Urdu news

Tuesday, 25 January 2022

سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری

ریاض: سعودی کابینہ نے پاکستان کے ساتھ سزا یافتہ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری دے دی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قیدیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں پاکستان کے ساتھ جرائم اور منشیات اسمگلنگ کے انسداد کے معاہدے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

سعودی کابینہ نے وزارت داخلہ اور متعلقہ اداروں کو حکم دیا کہ مذکورہ جرائم کے انسداد کے لیے دیگر ممالک سے بھی معاہدے کیے جائیں۔

کابینہ نے اجلاس کے دوران حوثی باغیوں کے حالیہ حملوں کی بھی مذمت کی۔

سعودی عرب کی کابینہ نے ملک میں سیاحت کے فروغ کی حکمت عملی پر گفتگو کی۔ اراکین نے ملکی وزارتوں اور ایجنسیوں میں نئی بھرتیوں کی بھی مںظوری دی۔

کابینہ اراکین نے اجلاس کے دوران دیگر امور کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

The post سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی منتقلی کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3KKGTpm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...