Urdu news

Monday, 31 January 2022

واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملا ہوا ہے، سندھ ہائیکورٹ

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملی ہوئی ہے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو کلفٹن بلاک 2 میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت واٹر بورڈ ڈپٹی ڈائریکٹر پر سخت برہم ہو گئی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ ٹینکرز سے پانی مل سکتا ہے تو لائنوں سے کیوں نہیں؟، جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ سارا پانی ٹینکرز والوں کو جارہا ہے،واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملی ہوئی ہے، ایک ٹینکر والا 6 ماہ میں کئی ٹینکرز کا مالک بن رہا ہے، واٹر بورڈ انجینئر نے بتایا کہ علاقے میں کثیر المنزلہ عمارتیں بن چکیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ تو کیا انھیں پانی نہیں دیں گے؟، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی نہیں دے رہے تو پھر بل کیوں لے رہے ہو، واٹر بورڈ کی پانی فراہم کرنے کی کوئی اسٹریٹجی نہیں، رپورٹ میں لمبی کہانیاں بتا دی جاتی ہیں، کہا جاتا ہے پانی نہیں، مگر پانی کیسے تقسیم ہوگا کوئی حل نہیں بتایا جاتا۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ تمام کچی آبادیوں سے پانی چوری ہوتا ہے، واٹر بورڈ، ٹینکرز والے پانی پمپ کرکے چوری کرتے ہیں، انجنئیرنگ اپلائی کیوں نہیں کرتے؟ کہاں سے ڈگری لی، کون سی انجینئرنگ کی؟ تمہاری ہی ڈگری چیک کرا لیتے ہیں، عدالت نے آئندہ سماعت پر چیف انجینئر واٹر بورڈ کو پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

The post واٹر بورڈ ٹینکرز مافیا سے ملا ہوا ہے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fm1Ni5uYM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...