کیو ایم ایسی ریلیوں کے ذریعے لسانی سیاست کو فروغ دینا چاہتی ہے ، وسیم اختر، خالد مقبول ، عامر خان اور آفاق احمد کے متنازعہ بیانات سے لسانیت پھیل رہی ہے ، بلدیاتی قانون کو بنیاد بناکر لوگوں کو اکسانا مناسب نہیں ، امید ہے کہ کراچی کے شہری ان کے باتوں میں نہیں آئیں گے۔

The post پی ایس ایل ٹیموں کی سیکیورٹی کے باعث ایم کیو ایم ریلی کیخلاف ایکشن لیا، سعید غنی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r3jhnW

Wednesday, 26 January 2022

شہباز شریف اور حمزہ نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، خدشہ ہے کہ ایف آئی اے حکام کیس میں انہیں گرفتار کر لیں گے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے قبل  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بنکنگ جرائم کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کا حکم  دے دیا۔

فاضل جج نے کہا کہ بنکنگ جرائم کورٹ میں دونوں ملزمان کی ضمانتیں زیر سماعت ہیں، قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایک مقدمے کی دو مختلف عدالتوں میں ضمانتیں بیک وقت سنی جائیں، بنکنگ جرائم کورٹ کا آرڈر لیکر آئیں پھر میری عدالت ضمانت دے گی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کردی۔

The post شہباز شریف اور حمزہ نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32Bro1D

سندھ میں کم ازکم اجرت 19ہزار دینے کا حکم

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سندھ میں ویج بورڈ کی تجویز کردہ کم سے کم اجرت 19 ہزار روپے ادا کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ میں سندھ میں کم سے کم اجرت 25 ہزار مقرر کرنے کیخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس منصور شاہ نے استفسار کیا وفاق کی کم سے کم مقرر کردہ اجرت کتنی ہے؟

وکیل عابد زبیری نے بتایا 20 ہزار ہے، جسٹس منصور علی شاہ نے استفسار کیا سندھ میں کم سے کم اجرت کیسے بڑھائی گئی ؟ عابد زبیری نے کہا سندھ میں صوبائی کابینہ نے  منظوری دی۔جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا جب مسئلہ سندھ ویج بورڈ نے ہی حل کرنا ہے تو مزید لٹکانا نہیں چاہتے۔

عدالت نے بین الصوبائی آرگنائزیشن کی درخواست کو کیس سے الگ کر دیا اور قرا ر دیا وفاقی  قانون کے صوبائی صنعتوں پر اطلاق کا الگ سے جائزہ لیں گے۔

دریں اثنا سپریم کورٹ نے کہا  شاہ رخ جتوئی کے کیس کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں، میڈیا وکیلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے سپریم کورٹ پر نہیں۔سپریم کورٹ میں شاہ رخ جتوئی کی عمر قید کیخلاف اپیل پر سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی،جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا شاہ رخ جتوئی جیل میں ہے یا کہیں اور؟لطیف کھوسہ نے کہا جیل میں ہے۔

شاہ رخ کے وکیل نے کہا سات سال پہلے صلح ہوچکی لیکن کیس کا تعین اب میڈیا کرتا ہے،جسٹس جمال خان مندو خیل نے کہا میڈیا آپ پر اثرانداز ہو سکتا ہے لیکن عدالت پر نہیں۔

The post سندھ میں کم ازکم اجرت 19ہزار دینے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3r4LrPs

چوکوں چھکوں کی برسات نے ساحلی شہر کا رُخ کر لیا

 کراچی:  انتظار کی گھڑیاں ختم، چوکوں چھکوں نے طوفان نے ساحلی شہر کا رخ کرلیا جب کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آج کراچی میں آغاز ہوگا۔

پی ایس ایل کے ساتویں ایڈیشن کا آغاز جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا،تسلسل سے کورونا کیسز سامنے آنے کے باوجود ہر حال میں میلہ سجانے اور چوکوں، چھکوں سے خوف اڑانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مختصر افتتاحی تقریب میں عاطف اسلم اور آئمہ بیگ کی پرفارمنس کے بعد دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز اور میزبان کراچی کنگز کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔

کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز بنانے اور حریف کپتان بابر اعظم کے ساتھ کئی یادگار شراکتیں نبھانے والے محمد رضوان دفاعی چیمپئن ملتان سلطانز کی قیادت کریں گے،ان کو گذشتہ سیزن کے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ صہیب مقصود، خوشدل شاہ، رائیلی روسو جیسے جارح مزاج بیٹرز کی خدمات حاصل ہیں،ٹم ڈیوڈ بیٹ اور بال دونوں سے کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں۔

تجربہ کار بولرز عمران طاہر اور عمران خان سینئر کے ساتھ گذشتہ ایونٹ کے کامیاب ترین پیسر شاہنواز دھانی بھی ایک بار پھر دھوم مچانے کیلیے بے تاب ہوں گے۔میزبان ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد ہے،نوجوان بیٹر کوکیریئر میں پہلی بار فرنچائز کرکٹ میں کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

آئی سی سی کی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت کیلیے نامزد ہونے والے بابر اعظم اس نئے تجربے کو بھی کامیابی سے ہمکنار کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے،کپتان کو جارح مزاج اوپنر شرجیل خان کا ساتھ میسر ہے،جوکلارک بھی چھکے چھڑانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،ٹام لیمن بائی،محمد نبی،لوئیس گریگوری آل راؤنڈ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرسکتے ہیں۔

2 اہم کھلاڑی عماد وسیم اور کرس جورڈن کے کورونا میں مبتلا ہونے کی اطلاعات ہیں،پیس پاور کی کمان محمد عامر سنبھالیں گے،عمید آصف،محمد الیاس اور محمد عمران بھی سلیکشن کیلیے دستیاب ہوں گے۔ میچ کے حوالے سے محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل میں اعزاز کا دفاع کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، ہم افتتاحی میچ سے ہی مہم کا کامیاب آغاز کرنے کا عزم لیے میدان میں اتریں گے۔

بلاشبہ ہم نے گذشتہ سیزن کا ٹائٹل جیتا مگر وہ اب ماضی ہوچکا، اب نیا سال اور نیا امتحان ہے، چند کھلاڑی بھی تبدیل ہوئے ہیں، ہمیں نئی اور مختلف سوچ کے ساتھ میدان میں اترنا ہوگا، انھوں نے کہا کہ بابراعظم دنیا کے بہترین بیٹر اور کپتان ہیں۔

ان کی قیادت میں کراچی کنگز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، امیدہے کہ ایک کانٹے دار میچ سے لیگ کا آغاز ہوگا۔ بابر اعظم نے کہا کہ مجھے پہلی مرتبہ فرنچائز کرکٹ میں کپتانی کا موقع مل رہا ہے، میں اس اہم ذمہ داری کو بھرپور انداز میں ادا کرنے کی کوشش کروں گا، ملتان سلطانز دفاعی چیمپئن اور ایک سخت جان حریف ہیں، ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں شائقین کی بہت دلچسپی ہوتی ہے۔

امید ہے سنسنی خیز مقابلہ ہوگا،انھوں نے کہا کہ پیٹر موریس ایک منجھے ہو ئے کوچ ہیں، پلاننگ کے حوالے سے ان کے ساتھ اچھی بات چیت ہوئی ہے، اس سیزن میں کراچی کنگزکی ٹیم بہتر کھیل پیش کرے گی۔یاد رہے کہ این سی او سی کی ہدایات کے مطابق کراچی میں کھیلے جانے والے میچز میں گنجائش کے25 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں تیاریوں کو حتمی شکل دی جا چکی ہے،میدان کی وسطی پچز تیار کرلی گئی ہیں، چیئرمین پی سی بی کی خصوصی ہدایت پر ٹریکس کو اسپورٹنگ رکھنے کی کوشش ہوئی ہے، شائقین بڑی بے تابی سے چوکوں، چھکوں کی برسات کے منتظر ہوں گے،وینیو کی تزیئن و آرائش میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی، اسٹیڈیم روشنیوں میں نہا رہا ہے،اطراف کی سڑکیں بھی فلڈ لائٹس سے روشن ہیں۔

اسٹیڈیم کے گرد حفاظتی حصار تو کئی روز قبل ہی قائم کردیا گیا تھا،اب کو مزید مضبوط بنا دیا گیا ہے،رینجرز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد ڈیوٹی پر معمور ہے،ہوٹل سے اسٹیڈیم تک روٹس کی بھی کڑی نگرانی ہو رہی ہے،شائقین کو بھی سیکیورٹی مراحل اور کورونا کلیئرنس کے بعد ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی۔

The post چوکوں چھکوں کی برسات نے ساحلی شہر کا رُخ کر لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KKyUbL

Tuesday, 25 January 2022

ن لیگ اور فضل الرحمان کا عمران خان کو کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنا ہے، فواد چوہدری

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ  اللہ کی شان ہے کہ نون لیگ اور فضل الرحمان عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کہتی ہے پاکستان میں قانون کی حکمرانی میں تنزلی ہوئی ہے، کسی کو نہیں پتا وہ یہ کیوں کہ رہے ہیں، رپورٹ میں مالیاتی کرپشن کا تذکرہ بھی نہیں ہے لیکن پریس ریلیز میں ایسے قصے جوڑے گئے کہ کہ کرپٹ اپوزیشن کی بھی یہ جرآت ہوئی کہ حکومت پر تنقید کر سکیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم کس قدر منظم مافیا کا سامنا کر رہے ہیں کہ ایسے وقت میں جب عالمی بینک نے پاکستان کی 5.37 فیصد سے ترقی کی تصدیق کر رہا ہے، کورونا سے نمٹنے کی حکومتی پالیسیوں کی تعریف عالمی سطح پر ہو رہی ہے، ایک ایسی بے سروپا رپورٹ آتی ہے جس کا سر ہے نہ پیر، اور ایک پریس ریلیز پر ہیڈ لائنیں لگ جاتی ہیں۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ اللہ کی شان ہے کہ ن لیگ اور فضل الرحمان بھی عمران خان کی حکومت کو کرپٹ کہیں، آسمان پر تھوکنا اسے کہتے ہیں۔ نوازشریف کے پیسے لندن میں اور سیاست پاکستان میں ہے، اکاؤنٹس چپڑاسیوں کے اور بیٹے انگلستان میں ہیں، نوازشریف کے اپارٹمنٹس لندن میں بیٹی کے نام پر ہیں۔

The post ن لیگ اور فضل الرحمان کا عمران خان کو کرپٹ کہنا آسمان پر تھوکنا ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qZIvn8

4 ماہ قبل کسٹمز کی تحویل میں نایاب نسل کے 70 باز مر گئے

 کراچی: محکمہ کسٹمز کی تحویل میں پکڑے گئے نایاب نسل کے70باز 4 ماہ قبل مرگئے۔

کسٹمز ذرائع نے بتایا کہ مردہ بازوں کو عدالتی پراپرٹی کے طور پر فریج میں سنبھال کر رکھا گیا ہے، واضح رہے کہ ایک سال قبل محکمہ کسٹمز کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن پریونٹیو نے گذری کراچی میں کارروائی کے دوران 75 باز برآمد کیے تھے، کسٹمز کورٹ نے کیس وائلڈ لائف کا قرار دیدیا تھا اور بازیاب شدہ 75 باز کسٹم کی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا جس میں سے 70 باز مرگئے پانچ کی حالت بھی خراب ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز نے 70 مرے ہوئے بازوں کو کورٹ پراپرٹی طور اپنے پاس رکھ دیا ہے اور گذشتہ چار مہینوں سے مرے ہوئے باز کسٹمز کی تحویل میں ہی ہیں،ذرائع نے بتایا کہ بازوں کی متحدہ عرب امارات ودیگر ممالک میں مہنگے داموں فروخت کیا جاتا ہے، عرب ممالک میں ایک باز کی قیمت پاکستانی 20لاکھ روپیسے بھی زائد ہوتی ہے، باز کی قیمت اس کی نسل کو مدنظر رکھتے ہوئے قیمت لگائی جاتی ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 70باز کی قیمت 21کروڑ روپے بنتی ہے، ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے گئے بازوں کا تعلق سائیبریا سے تھا، بازوں کی حالت بگڑنے پر برطانیہ سے ٹیم بھی بلائی گئی تھی، باز کے ملکیت کے دعوے داروں نے عدالت میں لائسنس بھی پیش کیا تھا،لائسنس سندھ وائلڈ لائف جاری کرتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ دعوے داروں کے لائسنس سندھ وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ نے جاری کیے تھے، وائلڈ لائف سندھ اور کسٹم حکام کے موقف کے بعد بازوں کو کسٹم ری ہیبلیٹیشن سینٹر میں رکھا گیا۔

The post 4 ماہ قبل کسٹمز کی تحویل میں نایاب نسل کے 70 باز مر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KKisYV

کراچی، سرکاری اسپتالوں میں سرد خانوں کی سہولت غیر اعلانیہ ختم

 کراچی: 70 فیصد ٹیکس ادا کرنے والے کراچی کے عوام کے لیے جہاں سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولتیں بتدریج کم کی جارہی ہیں وہاں ان اسپتالوں میں لائی جانے والی لاشوں کے لیے بھی کولڈ اسٹوریج (سرد خانوں) کی سہولت غیر اعلانیہ طور پرختم کردی گئی۔

کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں مختلف واقعات اور حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کیلیے کولڈ اسٹوریج کی سہولتیں ختم کردی گئی، اسپتالوں میں جاں بحق ہونے والوں کی لاش ان کے ورثا خیراتی اداروں میں رکھنے پر مجبور ہیں۔

زیادہ تر لوگ اپنے پیاروں کی لاشیں گھر لے جانے کے بجائے اسپتالوں سے خیراتی اداروں میں رکھواتے ہیں جہاں نماز جنازہ سے چند گھنٹے قبل تدفین کیلیے باڈی کو لے جاتے ہیں، لاش کو تدفین تک محفوظ رکھنے کیلیے کولڈ اسٹوریج میں منفی 4 سے 15 ڈگری سنٹی گریڈ پر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔

مطلوبہ درجہ حرارت نہ ملنے کی صورت میں باڈی خراب ہونا شروع ہونے لگتی ہے اس لیے ورثا اپنے پیاروں کی باڈی کولڈ اسٹوریج میں دکھوانے کو ترجیحی دیتے ہیں لیکن سرکاری سطح پر یہ سہولت نہ ہونے کی وجہ سے باڈیزکو خیراتی اداروں میں امانتا رکھوانے کے رجحان میں اضافہ ہو گیا۔

جناح، سول اور عباسی شہید اسپتال کے میڈیکو لیگل شعبے اورپوسٹمارٹم میں کام کرنے والے افراد کا کہنا تھا کہ کراچی میں یومیہ 25 سے 30 لاشیں مختلف حادثات و واقعات میں اسپتالوں میں لائی جاتی ہیں تاہم اسپتالوں میں سہولت نہ ہونے کی وجہ سے ان لاشوں کو خیراتی اداروں میں رکھوایا جارہا ہے۔

ایک سرکاری اسپتال میں کوویڈ سے جاں بحق والے50 سالہ ظفر عالم کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ میرے شوہرکا رات میں اسپتال میں انتقال ہوگیا تھا اسپتال میں کولڈ اسٹوریج سینٹرنہ ہونے کی وجہ سے لاش کو ایدھی سردخانے لے جایا گیا جہاں میرے شوہر کو رات بھر رکھا گیا تھا دوسرے دن ایدھی سے لاش لے کر مسجد گئے جہاں نمازجنازہ ادا کے بعد قبرستان میں سپردخاک کیاگیا تھا۔

ایکسپریس کی سروے رپورٹ کے مطابق متعدد سرکاری اسپتالوں میں قائم کیے جانے والے کولڈ اسٹوریج کو عدم توجہی اور انتظامی لاپرواہی کی وجہ سے غیر اعلانیہ طورپر ختم کر دیے گئے۔

سول، جناح اور عباسی اسپتال کے میڈیکو لیگل شعبے کے مطابق جناح اسپتال، سول اسپتال، عباسی اسپتال سمیت کسی بھی اسپتال میں مطلوبہ درجہ حرارت کی سہولت نہ ہونے اور لاشوں کو محفوظ رکھنے کیلیے کوئی کولڈ اسٹوریج کی سہولت میسر نہیں،اس طرح کراچی میں مختلف حادثات و واقعات میں جان بحق ہونے والوں کی لاشیں سرکاری اسپتالوں میں کولڈ اسٹوریج کے بجائے خیراتی اداروں میں رکھوائی جارہی ہیں جہاں پر خیراتی ادارے لاشوں کو رکھنے، غسل اور کفن کی مد میں 2 سے 3 ہزار روپے وصول کرتے ہیں۔

اس حوالے سے محکمہ صحت کے متعلقہ افسرنے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایاکہ اس وقت پبلک سیکٹر میں لاشوں کو رکھنے کیلیے کراچی میں کولڈاسٹوریج (سرد خانے)کی سہولت موجود نہیں، ناگہانی یا کوئی حادثہ رونما ہونے کی صورت میں لاشوں کو مختلف اسپتالوں میں بھیجا جاتا جہاں پر کوئی فارنسنگ ماہرین کی ٹیم بھی موجود نہیں، لاشوں کی شناخت کیلیے کوئی موثر انتظامات بھی نہیں۔

The post کراچی، سرکاری اسپتالوں میں سرد خانوں کی سہولت غیر اعلانیہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3Hf1xeQ

کراچی میں پولیس اہلکار کی ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی

 کراچی: شہر قائد کے جناح اسپتال کالونی میں 18 سالہ معذور لڑکی کو مبینہ طور پر پولیس اہلکار نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جناح اسپتال کالونی کی رہائش 18 سالہ ذہنی معذور لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے والے پولیس اہلکار رانا مختیار نے خود کو ایس ایس بی انویسٹی گیشن ساؤتھ کے سامنے پیش کردیا۔

کراچی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیس اہلکار 18 سالہ لڑکی سے زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم ہے، واقعے کی تمام پہلوؤں اور حقائق کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی انویسٹیگیشن ساؤتھ واقعے کی تفتیش اور معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

دریں اثنا متاثرہ لڑکی سے زیادتی کے بعد اہل خانہ اور علاقہ مکینوں نے ایڈیشنل آئی جی کراچی کے دفتر کے باہر مظاہرہ بھی کیا، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر بھی شریک ہوئے اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔

گورنر سندھ کا نوٹس

بعد ازاں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے جناح اسپتال کالونی میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلات اور پیشرفت رپورٹ طلب کی۔

مبینہ زیادتی میں پولیس اہلکار ملوث ہے جو کہ ایک اعلی پولیس افسر کا گن مین ہے۔ گورنر سندھ نے ملزم کو گرفتار کر کے قانونی اور محکمہ جاتی کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

The post کراچی میں پولیس اہلکار کی ذہنی معذور لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AypvQ3

وزیراعظم کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان پانچ وزرا کے ہمراہ 3 فروری کو تین روزہ چین کے اہم دورے پر روانہ ہوں گے۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ 5 وزرا چین جائیں گے، جس کے لیے عمران خان نے وزرا کو اہم ہدایات جاری کردیں ہیں۔

وزیراعظم کی اس دورے میں چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرایع کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے مذاکرات متوقع ہیں۔ عمران خان نے متعلقہ وزرا کو دورے کے موقع پر کورونا سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم ذرائع کے مطابق عمران خان نے ساتھ جانے والے وزرا کو ہدایت کی کہ یہ اہم دورہ ہے، چین ساتھ جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں اور اپنی وزارتوں سے متعلق اہم بریفنگ و معلومات اکٹھی کریں۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دورہ چین کے دوران مفاہمتی یاداشتوں اورمنصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔

The post وزیراعظم کا تین فروری کو دورہ چین کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tY6ogQ

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری

ریاض: سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ جرائم اور منشیات اسمگلنگ کے انسداد کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی کابینہ نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ مذکورہ جرائم کے انسداد کے لیے دیگر ممالک سے بھی معاہدے کیے جائیں۔

کابینہ نے اجلاس کے دوران حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی۔

سعودی عرب کی کابینہ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اراکین نے ملکی وزارتوں اور ایجنسیوں میں نئی بھرتیوں کی بھی مںظوری دی۔

کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران دیگر امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

The post سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KKGTpm

فیصل آباد میں سوتیلی ماں اور سگے باپ کا 10 سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد

فیصل آباد: فیصل آباد میں سوتیلی ماں اور حقیقی کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والی 10 سالہ بچی کو چائلڈپروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے تحویل میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں 10 سالہ زینب نامی بچی کو سوتیلی ماں اور حقیقی باپ نے کھانہ کھانے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ بچی نے والدین سے بچنے کے لیے ہمسایوں کے گھر جاکر پناہ لی جس کے بعد مکینوں نے فوری طور پر پولیس کو طلب کر کے واقعے سے متعلق آگاہ کیا۔

زینب نے پولیس کو بیان دیا کہ سویاں کھانے پر سوتیلی ماں نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق بچی کے چہرے پر بھی تشدد کے نشانات واضح تھے۔

بچی کے بیان کے بعد سی پی او نے نوٹس لیا اور ایس ایچ او منصور آباد اور اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس کے بعد پولیس نے زینب کی سوتیلی ماں اسماء اور باپ ساحل کو گرفتار کرلیا۔

بعد ازاں سی پی او کی ہدایت پر ڈی ایس پی سرگودھا روڈ اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے عملے نے بچی کو تحویل میں لیا اور علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

سی پی او نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاونِ خصوصی اور چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے بچی پر تشدد کے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فیصل آباد بیورو کوکارروائی کی ہدایت کی تھی۔ بچی پر تشدد سے اس کی آنکھ اور چہرے پر پر زخم کے نشانات آئے۔

چائلڈپروٹیکشن بیورونے زینب کاطبی معائنہ کروانے کے بعد اسے اپنی تحویل میں لے لیاہے۔ سارہ احمد کاکہنا ہے 10 سالہ معصوم بچی پراس کے والد اور سوتیلی ماں کے تشدد کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، تشدد کا شکار بچی کے لیے چائلڈ پروٹیکشن بیورو سب سے محفوظ جگہ ہے، مکمل علاج معالجے تک بچی چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہے گی جہاں اس کی نفسیاتی کونسلنگ بھی کی جائے گی۔

The post فیصل آباد میں سوتیلی ماں اور سگے باپ کا 10 سالہ بچی پر بہیمانہ تشدد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3H5f1do

پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل

برلن: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن پر سال 2021ء کی رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا۔

کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔ پاکستان کرپشن کی عالمی درجہ بندی میں بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب چلا گیا۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا کہ حکومتی دعووں کے برعکس کرپشن کم ہونے کے بجائے بڑھی ہے۔

کرپشن کا عالمگیر جائزہ لینے والے ادارے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے کرپشن سے متعلق سی پی آئی انڈیکس رپورٹ 2021ء جاری کردی ہے، جس کے مطابق پاکستان میں کرپشن میں اضافہ ہوا ہے۔

180 ممالک کی عالمی فہرست میں پاکستان کی تنزلی 16 درجے رپورٹ کی گئی ہے۔ پاکستان 28 پوائنٹس کے ساتھ کرپشن کے بارے میں عالمی رینکنگ میں 140 ویں نمبر پر آگیا۔ گزشتہ سال کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں پاکستان کا نمبر 124 تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کرپشن رپورٹ 2020

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں کرپشن کی عالمی درجہ بندی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرپشن نہ ہونے کے اسکور میں 3 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ 2021ء میں پاکستان 100 میں سے صرف 28 پوائنٹس حاصل کرسکا، جبکہ گزشتہ سال یہ اسکور 31 تھا۔

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق پاکستان میں کرپشن گزشتہ برس کے مقابلے میں بڑھی ہے۔ 2018 میں موجودہ حکومت نے جب اقتدار سنبھالا اس وقت پاکستان کا کرپشن انڈیکس میں117واں نمبر تھا۔ 2019 میں پاکستان درجہ بندی میں 120ویں نمبر پر تھا۔ 2020 میں 124 ویں اور اب 2022 میں 140 ویں نمبر پر آنا اس بات کا اشارہ ہے کہ موجودہ دور حکومت میں پاکستان کی 23 درجے تنزلی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق فن لینڈ، نیوزی لینڈ اور ڈنمارک کرپشن کے خلاف 88 اسکور کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے، جنوبی سوڈان نے فہرست میں آخری پوزیشن حاصل کی۔  امریکا 67 پوائنٹس کے ساتھ 27 ویں اور بھارت 40 پوائنٹس کے ساتھ 85  ویں نمبر پر رہا۔

The post پاکستان میں کرپشن میں مزید اضافہ ہوگیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3ABMLMT

عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہےکرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ، شہبازشریف

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی رپورٹ فرد جرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں۔

شہباز شریف کا بیان میں کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچورہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا۔

شہبازشریف نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔

‎کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔

‎ای آئی یو کا پاکستان کے اسکورکو 40 فیصد اورورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔

 

The post عالمی ادارے کی رپورٹ فردجرم ہےکرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3H3QjKg

لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ملوث مدثر عرف بچھو ہلاک

 لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہیں۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا۔ مدثر نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔ ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ملوث مدثر عرف بچھو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fUQb3L

Monday, 24 January 2022

پاک بحریہ میں پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت

 کراچی: پاک بحریہ کے لیے تعمیر کیے جانے والے چار 054 ایلفا کثیر الجہتی فریگیٹس میں سے پہلے جہاز پی این ایس طغرل اور 10 سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی پاک بحریہ کے بیڑے میں شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد کی گئی۔

پاکستان نیوی ڈاکیارڈ آمد پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مہمان خصوصی صدر مملکت عارف علوی کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے ایک چاق  چوبند دستے نے مہمان خصوصی کی آمد پر ان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک بحریہ کے لیے چار 054 ایلفا فریگیٹس کی  تیاری کا معاہدہ پاکستان اورچین کے مابین جون 2018 میں طے پایا۔اس سلسلے کا پہلا جہاز پی این ایس طغرل اور قطر کی حکومت کی جانب سے تحفے میں دیے گئے سی کنگ ہیلی کاپٹرز آج پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کیے گئے ہیں۔

خطبہ استقبالیہ میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا کہ پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت سے پاک بحریہ کی ملکی سمندری حدود اور میری ٹائم مفادات کے تحفظ کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو گا۔

مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں اسٹیٹ آف دی آرٹ جہاز پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی بیڑے میں شمولیت کو سراہا۔ انھوں نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ جدید اور اعلیٰ صلاحیتوں کا حامل پاک بحریہ کا بیڑہ پوری لگن سے ملکی سمندری حدود کا دفاع اورحکومتی پالیسی  کے مطابق امن و استحکام کے فروغ میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

صدر مملکت نے موجودہ چیلنجنگ سیکیورٹی ماحول میںبحری دفاع کے لیے جدید صلاحیتوں کے حامل سطح آب، زیر آب اور فضائی پلیٹ فارمز کی ضرورت پر زور دیا۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ پاکستان پُرامن خطہ ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔ اپنے خطاب میں صدر پاکستان نے پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کے پراجیکٹس میں شامل تمام افراد کو خراج تحسین پیش کیا۔

انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے پراجیکٹس باہمی اعتماد اور تعاون کی علامت ہیں جو ہمارے دیرینہ دوست ممالک کے ساتھ قائم ہیں۔

بعد ازاں مہمان خصوصی نے پی این ایس طغرل کی کمانڈ اسکرول اور ایئر کرافٹ کے کاغذات کمانڈر پاکستان فلیٹ کے حوالے کیے جس کے بعد دعائے خیر کی گئی۔  تقریب میں قطر اور چین کے سفارتی حکام، گورنر سندھ پاک بحریہ اور دیگر افواج کے سینئیر حاضر سروس و ریٹائرڈ افسران بھی شریک تھے۔

 

The post پاک بحریہ میں پی این ایس طغرل اور سی کنگ ہیلی کاپٹرز کی شمولیت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3FZUJR9

ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر بند

 کراچی:  کراچی ایکسپو سینٹر میں صوبے کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر غیر فعال ہوگیا جب کہ ویکسی نیشن سینٹر کے ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ویکسی نیشن سینٹر میں مکمل طور پر کام روک دیا۔

کراچی ایکسپو سینٹر میں صوبے کے سب سے بڑے کورونا ویکسی نیشن سینٹر میں ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز محکمہ صحت کی جانب سے 9 ماہ سے تنخواہیں فراہم نہ کرنے پر سراپا احتجاج ہوگئے اور پیر کے روز احتجاجاً ویکسی نیشن سینٹر میں کام چھوڑ دیا جس کے باعث ایکسپو سینٹر میں کورونا ویکسی نیشن اور بوسٹر ڈوز لگوانے کے لیے آنے والے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، شہری بغیر ویکسی نیشن کرائے گھر واپس لوٹنے پر مجبور ہوگئے۔

تاہم حکومت سندھ اور انتظامیہ کی عدم توجہی برقرار رہی نہ ہی ملازمین سے مذاکرات کے لیے کوئی حکومتی رہنما ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر پہنچا اور نہ ہی ویکسی نیشن کا عمل بحال کرایا جاسکا، ملازمین کا کہنا تھا کہ 200 سے زائد ویکسی نیٹرز اور ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو 9 ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں کی گئیں، جب تک تنخواہیں فراہم نہیں کی جاتیں کام نہیں کریں گے۔

ہم سے امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے کئی بار ارباب اختیار ڈی جی ہیلتھ، ڈی ایچ او ایسٹ اور اس پروجیکٹ سپروائز کرنے والے ذمے داران کو مطلع کیا جاتا رہا ہے لیکن باوجود کئی احتجاجی مظاہروں کے ان ذمے داران کی جانب سے کسی قسم کا کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، ہر بار ایک نیا لالی پاپ دے کر معاملات کو چلایا جاتا ہے، تمام ملازمین متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں ہمیں ہمارا حق دیا جائے، سندھ حکومت اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے اپیل ہے کہ ہمارا حق دلوایا جائے۔

The post ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے پر ایکسپو ویکسی نیشن سینٹر بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tT0rSp

پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ’خبروں‘ کی وضاحت

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹس کی رجسٹریشن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی وضاحت کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لیے اپنا ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس) سسٹم عام لوگوں کی سہولت کے لیے بغیر کسی چارجز کے پیش کررہا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ اس کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنے موبائل آلات کو پاکستان میں استعمال کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پورے ملک میں ٹیکس جمع کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اس عمل میں جمع ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹی کا اطلاق ایف بی آر کے ذریعے کیا جاتا ہے اور براہ راست ایف بی آر کے پاس جمع ہوتا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹیکس کے سلسلے میں مزید معلومات کے لیے اپنی ویب سائٹ کا یو آر ایل بھی شیئر کیا۔

ادارے نے واضح کیا کہ مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے لیے درخواست گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ https://ift.tt/3nTVG74 پر جا سکتا ہے۔

The post پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ’خبروں‘ کی وضاحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rNRW8l

قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتارشخص سے 4 کلو منشیات برآمد

 اسلام آباد: انسداد منشیات کے ادرے (اے این ایف) نے قائدِ اعظم یونیورسٹی اسلام آباد میں منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو گرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

حکام کے مطابق کوہاٹ کے رہائشی جہانگیر نامی ملزم کو یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل کے قریب سے حراست میں لیا گیا جس کے قبضے سے  مجموعی طور پر 4 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کی گئی۔

مزیدپڑھیں: لاہورایئرپورٹ پربڑی کارروائی؛ اربوں روپے کی منشیات برآمد، 4 افراد گرفتار

اے این ایف کے مطابق برآمد کی گئی منشیات میں 3 کلو 780 گرام چرس اور آدھ کلو گرام  سے زائد آئس شامل ہے جبکہ چرس 1260 گرام کے 3 پیکٹس میں تھی اور آئس لنچ باکس میں چھپا رکھی تھی۔

حکام کے مطابق ملزم سے پیکنگ میٹریل بھی برآمد ہوا ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پشاور سے منشیات اسلام آباد اسمگل کر کے طلبا کو فروخت کرنے میں ملوث ہے۔

زیر حراست ملزم کو تھانہ اے این ایف منتقل کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اورتفتیش جاری ہے۔

The post قائدِ اعظم یونیورسٹی میں منشیات سپلائی کے الزام میں گرفتارشخص سے 4 کلو منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/341uKLJ

بھارت براستہ پاکستان 50 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجے گا

اسلام آباد: بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کے راستے 50 ہزار میٹرک ٹن گندم کی امداد افغانستان بھیجے گا۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان سے 2ماہ کی بات چیت کے بعد افغانستان کو زمینی راستے سے بھارتی امداد بھیجنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹوں کے مطابق 50 ہزار میٹرک ٹن بھارتی گندم اٹاری واہگہ بارڈر سے پاکستان بھیجی جائے گی جہاں سے گندم اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام کی امداد کے ساتھ طورخم بارڈر سے افغانستان پہنچائی جائے گی۔

بھارتی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ گندم کی فراہمی فروری کے دوسرے ہفتے سے شروع ہو گی، پاکستان نے بھارت کی جانب سے واہگہ بارڈر کے راستے افغانستان 50 ہزار ٹن گندم بھجوانے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان پہلے ہی انسانی امداد بھجوانے کی منظوری دے چکا ہے، بھارت کے ساتھ تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ پہلی کھیپ سے متعلق گزشتہ 2 ہفتوں سے بھارتی حکومت کی طرف سے معلومات کا انتظار ہے۔

 

The post بھارت براستہ پاکستان 50 ہزار ٹن گندم افغانستان بھیجے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rMSaMW

Sunday, 23 January 2022

جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

 اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔

جسٹس عائشہ ملک کی حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ میں منعقد ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے ان سے حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اٹارنی جنرل، اور وکلاء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ تقرری پر وکلا کا ملک گیر عدالتی بائیکاٹ کا اعلان

جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تقرری سے متعلق سوال کے جواب میں چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا کہ ہم کسی چیز کا کریڈٹ نہیں لیں گے، جسٹس عائشہ ملک اپنی قابلیت کی بنیاد پر جج بنی ہیں۔

The post جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32ryLsz

کیا موجودہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہے؟

ملک میں اس وقت صدارتی نظام پر کافی بحث ہورہی ہے جس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینے کیلئے ’’ایکسپریس فورم‘‘ میں ایک مذاکرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی تجزیہ نگاروں کو مدعو کیا گیا، ان سے ہونے والی گفتگو نذر قارئین ہے۔

ڈاکٹر اعجاز بٹ
(سیاسی تجزیہ نگار)

پاکستان کی سیاسی تاریخ میں صرف ایک نظام ایسا تھا جو صحیح معنوں میں صدارتی نظام تھا۔ 1962ء کے جنرل(ر) ایوب خان کے آئین کو صدارتی آئین کہتے ہیں جو 1969ء تک ملک میں نافذ رہا۔ اس کے بعد ہمارے ہاں کچھ ایسے ادوار بھی رہے جن میں صدر تو طاقتور تھا مگر وہ نظام صدارتی نہیں تھا۔ 18 ویں ترمیم سے پہلے یا مارشل لاء کے ادوار میں صدر یا چیف ایگزیکٹیو کے پاس اختیارات تو ہوتے تھے مگر آئین پارلیمانی تھا اور اس میں ہی صدر کو اختیارات دیے گئے تھے۔

صدارتی نظام کی بات کریں تو جنرل (ر) ایوب خان کے دور میں گڈ گورننس اور معیشت سب سے بہتر رہی ۔ ان کی حکومت تسلسل سے جاری رہی اور لانگ ٹرم پالیسیوں سے انہوں نے ملک کو مضبوط اقتصادی بنیاد دی جسے پوری دنیا میں سراہا گیا۔ ہم نے اب تک 9 مرتبہ پانچ سالہ منصوبے بنائے ہیں جن میں سے صرف 1960ء سے 1965ء تک ، جنرل (ر) ایوب خان کا جو اقتصادی منصوبہ تھا وہ کامیاب رہا اور اس نے اپنے تمام اہداف حاصل کیے ،جنوبی کوریا اور آج کے ایشیئن ٹائیگرز نے بھی ہماری نقل کی اوریہ ماڈل اپنا کر کامیابی حاصل کی۔

یہ ماڈل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ترقی کا ماڈل ہے۔ جنرل (ر) ایوب خان کے نظام کی دو خرابیاں تھی۔ پہلی یہ کہ ترقی صرف مغربی پاکستان میں تھی، مشرقی پاکستان کو نظر انداز کیا گیا۔ میرے نزدیک اس کی وجہ نظام نہیں تھا بلکہ ایک فرد تھا جس نے اقتصادی ترقی میں توازن قائم نہیں رکھا۔ دوسرا یہ کہ پالیسیوں سے عام آدمی اور خصوصاََ بنگالیوں کو اس کا فائدہ نہیں پہنچ سکا مگر ملک کی معیشت بہت مضبوط تھی اور گورننس بہتر تھی۔

ملکی تاریخ میں ایک ہی دور رہا ہے جس میں اقتصادی ترقی بہت تھی اور ناقدین بھی یہ تسلیم کرتے ہیں۔ اس کے بعد ہم دوبارہ صدارتی نظام کی جانب اس لیے نہیں آئے کہ پاکستان دولخت ہوا۔ پھر ہم نے مختلف قومیت کو مدنظر رکھتے ہوئے پارلیمانی نظام لانے کا تجربہ کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو نے 1973ء کا آئین دیا جو اب تک چل رہا ہے۔اس آئین میں پارلیمانی نظام ہے مگر 1973ء سے 2022ء تک ایک بھی حکومت ایسی نہیں آئی جس کے دور میں صحیح معنوں میں اقتصادی ترقی ہوئی ہو بلکہ معاشی و سیاسی عدم استحکام رہا، حکومتیں مدت سے پہلے ختم ہوتی رہی، سیاسی جماعتوں نے وہ کلچر متعارف کرایا جس نے ملک کی اقتصادیات کو متاثر کیا اور وہ منفی رویے پیدا کیے جس سے گڈ گورننس کا تصور ختم ہوا۔ عام آدمی کیلئے مسائل پیدا ہوئے۔ میرٹ کو نظر انداز کیا گیا ۔

ملک میں ابتری پیدا ہوئی اور یہ ذوالفقار علی بھٹو کے دور سے لے کر آج تک جاری ہے۔ ادارے قومیائے گئے جس سے اقتصادی طور پر ملک کو بہت نقصان پہنچا۔ اس کے مقابلے میں 1962ء کے آئین کے تحت قائم کیے گئے صدارتی نظام نے اپنی تمام تر خامیوں کے باوجود ملک کو اقتصادی بنیاد فراہم کی۔ اس صدارتی نظام میں بہتری کی گنجائش موجود تھی۔ صدارتی نظام کا بہترین ماڈل امریکا میں ہے جہاں صدر بااختیار ہے مگر چیک اینڈ بیلنس کا مکمل نظام موجود ہے۔ وہاں جب تک سینیٹ منظور نہ کرے، صدر کی اعلیٰ ترین تقرریاں بھی نہیں ہوتی۔

اسی طرح صدر کے اہم فیصلوں میں کانگریس کی منظوری ضروری ہوتی ہے۔ کانگریس، صدر کا مواخذہ بھی کر سکتی ہے۔ صدر پر کانگریس اور سپریم کورٹ کا چیک ہے۔ امریکی نظام نے مقننہ، انتظامیہ اور عدلیہ، کسی کو بھی ڈکٹیٹر بننے نہیں دیا بلکہ وہاں توازن قائم کیا گیا ہے۔

ہمارے ہاں پارلیمانی نظام کو ہی حرف آخر قرار دیا جاتا ہے حالانکہ پارلیمانی نظام سے ملک کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ 1962 ء کے آئین پر بہت تنقید کی جاتی ہے مگر عام آدمی کی نظر سے دیکھیں تو اس آئین نے عام آدمی کو ریلیف دیا اور اس کی زندگی بہتر کی۔ سوال یہ ہے کہ پارلیمانی نظام سے امیر، غریب کا فرق ختم ہوگیا؟ کیا ملکی معیشت بہتر ہوئی؟ کیا سیاسی طور پر پاکستان مضبوط ہوا؟ہر گز نہیں بلکہ ہر طرف ابتری نظر آتی ہے جو ابھی تک جاری ہے۔ ہمیں اگر صدراتی نظام کی طرف جانا ہے تو 73ء کے آئین کی جگہ نیا آئین تشکیل دینا ہوگا اورایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت پڑے گی۔

ترک صدر رجب طیب اردگان نے اختیارات اپنے پاس رکھے اور وہ پارلیمانی سے صدراتی نظام کی جانب آئے۔ اسی طرح سنگاپور، کوریا کی مثال ہمارے سامنے ہے۔ یہ مضبوط صدارتی نظام والے ملک ہیں۔ اگرچہ وہاں قومیت اور لسانیت کے اس طرح مسائل نہیں ہیں جس طرح ہمارے ہاں ہیں مگرہم نے دیکھنا ہے کہ موجودہ حالات میں ملک کو کس طرح مسائل سے نکالنا ہے۔

ہمیں سمجھنا چاہیے کہ جب تک آئینی اصلاحات نہیں کریں گے تب تک بہتری نہیں آئے گی۔ پارلیمانی نظام میں ہمارے ہاں دو جماعتیں ہی بار بار آتی رہی، اب تیسری جماعت آئی جو ڈیلور نہیں کر سکی۔ اب کیا مستقبل ہے؟ صدارتی نظام میں ایک شخص پر منحصر ہوتا ہے جو اپنے ویژن اور محنت سے ملک کو آگے لے کر جاتا ہے۔ اگر صدر بہترین شخص ہو، ملکی مفاد میں فیصلے کرے، میرٹ کو اولین ترجیح دے، اپنی ذات سے بالاتر ہوکر ملک کیلئے کام کرے اور ملک و قوم سے محبت کرنے والا ہو تو اس صورت میں بہتری آسکتی ہے۔

اگر ہمیں ترکی، سنگاپور جیسا لیڈر پارلیمانی نظام میں مل جاتا تو ہم بہت ترقی کرتے مگر اب کرائسس بہت بڑھ چکا ہے۔ یہاں قیادت کا فقدان ہے، ہمارے ہاں بصیرت والا لیڈر پیدا نہیں ہوسکا جس کے قول و فعل میں تضاد نہ ہو۔ جو قائد اعظمؒ کی طرح کا لیڈر ہو اور اس کی تمام تر توانائیاں اور مفاد ملک کیلئے ہو۔ جب لیڈر شپ کا کرائسس ہو تو نظام چاہے کوئی بھی ہو فائدہ نہیں ہوتا۔ ہم نے دیکھا کہ ماضی میں مضبوط صدر بھی آئے مگر انہوں نے اپنی ذات اور اپنے لوگوں کو فائدہ دینے کیلئے کام کیا۔

ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے ایک مضبوط ایگزیکٹیو کی ضرورت ہوتی ہے جس کے پاس اختیارات ہوں اور وہ بلیک میل نہ ہوسکے۔ وہ بڑے فیصلوں اور اقدامات سے ملک کو آگے لے کر جاتا ہے۔ہمیں بااختیار صدر کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے انتخابات بھی براہ راست کیے جائیں اور سینٹرز عوام کے ووٹ سے منتخب ہوکر آئیں۔ سینیٹ ایک ایسا ادارہ ہے جو صوبوںکی برابری کی بنیاد پر بنتا ہے۔ اس سے ان کا احساس محرومی ختم ہوتا ہے۔ صدراتی نظام میں صدر کے ساتھ ساتھ سینیٹ کا مضبوط ہونا بہت ضروری ہے۔

عارضی طور پر یہ طے کر لیں کہ ہم ایک خاص مدت کیلئے ملک میں نیا تجربہ کریں گے۔اس کیلئے نیا آئین تشکیل دینا مشکل ہوگا، فی الحال موجودہ آئین میں ہی ترامیم کی جاسکتی ہیں۔ اگر ہم توازن اور احتساب کے ساتھ صدارتی نظام لانے میں کامیاب ہوئے تو مسائل میں کمی لائی جاسکتی ہے۔ دوسرا حل یہ ہے کہ ایسا پارلیمانی نظام بنائیں جس میں صدر کے پاس اختیارات زیادہ ہوں، اس پر سینیٹ کا چیک ہو، سینیٹ کا الیکشن براہ راست ہو، اس میں ٹیکنو کریٹس کو نمائندگی دی جائے ۔ اگر ہم ایسا نہ کر سکے تو مخلوط حکومتیں بنتی رہیں گے اور ملک میں سیاسی و معاشی عدم استحکام جاری رہے گا۔

ڈاکٹرامجد مگسی

(سیاسی تجزیہ نگار)

پاکستان پارلیمانی نظام کے تحت وجود میں آیا اور یہاں ابتدائی نظام حکومت پارلیمانی تھا۔ اگرچہ اس میں مسائل آئے مگر اس کی بھی بہت ساری وجوہات ہیں۔ اس میں جہاں ملک کی سیاسی قیادت ذمہ دار تھی ،وہیں سول، ملٹری بیوروکریسی کا بھی بڑا کردار تھا جو 1958ء کے مارشل لاء کے بعد سامنے آیا۔ جنرل (ر) ایوب خان کے دور میں پہلی مرتبہ پاکستان میں صدارتی نظام کا تجربہ کیا گیا جس کی مدت 10 برس تھی اور یہ بلا شرکت غیر تھا ۔ اس وقت ون یونٹ بنائے گئے، صوبے ختم کیے گئے مگر اس کے نتائج اچھے نہیں رہے۔

اس دس سالہ صدارتی نظام کے بعد جنرل (ر) یحییٰ خان کو اقتدار دیا گیا، جو مارشل لاء کا ہی تسلسل تھا، اس کا نتیجہ ہمیں پاکستان کے دو حصوں میں تقسیم ہونے کی صورت میں ملا۔ یہ پاکستان کا بہت بڑا نقصان ہوا۔ جب دوبارہ سیاسی حکومت وجود میں آئی اور پارلیمانی نظام حکومت کے تحت جو آئین دیا وہ اس وقت کے تمام سیاسی عوامل کی مشترکہ کاوش تھی۔

آپس میں اتحاد و اتفاق سے بنایا گیا 1973 ء کا آئین جس میں پارلیمانی نظام حکومت کو قائم کرنے پر اتفاق پایا گیا اور اسی کے تحت ہی یہ وجود میں آیا۔ پہلا آئین 1956ء میں بنا جسے دو، ڈھائی برس میں ہی ختم کر دیا گیا۔ 1962ء کا آئین صدارتی نظام کیلئے بنایا گیا تھا، اسے مکمل طور پر ختم کر دیا گیا اور اس وقت کی تمام سیاسی جماعتوں اور قیادت کا اس پر اتفاق تھاکہ پاکستان جیسا ملک جس میں مختلف ثقافت، زبانیں پائی جاتی ہیں، اسے چلانے کیلئے وفاقی پارلیمانی نظام ہی پائیدار اور کار آمد ہوسکتا ہے۔

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے 14 نکات ہوں یا ان کی جدوجہد، اس میں وفاقی پارلیمانی نظام اور صوبوں کو زیادہ اختیار دینے پر زور تھا۔ پاکستان بننے کے بعد بھی انہوں نے یہاں پارلیمانی نظام ہی رائج کیا۔ بعد میں آنے والے عوامل کو جب دیکھتے ہیں تو زمینی حقائق، پاکستان کا سیاسی، جغرافائی ڈھانچے میں کارآمد نظام وفاقی پارلیمانی نظام ہی ہے۔ نظام کو چلانے والوں میں اچھائی، برائی تلاش کی جاسکتی ہے لیکن 1973ء کے متفقہ آئین میں پارلیمانی نظام دیا گیا۔ اس آئین کے چار برس بعد ملک میں 11 سال تک آمرانہ حکومت رہی، جس کے اثرات بہت عرصے تک پاکستان کے سیاسی نظام پر رہے۔

اسی طرح جنرل (ر) پرویز مشرف کا 10 سال کا نظام رہا،جسے مکمل صدراتی نظام تو نہیں کہہ سکتے مگر ایک ہائبرڈ سسٹم کا مظاہرہ تھا جس میں تمام تر اختیارات کا محور و مرکز جنرل (ر) پرویز مشرف تھے۔ اس دور میں بھی پاکستان کے سیاسی نظام میں بگاڑ پیدا ہوا، صوبے کے ساتھ تعلقات خاص کر بلوچستان کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔ اس صدارتی نظام میں صوبائی ہم آہنگی کو نقصان پہنچا۔ اسی طرح موجودہ سیاسی صورتحال کو دیکھیں تو اس وقت بہت زیادہ پولرائزیشن ہے۔ سیاسی حکومت اپنی ساکھ اور اعتماد کھو چکی ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان خلیج بڑھ چکی ہے۔

مہنگائی اور انتظامی کمزوریوں کی وجہ سے حکومت اس پوزیشن میں نہیں ہے کہ وہ سیاسی وسیع البنیاد مکالمے کو فروغ دے سکے، جس کے تحت نظام (صدارتی یا پارلیمانی) جیسی بنیادی بحث کا آغاز کیا جاسکے۔ اس کیلئے آئین میں بہت بڑی تبدیلی کرنی پڑے گی، اسے ری شیڈول کرنا پڑے گا جو اس وقت ممکنات میں شامل نہیں ہے۔ اس قسم کی بحث کو چھیڑنا پاکستان کے سیاسی نظام اور عوام کیلئے مزید پریشانیوں کا باعث بنے گا۔ اس سے ملک کا اندرونی نظام متاثر ہوگا۔ نظام صدارتی ہو یا پارلیمانی، مسائل کا تعلق ان سے نہیں، چلانے والوں سے ہے۔

دنیا میں دونوں طرح کے نظام ہی کامیابی سے چل رہے ہیں۔ ہر ملک نے اپنے زمینی حقائق کے مطابق نظام حکومت کا فیصلہ کرنا ہوتا ہے ۔ اس حوالے سے منتخب نمائندے فیصلہ کرتے ہیں کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں کس طرح کا نظام ہونا چاہیے۔ موجودہ حالات میں صدارتی نظام کی بحث چھیڑ کراصل مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

اس وقت گورننس کو بہتر کرنا، مہنگائی پر قابو پانا اور اقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔ اس کیلئے سیاسی جماعتوں کو آپس میں بیٹھ کر اتفاق رائے سے لائحہ عمل طے کرنا ہوگا۔ اس کی بنیادی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھ کر وسیع البنیاد مکالمے کی فضا پیدا کرے تاکہ مشترکہ طور پر پاکستان کو مسائل سے باہر نکالا جاسکے۔

اگر صلاحیت ہو تو پارلیمانی نظام حکومت میں بھی اسی طرح سب کو ملا کر فیصلے کیے جا سکتے ہیں لیکن اگر صدراتی نظام کو شخصی آمریت کے روپ میں دیکھنا چاہتے ہیں تو جنرل(ر) ایوب خان، جنرل ضیاء الحق اور جنرل (ر) پرویز مشرف کی شخصی آمریتوں میں پاکستان کو نقصان پہنچا۔ ملک کی اندرونی یکجہتی اور استحکام کو نقصان پہنچا۔ صدارتی نظام کسی بھی طور موجودہ حالات میں پاکستان کیلئے بہتر نہیں ہوگا، پاکستان کی بقاء، سیاسی مستقبل میں استحکام کی شرط وفاقی پارلیمانی نظام ہے جس میں صوبوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات دیے جائیں اور ان کی محرومیاں ختم کی جائیں، انہیں برابری کی سطح پر فیڈریشن میں اختیار دیا جائے۔

اس طرح سے بنیادی مسائل حل ہوسکتے ہیں اور ملک کو آگے لے جایا جاسکتا ہے۔ اس وقت صدارتی نظام کی طرف ’یو ٹرن‘ لینا درست نہیں،پاکستان کے سیاسی و معاشی حالات اس کی اجازت نہیں دیتے۔ ہم ماضی میں یہ تجربہ کر چکے ہیں اور اس کے نتائج بھی بھگت چکتے ہیں۔ ہمیں اس بحث کے بجائے پارلیمانی نظام کو مضبوط کرنا ہوگا،اگر ہم آج بھی پارلیمان کے تحت فیصلے کریں اور لوگوں کی اختلاف رائے کو سنیں، انہیں فیصلہ سازی میں مثبت طریقے سے شریک کریں تو اسی پارلیمانی نظام کے تحت ہی موجودہ مسائل کا حل موجود ہے۔

معیشت کے مسئلے پر تمام سیاسی قیادت بیٹھ کر فیصلے کر سکتی ہے۔ پارلیمان کو مرکز بنایا جائے، پارلیمانی پارٹیوں اور سٹینڈنگ کمیٹیوں کو فعال کیا جائے۔ ہمارے پارلیمانی نظام میں وہ خوبیاں موجود ہیں جنہیں برووے کار لاکر نہ صرف مسائل سے چھٹکارہ پایا جاسکتا ہے بلکہ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کا مستقبل، مضبوط اور باعمل وفاقی پارلیمانی نظام میں ہے، اللہ تعالیٰ پاکستان کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ آمین!

ڈاکٹر زمرد اعوان

(سیاسی تجزیہ نگار)

صدارتی نظام کی موجودہ بحث نئی نہیں ہے۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ صدارتی نظام ملک کے لیے موجودہ پارلیمانی نظام سے زیادہ موضوع ہے۔ اس کا ایک پس منظر جنرل (ر) ایوب خان کے دور کا صدارتی نظام ہے، جو 1962ء کے آئین میں متعارف کروایا گیا۔ اگرچہ اس آمریت کے نظام نے قانون سازی اور انتظامیہ کے اختیارات فرد واحد کو منتقل کرتے ہوئے،فوج کی سول اداروں میں مداخلت بڑھائی، مگر اس دور حکومت کے مثبت پہلوؤں میں،اقتصادی ترقی، نئے اداروںکی تشکیل اور نجکاری کوترجیح کے ساتھ ساتھ تعلیمی نظام کی بہتری بھی شامل ہے۔

اس کے علاوہ اس وقت آبادی بڑھنے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ،خاندانی منصوبہ بندی کا مفصل نظام مرتب کیا گیا تھا۔ جو لوگ صدارتی نظام کی بات کرتے ہیں، دراصل ان کے ذہن میں جنرل (ر)ایوب خان کے دور میں ہونے والی ترقی ہوتی ہے لیکن میرے نزدیک یہ کوئی منطقی دلیل نہیں ہے۔

پاکستان ایک ایسی وفاقی ریاست ہے، جہاں تمام صوبے آبادی کے لحاظ سے برابر نہیں ہیں۔ مثال کے طور پر اگر پنجاب آبادی کے اعتبار سے سب سے بڑا صوبہ ہے،جس کی آبادی مجموعی آبادی کا 60 فیصد ہے۔ اگر صدارتی نظام کے تحت انتخابات ہوتے ہیں تو باقی صوبوں کے مقابلے میں پنجاب کا کردارزیادہ آبادی والا صوبہ ہونے کی وجہ سے غالب ہو گا جس سے صوبوں کے یکساں اختیارات کا تصور پاش پاش ہو جائے گا، جو دراصل وفاقی نظام کی بنیاد ہے۔ اس کی یہ وجہ بھی ہے کہ پاکستان میں سیاسی جماعتیں ابھی اتنی مضبوط نہیں ہیں۔

اگریہاں سیاسی جماعتیں مضبوط ہوتیں، تو بھی صدارتی نظام کی بحث کی جاسکتی تھی۔ سیاست آج بھی پاکستان میں نظریات کی بجائے شخصیات کے بل بوتے پر ہی چلتی ہے۔ اس لیے اس موقع پر اس بحث میں پڑنا کہ صدارتی نظام، پارلیمانی سے زیادہ بہترہے، مناسب نہیں ہے۔ قانونی طور پر بھی صدارتی نظام ممکن نہیں ہے کیونکہ پارلیمانی سے صدارتی نظام تبدیل کرنے کے لیے پہلے تو آئین میں ترمیم کرنی پڑے گی۔ ترمیم کے لیے دونوں ایوانوں میں مجموعی طور پر دو تہائی اکثریت چاہیے۔ اس وقت پاکستان میں کوئی جماعت ایسی نہیں ہے، جس کے پاس یہ اکثریت موجود ہو۔

اس لیے قانونی طور پر ممکن ہی نہیں کہ صدارتی نظام لایا جا سکے۔ دوسرا عملی طور پربھی یہ ممکن نہیں ہے جیساکہ پہلے میں نے بیان کیا ہے کہ پاکستان ایک وفاقی مملکت ہے، جس کے چار صوبے ہیں، جس میں کچھ آبادی کے لحاظ سے چھوٹے اور کچھ بڑے ہیں۔

آبادی کے تناسب میں یہ فرق عملی طور پر صدارتی نظام کے تصورکو ناممکن بناتا ہے۔ اس کے علاوہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور لیاقت علی خانؒ سمیت دیگر بانیان نے ہمیشہ یہاں پارلیمانی حکومت کی بات کی۔ قومیں اپنے رہنماؤں کے نظریات کی نفی کرتی مناسب نہیں لگتی۔ اگر صدارتی نظام لایا جائے، تو یہ ان کے نظریات سے اختلاف ہو گا۔ کچھ لوگ امریکا کی مثال دیتے ہیں۔ اگرچہ امریکا میںمختلف تہذ یبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ رہتے ہیں، لیکن کسی ایک گروہ کی اکثریت کسی ایک صوبے میں نہیں ہے ، اسی لیے وہاں صدارتی نظام چل سکتا ہے۔

اسی طرح ایران اور ترکی کی مثال لیتے ہوئے ہم دیکھتے ہیںکہ وہاں ایک لسانی گروہ کی اکثریت ہے۔ جیساکہ ترکی میں ترک اور اگر وہاں کردوں کی بات کی بھی جائے تو وہ اتنی کم تعداد میں موجود ہیں کہ ان کی سیاسی نظام میں قابل ذکر نمائندگی نہیں بنتی۔ ایسے معا شرے جن میں ایک سے زیادہ لسانی گروہ اکثریت میں موجود ہوں ، اْس کے لیے پارلیمانی نظام مناسب ہے، جیساکہ ہمارے ہاں مو جود ہے۔

اس وقت صدارتی نظام کی بحث میں پڑنے کی بجائے ،ہمیں کچھ لسانی گروہوں کی شکایات کو دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اگرچہ اٹھاریوں ترمیم کے ذریعے یہ کام کافی حد تک ہو بھی چکا ہے۔ اس وقت بحث تو یہ ہونی چاہیے کہ کس طرح بلوچستان میں اور خاص طور پر خیبر پختونخواہ میں نئے الحاق شدہ قبائلی علاقوں میں ترقی لائی جائے کہ حقیقی معنوں میں وفاقی نظام کو مزید عملی جامہ پہنایا جا سکے۔ میرے نزدیک جس طرح کے اندرونی مسائل ہمیں اس وقت درپیش ہیں، ان کا تقاضہ یہی ہے کہ ہم پہلے سے موجود نظام اور اداروں کو مضبوط کریں ، نہ کہ نئی بحث میں پڑیں۔

The post کیا موجودہ ملکی مسائل کا حل صدارتی نظام میں ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3AteEqA

کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آسکتی ہے، ماہرین طب

 کراچی:  کراچی میں سردی کی نئی لہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں۔

موسم مزید ٹھنڈا ہونے سے کوورنا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آسکتی ہے، فلو، نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی کی علامات بھی کورونا اومیکرون کی علامات جیسی ہی ہیں۔

سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ای این ٹی کے پروفیسر رزاق ڈوگر اور پروفیسر سعید خان  نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تیز گرد الود ہوائیں فلو اور نزلہ اور سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتی ہیں اور ان کی بیماریوںکی علامات کورونا جیسی ہی ہوتی ہیں، عوام سرد موسم میں احتیاط کریں اور ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہری خراب موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں گرد آلود ہواؤں سے نظام تنفس متاثر ہوتا اور گلے خراب ہوسکتے ہیں،گھر کے گرم مشروبات چائے، قہوا اور یخنی کا استعمال مفید ہے،گلے میں خراش ہونے کی صورت میں گرم پانی سے غرارے کریں.

ماہرین طب کا کہنا ہے کہ کراچی میں سردی کی بارشوں کے بعد یخ بستہ گرد آلود ہواؤں سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آسکتی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 فیصد سے زائد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔

The post کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں مزید تیزی آسکتی ہے، ماہرین طب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tRCMBL

تیز رفتار گاڑیوں نے خاتون، معمر شخص اور بچے کو کچل دیا

 کراچی:  لیاقت آباد، آگرہ تاج کالونی اور شاہ لطیف ٹاؤن میں ٹریفک حادثات کے دوران بائیک سوار خاتون، معمر راہ گیر اور کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا.

لیاقت آباد 10 نمبر پر ناظم آباد جانے والی سڑک پر انڈر پاس کے قریب تیز رفتار گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق ہوگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ کی شناخت زیور مائی زوجہ ملک ضمیر کے نام سے کی گئی جس کی عمر 50 برس تھی اور وہ اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، آگرہ تاج کالونی میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے معمر شخص جاں بحق ہوگیا، متوفی کی لاش سول اسپتال لے جائی گئی، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کہ مرنے والے کی شناخت محمد اسماعیل ولد محمد موسیٰ کے نام سے کی گئی جبکہ اس کی عمر 65 برس تھی.

اسماعیل حادثے کے وقت سڑک عبور کررہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے اسے کچل دیا ،شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 22 بی میں ٹریفک حادثے میں 6 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو رضاکار موقع پر پہنچ گئے جبکہ ورثا سے بھی فوری رابطہ ہوگیا لاش کو ابتدائی طور پر تھانے منتقل کیا گیا جہاں بچے کی شناخت 6 سالہ ریان ولد ذیشان کے نام سے کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچہ سڑک سے گزررہا تھا کہ عقب سے آنے والی تیز رفتار گاڑی کی زد میں آگیا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی علاقے کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

The post تیز رفتار گاڑیوں نے خاتون، معمر شخص اور بچے کو کچل دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qRY4NN

ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ، سرکلر ریلوے پر کام تیز کیا جائیگا، وزیر ریلوے

کراچی: وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی نے کہا ہے کہ کراچی کی ترقی کے لیے وفاق ٹرانسفارمیشن پلان پر کام کررہا ہے جب کہ اس پلان کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور گورنر سندھ عمران اسماعیل دیکھ رہے ہیں۔

کراچی میں کینٹ اسٹیشن پر سیلانی ویلفیئر کے تعاون سے قائم آر او پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ کراچی سرکلر ریلولے پر کام کو تیز کیا جائے گا، ریلوے کی اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیلانی ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیرریلوے اعظم سواتی نے کہا کہ میں بشیر فاروقی صاحب اور ان کے ٹرسٹ کا مشکور ہوں کہ انھوں نے اسٹیشن پر آر او پلانٹ لگایا اس سے مسافروں کو صاف پینے کا پانی ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ ہم نے چھوٹے طبقے کو اوپر اٹھانا ہے۔ جو اللہ کی مخلوق کو سینے سے لگا تا ہے اللہ ان کو ترقی دیتے ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ آج قلی کی آزادی کا دن ہے اج سے قلی سے پیسے نہیں لیں گے۔اس حوالے سے کوئی ٹھیکہ نہیں ہوگا۔ریلوے ان کا کوئی پیسے نہیں لے گا۔ ملک میں جاگیردارانہ نظام کے ساتھ اب ٹھیکے داری نظام کا خاتمہ کرنا ہے۔ اسد عمر اور گورنر سندھ کی سربراہی میں کراچی سرکلر پر کام ہورہا ہے۔ اپنی زندگی میں کے سی ار پر کام کروں گا اور یہ خواب پورا ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم عوام کی خدمت کررہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کراچی کے عوام ٹیکس دیتے ہیں۔وفاق کراچی کے مسائل کے لیے بڑے منصوبوں پر کام کررہا ہے۔ ہم ملک کے تمام اسٹیشنوں کوجدیداورخوبصورت بنائیں گے۔مولانا بشیر فاروقی نے کہا کہ آر او پلانٹ سے یومیہ دوکروڑ گلاس پانی فراہم کرے گا۔

 

The post ریلوے اراضی سے تجاوزات کا خاتمہ، سرکلر ریلوے پر کام تیز کیا جائیگا، وزیر ریلوے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3qSNrKr

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...