Urdu news

Saturday, 22 January 2022

کراچی میں کل سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرقائد میں کل(اتوار) سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سردی کی نئی لہر بھی داخل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 28 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، اس دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوگا جبکہ شہر میں آج سے گرد آلود ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔

کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہونے کے بعد پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ آج بھی معمول سے تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

شہر میں آج صبح کے وقت سمندر کے جنوب مغرب سے تندوتیز گردآلود ہوائیں چلیں، بعدازاں ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب تبدیل ہونے سے کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم پارہ 8 سے10 ڈگری جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے دوسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی تھی۔

The post کراچی میں کل سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KvYG3o

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...