Urdu news

Monday, 24 January 2022

پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ’خبروں‘ کی وضاحت

 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سیلولر موبائل ڈیوائسز اور ہینڈ سیٹس کی رجسٹریشن پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز میں اضافے کی وضاحت کردی۔

پی ٹی اے کی جانب سے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد ٹوئٹس کی گئی جس میں کہا گیا کہ پی ٹی اے موبائل ڈیوائس کی رجسٹریشن کے لیے اپنا ڈیوائس آئیڈینٹی فکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیٹا بیس (ڈی آئی آر بی ایس) سسٹم عام لوگوں کی سہولت کے لیے بغیر کسی چارجز کے پیش کررہا ہے۔

پی ٹی اے نے مزید واضح کیا کہ اس کا ٹیکس جمع کرنے کے طریقہ کار سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق ادارہ صرف ڈی آئی آر بی ایس کی شکل میں تکنیکی مدد فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے درخواست دہندگان اپنے موبائل آلات کو پاکستان میں استعمال کے لیے رجسٹر کر سکتے ہیں۔

پی ٹی اے نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) پورے ملک میں ٹیکس جمع کرنے کا ذمہ دار ہے۔

ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے کہا کہ اس عمل میں جمع ہونے والے ٹیکسز اور ڈیوٹی کا اطلاق ایف بی آر کے ذریعے کیا جاتا ہے اور براہ راست ایف بی آر کے پاس جمع ہوتا ہے۔

پی ٹی اے نے ٹیکس کے سلسلے میں مزید معلومات کے لیے اپنی ویب سائٹ کا یو آر ایل بھی شیئر کیا۔

ادارے نے واضح کیا کہ مختلف ڈیوائسز کی رجسٹریشن پر موجودہ قابل اطلاق ٹیکسز اور ڈیوٹیز کے لیے درخواست گزار ایف بی آر کی ویب سائٹ https://ift.tt/3nTVG74 پر جا سکتا ہے۔

The post پی ٹی اے کی موبائل ڈیوائسز پر ٹیکس وصولی سے متعلق ’خبروں‘ کی وضاحت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rNRW8l

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...