Urdu news

Tuesday, 25 January 2022

لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ملوث مدثر عرف بچھو ہلاک

 لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں 55 سے زائد وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ بچھو گینگ کا سرغنہ مدثر عرف بچھو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایس پی کینٹ عیسی سکھیرا کے مطابق دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ڈاکوؤں نے برکی کے علاقے میں واردات کی۔ ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے کینٹ ڈویژن میں ناکہ بندی کی گئی اور پیٹرولنگ کو الرٹ کیا گیا، ڈیفنس سی کے علاقے میں پہنچنے پر پولیس کو دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔

ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ سے انکا اپنا ایک ساتھی ان ہی کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا، دوسری بائیک پر سوار دونوں ڈاکو بائیک پر اور تیسرا ڈاکو دھند کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پیدل فرار ہیں۔

ہلاک ڈاکو کی شناخت مدثر عرف بچھو کے نام سے ہوئی ہے جو کہ لاہور اور قصور پولیس کو مطلوب تھا۔ مدثر نے 2017 میں نشتر کے علاقے میں دوران مزاحمت کانسٹیبل محمد اعظم کو شہید بھی کیا تھا۔ ہلاک ڈاکو راہزنی اور ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ تھا، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے شواہد اکٹھے کرکے ڈیڈ باڈی تحویل میں لے لی ہے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

The post لاہور میں 55 سے زائد وارداتوں میں ملوث مدثر عرف بچھو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3fUQb3L

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...