Urdu news

Wednesday, 26 January 2022

شہباز شریف اور حمزہ نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز نے ایف آئی اے منی لانڈرنگ مقدمے میں درخواست ضمانت دائر کر دی۔

قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے اسپیشل سینٹرل کورٹ لاہور میں درخواست ضمانت دائر کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایف آئی اے نے ان کے خلاف شوگر کاروبار کے ذریعے منی لانڈرنگ کرنے کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا ہے، خدشہ ہے کہ ایف آئی اے حکام کیس میں انہیں گرفتار کر لیں گے۔

انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کر کے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے۔

اسپیشل سینٹرل کورٹ نے عبوری ضمانت دینے سے قبل  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بنکنگ جرائم کورٹ سے ضمانت کی درخواست واپس لینے کا حکم  دے دیا۔

فاضل جج نے کہا کہ بنکنگ جرائم کورٹ میں دونوں ملزمان کی ضمانتیں زیر سماعت ہیں، قانون اجازت نہیں دیتا کہ ایک مقدمے کی دو مختلف عدالتوں میں ضمانتیں بیک وقت سنی جائیں، بنکنگ جرائم کورٹ کا آرڈر لیکر آئیں پھر میری عدالت ضمانت دے گی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری درخواست ضمانتوں پر کارروائی ملتوی کردی۔

The post شہباز شریف اور حمزہ نے منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/32Bro1D

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...