Urdu news

Monday, 17 January 2022

لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیویز اہلکارشہید

لوئردیرمیں پولیس اوردیرلیویز کی مشترکہ چیک پوسٹ پردہشتگردوں کے حملے میں دیرلیویز کا ایک اہلکارشہید ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق لوئردیرکے علاقے ٹاکورومنڈا میں دہشتگردوں نے پولیس اوردیرلیویز کی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دیرلیویز کاایک اہلکارشہید ہوگیا جبکہ پولیس کا ہیڈکانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

سیکورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔ شہید اہلکارکی لاش اورزخمی اہلکاروں کو  ڈسٹرکٹ اسپتال تیمر گرہ منتقل کردیا گیا۔

سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن جاری ہے۔

The post لوئردیرمیں چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ،لیویز اہلکارشہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tBArL3

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...