اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آصف زرداری کےخلاف نیو یارک اپارٹمنٹس پر نیب انکوائری کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ضمانت منظوری کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔ جس کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت دے دی۔
عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ آصف زرداری کو صحت کے مسائل کی وجہ سے کیس میں مستقل ضمانت دی جاتی ہے، ان کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس انکوائری کے مرحلے میں ہے، نیب کا کیس میں آصف زرداری کے خلاف شواہد اکٹھے کرنا ابھی باقی ہے، نیب ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سابق صدر کی ضمانت منسوخی کی درخواست دے سکتا ہے۔
عدالت نے کہا ہے کہ نیب کو آصف زرداری کے خلاف اثاثہ جات کی شکایات 2018 اور 2019 میں موصول ہوئیں، نیب کو جے آئی ٹی رپورٹ اپریل 2019 میں موصول ہوئی، آصف زرداری دوسرے مقدمے میں گرفتار ہونے کے بعد دسمبر 2019 میں رہا ہوئے۔
The post جعلی اکاونٹس کیسز، آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر ضمانت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3zZ4sFY
No comments:
Post a Comment