Urdu news

Friday, 14 January 2022

تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی

 راولپنڈی: تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی جس کی رپورٹ پیر کو وزیراعلیٰ پنجاب کو دی جائے گی۔

سانحہ مری کی تحقیقات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئی، تحقیقاتی کمیٹی آج چھٹے روز سانحے کے متاثرین سے ملاقات کرے گی، سانحہ مری انتظامیہ اور آپریشنل عملے کے بیانات مکمل ہوچکے۔

تحقیقاتی ٹیم آج مختلف علاقوں کا دورہ کرے گی، اور متاثرین سے آنکھوں دیکھے حال پر سوالات کیے جائیں گے، بیانات کا انتظامیہ کے بیانات سے تقابلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق تحقیقات کا آخری مرحلہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،  تحقیقاتی کمیٹی اتوار کو بھی تحقیقات جاری رکھے گی جب کہ پیر کو رپورٹ فائنڈنگز وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو پیش کردی جائے گی۔

The post تحقیقاتی کمیٹی آج سانحہ مری کے متاثرین سے ملاقات کرے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3rjsI1E

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...